showcase demo picture

اینتھراسینم کی ایک مریضہ:


اینتھراسینم کی ایک مریضہ:
حسد اور ہومیوپیتھی سے اقتباس

part-1

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
آج کل کے پر تشدد دور میں ہمیں ہومیو پیتھی کی زیادہ ضرورت ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہومیو پیتھی انسانی جسم کے اندر سے جارحیت باہر نکال دیتی ہے۔ یہ لوگوں کو زیادہ سمجھ دار اور متوازن بناتی ہے۔ موجودہ دور میں ہمیں زیادہ متوازن اور باشعور افراد کی ضرورت ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ تشدد سے تشدد جنم لیتا ہے اور اگر ہم اسے جاری رکھیں گے تو ہم ایسے مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں ہم خود کو تباہ و برباد کردیں گے۔
میں بہت ہی دلچسپ کیس لایا ہوں اور میری دلی خواہش ہے کہ اسے آپ کے سامنے پیش کروں۔ اس مریضہ کی علامات میں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 1984 ؁ء میں لی تھیں۔ یہ اینتھراکس کا کیس ہے۔ مریضہ کو اینتھراکس کا مرض تھا۔
میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ کیس آپ کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔ اس میں دلچسپ چیز حقائق ہیں اس مخصوص کیس میں اینتھراسینم نے نہ صرف جلدی تکالیف دور کیں بلکہ زیادہ گہرائی تک گئی اور اینتھراکس جیسے موذی مرض کے گہرے اثرات سے مریضہ کو آزاد کیا۔ آپ جانتے ہیں کہ انسانی جسم میں مختلف سطحیں، مختلف درجے ہوتے ہیں جہاں انسان پر مختلف گماشتے اثر انداز ہوتے ہیں اینتھراکس بھی ان میں سے ایک ہے۔ ہم اس کیس کو ہومیوپیتھی میں مزاجی اینتھراکس کا کیس کہیں گے۔
ابتدا میں میں نے جب اس مریضہ کیلئے اینتھراسینم تجویز کی تو مجھے بالکل اندازہ نہ تھا کہ یہ اتنی گہرائی میں اثر انداز ہوگی اور گہرائی میں تبدیلیاں لائے گی۔ یہ تدریسی کیس سمجھانے کیلئے بہت اچھا ہے اور اس کی ایک وجہ ہے۔ اکثر اوقات ہم مریض کو ایک دوا دیتے ہیں اوراس کے اثرات دیکھتے ہیں۔ مریض کہتا ہے مجھ پر اچھا اثر ہوا ہے، میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔ ہم ایک اور دوا دیتے ہیں ، میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔ ہم ایک اور دوا دیتے ہیں۔ مجھے بہتر محسوس ہوا ہے وغیرہ۔ تین چار پانچ چھ ادویات ہمیشہ میں بہتر محسوس کرتا ہوں۔ لیکن بنیادی مسائل اسی جگہ موجود رہتے ہیں۔ وہاں کوئی گہرا اثر نہیں ہوتا یہ ادویات اتنی گہرائی میں نہیں جاتیں کہ مریض کے اندر گہرائی میں موجود مزمن مسائل کو چھو سکیں۔
یہ چند کیسوں میں سے ایک کیس ہے جس کا آپ مشاہدہ کریں گے۔ یہ کیس ایک اچھے ہومیوپیتھ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ ہومیوپیتھ مریضہ کا شوہر تھا اور آپ اسی سے سنیں گے وہ بتائے گا کہ اس نے مریضہ کو جو ادویات دیں اور وہ کیسے ان سے بہتر ہوئی لیکن جو بات وہ کررہا تھا اصل میں وہ معمولی درجے کی تھی لیکن ان ادویات کے کچھ اثرات ظاہر ہوئے تھے لیکن وہ اثرات اتنی گہرائی میں نہیں گئے کہ حقیقی تبدیلیاں لاتے۔
پس یہ ایک تدریسی کیس ہے اور جیسے ہی ہم آگے بڑھیں گے میں آپ کی توجہ اس کیس کے چند نکات کی جانب مبذول کرانا چاہوں گا۔ تاکہ آپ اس قابل ہوجائیں کہ آپ اینتھراکس کے مزمن اثرات کا ادراک کرسکیں۔ آپ ملاحظہ کریں کہ اس لمحے امریکہ میں تشدد اینتھراکس کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ ٹھیک۔ اور امریکی حکومت کہتی ہے کہ پریشان مت ہوں ہمارے پاس انٹی بایوٹک ادویات ہیں اور ہم اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ اینتھراکس اور انٹی بایوٹک ادویات کے مابعد اثرات تو سالوں بعد نظر آئیں گے۔
