showcase demo picture

آئیے چیٹ کریں

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
0301-5533966
انٹر نیٹ پر اگر آپ سلفر سے Chat کرتے ہیں تو وہ آپ کو انٹر نیشنل افیئرز پر لے جائے گا۔دنیا کے بیسیوں گھمبیر مسائل کا حل اور فلسفہ اس کی جیب میں پڑا ہوتا ہے۔آپ سمجھیں گے، آپ کسی سکالر سے chat کر رہے ہیں۔ بہت دور کی کوڑی لاتا ہے۔مطالعہِ کائنات اس کا پسندیدہ موضوع ہے ۔اس کی پوسٹ میں آپ کو مولانارومی، علامہ اقبال، پروفیسر اشفاق، واصف علی واصف کی تحریریں پڑھنے کو ملیں گی۔ ہر معاملہ میں ٹانگ اڑانا اس کا وصف ہے۔
نکس کی Chat آ پ کو بڑے بڑے پراجیکٹس، اپنی مہم جوئی اور رات کی رنگینیوں سے بھری نظر آئے گی۔اور اگر debate میں مخالفت پر اتر آئے تو پھر آپ کی شخصیت کا کوئی لحاظ نہیں کرے گا۔اس کی فرینڈ لسٹ میں Female زیادا ہوتی ہیں۔Porn videos کے شوقین ہوتے ہیں۔پیسہ کمانے اور اسے رنگینیوں میں اڑانے کے فن آشنا ہوتے ہیں۔
نکس،سلفر، ٹیوبر اور لائیکو ایک وقت میں درجنوں Chats Manage کر رہے ہوتے ہیں۔اور ہر ایک کو Love u only کے Message send کر رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ ٹیوبر کو لینم سے Chat کریں گے تو وہ آپ کو اپنی سیاحت کے قصے ، Love affairs اور شاعری کے موضوع پر لے آئے گا۔ اگر آپ اس کے پسندیدہ موضوع (Sex, Sports, poetry and intelect) پر Chat جاری رکھیں گے تو خوب ورنہ وہ آپ میں دلچسپی چھوڑ دے گا۔ اور آپ کو اس کو موڈ کا آسانی سے اندازہ ہو جائے گا۔ اس کی Friend list میں تیزی سے تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔یکسانیت سے اس کی جان جاتی ہے۔ان لوگوں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوتا ہے۔
ٹیوبر اور لائیکوپوڈیم کی دوستی بھونرے کی مانند ہوتی ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا بعض لوگ رات گئے دوستوں کی محفل سجائے رکھتے ہیں اور جب رات کو گھر لوٹتے ہیں تو ان کی بیویاں ان کی راہ دیکھتے سو چکی ہوتی ہیں، انہءں آپ سلفر ، نکس اور لائیکو میں تلاش کر سکتے ہءں۔لائیکو دوستوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہزار جتن کرتا ہے۔لائیکوپوڈیم کی Chat میں Love کم اور Lust زیادہ ہوتا ہے۔اپنی تعریفوں کے پل باندھنا اور اپنے علمیت جتانے کے حوالے سے اس کوئی ثانی نہیں۔جنس مخالف کو گھیرنے کا فن آشنا ہوتا ہے۔ فریقِ مخالف جس Topic پر Chat کرنا چاہے یہ سلفر کی طرح اسی پر تیار بیٹھا ہوتا ہے۔اس کے لئے تین F مشہور ہیں۔
اگر آپ سلیشیا سے چیٹ کریں گے تو اول تو وہ آپ سے اتنی جلدی بے تکلف نہیں ہو گا ۔ لیکن اگر آپ اس کے ہم مزاج ہوئے تو وہ آپ سے کائنات کے اسرار و رموز اور دقیق علمی موضوعات پر Chat کر ے گا۔لیکن اگر آپ اس کے معیار پر پورا نہ اتر ے تو وہ آپ کو unfriend کر دے گا۔ اس کی chat کھری، صاف ستھری،مدلل اور علمی ہو گی۔ یہ سلفر اور لائیکو کی مانند شو نہیں مارتا۔سلفر ہر طرح کے فرینڈز کو برداشت کر لیتا ہے جب کہ سلیشیا اور نیٹرم میور دوستی کے معاملے میں بہت Selective ہوتے ہیں۔ان کے فیس بک فرینڈز کی تعداد بڑھنے نہیں پاتی۔دوستوں کو ہزار زاویوں سے ناپتے پھرتے ہیں۔ان کی دوستی لج پال ہوتی ہے۔
