showcase demo picture

منہ کا ذائقہ


منہ کا ذائقہ
ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
آج صبح ایک خاتون ائی۔غیر شادی شدہ۔ منہ کا ذائقہ خراب،عجیب سا ہے۔ جیسے کسی جلی ہوئی شے کا ہو۔ لیکن میں اپ کو مزید واضح نہیں سکتی کہ کیسا ہے۔ اور ایک ہفتہ سے ایسا ہو رہا ہے۔
میں نے باقی جو بھی سوالات کیے اس نے خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ مطلب مجھے کوئی رہنما علامت نہیں ملی۔ ہر بات میں اس کا جواب، نہیں اور کچھ نہیں۔ اللہ کا شکر ہے۔ بس بھوک کم لگتی ہے۔ پیاس نارمل۔ہاضمہ، نییند،غذا کی پسند ناپسند، پسینہ۔حیض نارمل۔ کوئی غذا کوئی مسلہ پیدا نہیں کرتی۔کوئی کمی بیشی نہیں۔بس آپ مجھے منہ کا زائقہ ٹھیک کرنے کی دوا دیں۔
اس کی ساتھ والی نے کہا، بتائو نہ پیاس بھی کم ہے۔
میں نے دیکھا میرے ہر مزید سوال پر اس کے چہرے پر ناپسندیدگی اۤتی جا رہی تھی۔ غذا کے حوالے سے اس کے ساتھ اۤئی ہوئی خاتون نے کہا یہ نمک ذرا زیادہ ڈالتی ہے۔ میں دوا دینے سے پہلے تین سوالات مزید کیے
کیا اپ کے چہرے کی جلد چکنی ہے؟
جواب ہاں
اپنی باتیں دوسروں سے شئیر کرتی ہیں؟ نہیں
غصے کی حالت میں اگر کوئی دم دلاسہ دے تو؟ اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اس کی ساتھ والی بول پڑی۔ہم اس کے نزدیک ہی نہیں جاتے۔ ورنہ بات بڑھ جاتی ہے۔
اس کے بیٹھنے کا انداز، غیرمعمولی سنجیدگی اور متانت، جواب دینے میں کنجوسی
میں نے ایک بار ایک ایسی بات کی کہ کوئی اور ہوتا تو ہنس پڑتا یا کم از کم مسکرا ضرور دیتا۔ اس کے ساتھ والی خاتون مسکرا دی لیکن مریضہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔
میں نے اس کے ناخن دیکھنے کی غرض سے ہاتھ اگے کرنے کو کہا تو نہایت بد دلی سے ہاتھ بڑھایا اور فوری پیچھے کھینچ لیا۔ میری اسسٹنٹ نے بلڈ پریشر دیکھنے کے لیے عبایا جو موٹا تھا اوپر کرنے کو بولا تو اس نے کہا میرا بی پی ٹھیک ہے، رہنے دو، چیک کرنے کی ضرورت نہیں۔
علامات کے مطابق اس کی دوا شاید پسٹیلا بنتی۔ لیکن میں نے مریضہ کی سٹیٹ پر
نیٹرم میور دس ایم سنگل ڈوز اور ایک ہفتہ کی دوا دے کر رخصت کیا۔
دیکھیں اگلے ہفتے کیا نتیجہ اتا ہے

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.