یہ افراد جو اس مزمن صورت حال سے متاثر ہوں گے انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہوگی تاکہ ان کی کھوئی ہوئی صحت بحال ہوسکے۔ پس اس لمحے ہومیو پیتھی کی اشد ضرورت ہے۔ میں نہیں جانتا اور یقیناً مجھے اس کا تجربہ نہیں ہے کہ پھیپھڑوں پر اینتھراکس کے ابتدائی اثرات پر ہومیوپیتھی کیسا عمل کرے گی۔ میں اس بابت متذبذب ہوں۔ اس سے پہلے کہ میں اس کے اثرات دیکھوں۔ لیکن میں اینتھراکس کے مابعد اثرات کی بابت جانتا ہوں۔
جیسے کہ اس عورت میں۔ یہ کسان عورت تھی مویشیوں کے ساتھ کام کرتی تھی ممکن ہے مویشیوں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے اس کو اینتھراکس کی چھوت لگی۔ لیکن یہ ابتدائی سوزش نہ تھی۔ اس کی جلد پر ہونے والے اظہار اینتھراکس کی علامات کے بہت قریب تھے اور اس عورت کو اینتھراسینم نے شفایاب کردیا۔
اس سے قبل کہ میں آپ کو اور معلومات فراہم کروں میری خواہش ہے کہ میں اس کیس کو ابتدا سے شروع کروں۔
وڈیو فلم شروع ہوتی ہے۔ مریضہ اور اس کا ہومیو پیتھک ڈاکٹر کلاس کے سامنے بیٹھے ہیں۔ اس وقت جارج وتھالکس کیلی فورنیا امریکہ میں پڑھارہا تھا۔ کیمرے نے پھوڑے کو قریب سے دکھایا (ڈاکٹر جارج وتھالکس زیورچ کے آڈیٹوریم میں وضاحت کرتا ہے) یہ بہت بڑا پھوڑا ہے جسم کے اوپری حصے میں آپ اسے دیکھ سکتے ہیں یہ ابھرا ہوا ہے۔ جارج وتھالکس فلم میں ! یہ بہت گہرا نظر آتا ہے کیا یہ بہت سخت ہے؟ متاثرہ حصے کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ کب بنا؟
ہومیو پیتھ۔ یہ چربیلا ورم پچھلے آٹھ سالوں سے یہاں اس جگہ پر موجود ہے نو دن پہلے اس نے معمولی سا بہنا شروع کیا۔ صرف معمولی سا مواد ایک چھوٹے سے سوراخ چند قطرے مواد خارج ہوا۔
جی وی۔یہ پچھلے کئی سالوں سے ہے۔
ہومیو پیتھ۔ اس پھوڑے سے پہلے کبھی مواد خارج نہیں ہوا۔ میں نے اسے تھوڑا سا دبایا تو اس میں سے سفید رنگ کا بدبودار مواد خارج ہوا۔
جی وی۔ کیسی بو؟
ہومیو پیتھ۔ اس کی بو سخت پنیر جیسی تھی۔ بدبو۔ میں نے آج تک جتنے چربیلے ورم دیکھے ہیں اس کی بدبو ویسی ہی تھی۔ اس میں سے مواد رستا رہا۔ اگلے دن میں نے اسے دوبارہ دبایا۔ تو یہ اپنے اصلی سائز سے تیس فیصد کم ہوگیا اب یہ اس کا سائز ہے اور یہ سخت ہے۔
جی وی۔ یہ ابھار اسی طرح کئی سال سے ہے؟
مریضہ۔ ہا ں اسی مانند
جی وی۔ کیا اس کا رنگ ہمیشہ ہی سرخ رہا؟
مریضہ۔ ہاں۔ یہ بے رنگ کبھی نہیں ہوا۔ کبھی درد نہیں ہوا۔
جی وی۔ اس لئے اب یہاں سوزش موجود ہے۔
ہومیوپیتھ۔ ہاں جب میں نے اس کو دبایا تو دوسرے دن اس میں شدید درد تھا۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے ایسے ہی چھوڑدیں لیکن نمایاں طور پر چھوٹا تھا۔ میں ورم کی تمام اشکال کو محسوس کرسکتا ہوں۔ اس کے بعد ہم نے اسے نہیں چھیڑا اور مریضہ اگلے تین دن بہت تکلیف میں رہی۔ اس کی وجہ ورم نہ تھا۔
مریضہ۔ یہ خود بخود رستا رہتا تھا۔ یہ مستقل رس رہا تھا۔
ہومیو پیتھ۔ آخر کار سرخ رنگ کا مواد خارج ہوا۔ پھر بدھ کی صبح مریضہ کو سر میں درد ہوا مریضہ کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ مریضہ کو کھلی ہوا کی زبردست خواہش تھی اور وہ باہر جانا چاہتی تھی بغیر کپڑے پہنے وہ سردی میں باہر جانا چاہتی تھی۔
مریضہ۔ صبح کے سات بجے تھے اس وقت بہت سردی تھی اور شدید ٹھنڈ محسوس ہوتی تھی میرے معدے میں درد اٹھا میں چیخنا چاہتی تھی۔
ہومیوپیتھ۔ ہاں مریضہ بہت جذباتی تھی میں نے مریضہ کو پلسا ٹیلا 1000 کی ایک خوراک دی ۔ ماضی میں پلسا ٹیلا نے اس کی بہت مدد کی تھی اور آدھا گھنٹہ بعد۔
مریضہ۔ میں بہت بہتر محسوس کر رہی تھی۔اب سر میں درد نہیں ہے۔ معدہ میں بھی درد نہیں ہے میں اب حدت محسوس نہیں کررہی تھی اور جذباتی طور پر میں بہتر تھی۔
ہومیو پیتھ۔ لیکن پھوڑے میں سے اخراج بند ہوگیا۔
مریضہ۔ پھوڑا گرم ، سرخ اور پر درد ہوگیا۔
وتھالکس نے وڈیو روک دی۔
جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.