یہFriend Request بھیجنے میں پہل نہیں کرتے۔ فاسفورس دیر نہیں کرتا۔
برائی اونیا کی مثال بنئے کی طرح ہے تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس کی Chat آپ کے ساتھ کیسی ہو گی۔بزنس،بزنس اور بزنس۔ ملا کی دوڑ مسجد تک۔ لمبی چوڑی Chat اس کے بس کی بات نہیں۔آرسنک اور پلسٹیلا کی طرح اسے بھی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگنیشیا جیسا کہ آپ جانتے ہیں، جذباتی خاتون ہوتی ہے۔ اسے Diplomatically Tackle کرنا پڑتا ہے۔اس کی پوسٹ میں آپ کو Fine arts کے نمونے ملیں گے۔ N.G.O میں کام کرنا پسند کرتی ہے۔
کاسٹیکم کی wall posts مقامی ، قومی اور عالمی سطح پر پائی جانے والی ناانصافی، کرپشن اور ظلم ہو گی۔U.N.O کے ڈبل سٹینڈرڈ، امریکہ اور سامراجی قوتیں اس کی تنقید کا محور ہوتی ہیں۔اسے آج کل عمران خان کے بیانات بہت پسند آتے ہیں۔اور علامہ اقبال کی شاعری ، جس میں ہر خوشہ گندم کو جلانے کی بات ہوتی ہے۔
تھوجا،فاسفورس،لائیکوپوڈیم اور نکس Fake I.D بہت بناتے ہیں۔ تھوجا آسانی سے فرینڈ شپ accept نہیں کرتا۔ خوب جانچ پڑتال کرے گا، آیا Fake I.D. تو نہیں ؟۔یہ دھیرے دھیرے اور غیر محسوس طریقے سے chat پر دوسروں سے ساری معلومات لے لیتا ہے لیکن اپنے پتے نہیں دکھاتا۔یہ Chat پر آپ کے خیالات اور نظریات سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر وہی موضوعات زیرِ بحث لاتا ہے جو آپ کو پسند ہوں۔بیک وقت مختلف طبقاتِ فکر کے لوگوں کے ساتھ اس کی Friendship کامئابی سے چل رہی ہوتی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ اسے خود کسی پر اعتبار نہیں ہوتا۔تھوجا میاں بیوی ساری عمر ایک دوسرے کو نہیں سمجھ سکتے۔
مرکیورس کا دماغ کمپیوٹر جیسی تیزی سے چلتا ہے اور اکثر اوقات اس کے فیصلے اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اس کا دماغؓ یک وقت زمینی حقائق اور خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے۔ Chat کے دوران آپ نوٹ کریں گے کہ آئے روز ان کو موڈ مزاج ، رائے اور نظریات میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ اپنی بے لچک گفتگو کے سبب اکثر اپنے احباب کھو بیٹھتے ہیں۔ میٹیریا میڈیکا میں اسے Human Barometer کہا جاتا ہے۔ مرکیورس کے بارے میں آپ کہہ سکتے ہیں ، ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں۔ مرکیورس، ٹیوبرکلونیم آئے روز اپنی profile picture تبدیل کرتے رہتے ہیں۔
میڈورینم، ٹیوبر، نکس، لائیکو کی Chat sex topic کے بغیر نامکمل ہوتی ہے۔
اور ہائیوسائمس کو تو فیس بک فرینڈ بنانا ہی نہیں چاہئیے۔ اس کی فرینڈشپ میں ا سی کے ہم زاد ہوتے ہیں۔ یا نکس ، لائیکو ، فلورک ایسڈ وغیرہ۔
جبکہ کلکیریا کارب کے ہاں عالمی اور بین الاقوامی مسائل زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔ یہ تو آپ کے ساتھ گھر میں پکنے والے مختلف کھانوں اورٹی وی پر چلنے والے مختلف ڈراموں اور آپکا دستر خوان جیسا موضوع ، بچوں کی برتھ ڈے پر ہونے والی Activity اور محلے میں ہونے والی شادی بارات اور پڑوس کی بہو کے اپنی ساس کے ساتھ ہونے والی تازہ ترین لڑائی اس کیChat کے محور ہوں گے۔

Posted in: Uncategorized, Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.