حسد اور ہومیوپیتھی
(خوش خبری، ایچ ٹی ایل گروپ)
ڈاکٹر بنارس خان اعوان
محترم ساتھیو
ایچ ٹی ایل کے پلیٹ فارم پر آپ کی خدمت میں جارج وتھا لکس کی نایاب کتاب سے اقتباسات پیش کیے جائیں گے۔ اس کے ترجمے میں میری اور میرے محترم دوست ملک مسعود یحیےٰ (مرحوم) کی کاوشیں شامل ہیں۔(ان کا کام زیادہ اور میرا کم ہے)۔
کتاب کے اقتباسات پڑھیں اور مرحوم کی مغفرت کی دعا ضرور کریں۔ہم نے بہت کام کا آدمی کھو دیا۔
تبصرہ:
زیرمطالعہ کتاب کا ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان اور ڈاکٹر مسعود یحییٰ کی مشترکہ کاوش ہے۔ دونوں ڈاکٹر حضرات کا کلاسیکل ہومیوپیتھی پریکٹس میں اپنا مقام ہے۔ ڈاکٹر بنارس خان اعوان کی کتاب لیکچرز آن ہومیو پیتھی اور میرے مہمان ہومیوپیتھک حلقوں میں مقبول حاصل کر چکی ہیں۔ آپ ملک بھر میں کالجز اور سیمینارز میں لیکچرز دینے کے حوالے سے معروف ہیں۔ ہومیوپیتھک رسائل میں آپ کے مضامین چھپنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔
جناب ڈاکٹر مسعود یحییٰ عرصہ دراز سے مختلف موضوعات و عنوانات پر ہومیو پیتھی کے مضامین کو اردو زبان میں منتقل کرنے کی بے پناہ مہارت رکھتے ہیں۔ان کی علمی قابلیت میں کسی کلام کی گنجائش نہیں۔ موصوف بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں۔ کسی بھی عنوان کو لیتے ہیں تو اُس کا پورا احاطہ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو کچھ ان کے اپنے اندر ہے اسے من و عن قاری کے دل و دماغ میں منتقل کردیں۔ کہیں کہیں ان کی تحریر میں علمی وسعت و گہرائی کی ریفلیکشن مشکل لیکن بامعانی الفاظ سے ہوتی ہے جو میرے جیسے عمومی درجہ کی قابلیت والوں کو سمجھنے کیلئے وقتی طور پر دِقت طلب ہوتی ہے۔ تاہم دواؤں کو بیان کرنے میں فوٹو ایکسپریشن سسٹم (Photo Expression System) کو اپنایا گیا ہے۔ کسی بھی دوا کو پڑھنے کے بعد اس کی ایک مکمل ترین تصویر قاری کے ذہن میں منتقل کردیتے ہیں۔ مریض کی ذہنی، جذباتی اور جسمانی خدو خال، معاشرے سے ان کا برتاؤ اتنے آشکار ہوجاتے ہیں کہ ان کو پہچاننا اور سمجھنا انتہائی آسان ہوجاتا ہے۔
یہ کتاب مبتدی اور کہنہ مشق معالجین دونوں کیلئے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ ہر دو میں سے کوئی بھی اپنی استطاعت و استعداد کے مطابق مستفید ہوسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحبان کے قلم میں مزید طاقت اور وسعت عطا فرمائے۔ پاکستان میں اچھے لکھاریوں کا بہت ہی فقدان ہے اور ایسی صورت میں ہمیں ان جیسے محنتی اور تجربہ کار سرمایہ کی حت المقدور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت اورتندرستی عطا فرمائے۔ آمین۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹر پرویز اختر قریشی
سابق صدر قومی کونسل برائے ہومیو پیتھی
حکومتِ پاکستان، اسلام آباد
Commented: February 27, 2018 at 9:11 PM
Commented: February 28, 2018 at 6:39 AM
welcome