showcase demo picture

میرا ایک شفایاب کیس پیچیدہ علامات ، تشخیص محنت طلب! Part-2

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
0092-301-5533966

نفسیاتی پہلو بھی ہے۔ غصہ کروں، خوف یا دکھ ہوتو اس کیفیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چار سال پہلے Staph.cmمیں ایک خوراک لی تھی۔
میری ہمشیرہ کی شادی کے بعد سسرال والوں کی طرف سے اس پر زیادتی کی گئی تو میں نے اس کا شدید اثر لیا۔اسکی دکھی باتیں سن کر Anxiety اور Palpitation ہونے لگی۔ اور اس کے ساتھ معدہ کا پرابلم شروع ہو گیا متلی شروع ہو گئی۔
بھوک برداشت نہیں کر سکتا۔ خصوصاً صبح کا ناشتے میں۔بیوی سے تلخ بحث و مباحثہ ہوتاہے تو پھر Palpitation شروع ہوجاتی ہے اور ایسا محسوس ہو تاہے کہ شاید کھانا اوپر کو آ جائے گا۔لیکن ڈکار نہیں آتا۔ اگر ڈکار آجائے تو آرام ۔پاخانہ آجانے پر آرام ۔
میرے والد صاحب نے ایک کمپاؤنڈ بنا کر رکھا ہوا ہے۔اگرسادہ غذا ہضم نہ ہو تو China, Puls, Lyco ملا کر دیتے ہیں۔ان سے وقتی افاقہ تو ہوا لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں رہا۔مجھیڈکار زبردستی لینا پڑتا ہے۔ کئی ڈکار لینے پڑتے ہیں تب سکون آتا ہے۔Nux.vom, Lyc, Car.veg 30 کا کمپاؤنڈبھی خوب استعمال کیا۔
کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی خواہش۔ نیز ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی خواہش رہتی ہے۔
Flatulence بچپن سے زیادہ ہے۔ اور ریح بدبودار ہوتی ہے۔میرے شہر کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ Arg.nitمیری مزاجی دوا ہے۔سالانہ اس دوا کی تین خوراکیں کئی سال لیتا رہا۔
شام چار بجے سے آٹھ بجے کے دوران اچھا محسوس نہیں کرتا۔ اس دوران معدہ کے حوالے سے اچھا محسوس نہیں کرتا۔اس وقت قسمیں کھا رہا ہوتا ہوں کہ اب رات کا کھانا نہیں کھاؤں گالیکن شام8 بجے کے بعد گھر جب جاتا ہوں تو تکلیف کافی کم ہو چکی ہوتی ہے اور بھوک بھی لگی ہوتی ہے تو پھر کھانا بھی کھا لیتا ہوں۔رکوع میں جاتا ہوں تو Salivation ہوتی ہے مگر رات کو نہیں ہوتی۔
Chronic Sinositis ہمیشہ بند رہتی ہے۔ سینہ میں ریشہ ہوتا ہے ۔کبھی پیلا پھر سبز ریشہ ہمیشہ ناک کی بائیں سائیڈ سے آتا ہے۔ناک سے بدبودار اخراج۔سر درد کو آگے جھکنے سے اضافہ ہوتا ہے۔
Arg. nit IM لینے سے Sinus کو دو سال تک آرام رہا۔اب اکثر ناک کے اندر زخم اور کھرنڈ بن جاتا ہے۔Sinus کے لیےTeucr 30, 200 کا استعمال بھی کیا۔Kali.bich 200 اورCadm 30کا استعمال بھی کیا۔ہر بار نزلہ ہونے پرTub 1Mکی ایک خوراک لے لیتا۔
سردی شروع سے زیادہ لگتی ہے۔ ائیر کنڈیشنڈ ناقابل برداشت(سردی لگنے والا معاملہ خاندانی ہے)
Phos IM سال پہلے لی۔ پھر Lyco IM لی۔ شاید اس نے Proving شروع کر دی۔ Aur. mur IM ناک کے لئے لی لیکن اس نے فائدے کی بجائے نقصان پہنچایا۔
سفر کرنے اورچائے سے شکایات میں اضافہ ہوتا ہے۔ Puls 200 لے لوں تو کافی دن بہتر رہتا ہوں۔
شروع کا پاخانہ سخت بعد میں نرم یا Undigestable ہوتا ہے۔
شادی کے ایک سال بعد سوزاک ہوا۔پشاب کے بعد Penis Glan میں زخم اور شدید جلن ہوتی تھی۔Med. IM ، Sul. IM ، Sabal Q لی اس سے فائدہ ہوا۔Med لینے سے کافی فائدہ ہوا۔بعد میں جب بھی پیشاب میں پیپ کا اخراج ہوتا Thuja 1Mمیں ایک خوراک لے لیتا۔Thuja کئی بار لے چکا ہوں۔
کھانے کے دوران ناک بہنا شروع ہو جاتی ہے۔تین سال پہلے Dorsal reagion میں درد رہی ہے۔ڈاکٹر نے کہا ہڈیاں ، مہرے کمزور ہیں۔
Body scan diagnosed Ostiopanica
ایک انگوٹھے والی جگہ پر درد Left dorsal reagion میں۔ جب بھو ک لگی ہو تب زیادہ ہوتا ہے۔ٖ
16 سال کی عمر میں 50/60 بھڑوں نے ایک بار کاٹ لیا تھا۔ بے ہوش ہو گیا تھا۔
Icy Cold drinks شدید پسند ہیں۔گرم غذا، گرم مشروب، گرم غرارے سے گلے کو سکون ہوتا ہے۔
Sil CM کی ایک خوراک بھی لے چکا ہوں۔
2005 میں دائیں جانب کا Sciatica بھی ہو چکا ہے۔ Colocynth IM کی ایک خوراک سے ٹھیک ہو گیا۔
پیاس گرمیوں میں بہت کم لگتی ہے۔پسینہ نارمل سے کم آتا ہے،جس میں بو نہیں ہوتی۔پسینہ داغ چھوڑ جاتا ہے۔ بائیں بغل والے پسینے میں Smellآتی ہے اور بائیں بغل والا پسینہ زرد دھبہ چھوڑ جاتا ہے۔
پیشاب جل کر آتا ہے۔ مقدار میں کم بعض اوقات رنگ Dark ہوتا ہے پھر میں پانی زیادہ پیتا ہوں تو شکایات کم ہو جاتی ہے۔
اگر Puls لیتا رہوں تو پیاس بھی بہتر ہو جاتی ہے اور پیشاب والا معاملہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔پچھلے سال Puls کا استعمال بہت رہا۔
اب کچھ عرصہ یا ایک سال سے Blood pressur low رہنا شروع ہو گیا ہے۔ اور اس وقت شدید نقاہت طاری ہو جاتی ہے۔ ایک یا دو ماہ میں ایسا ہوتا ہے۔دبانے اور مساج کرنے سے سکون ملتا ہے۔
ماضی میں قبض کی وجہ سے بواسیر کا مسئلہ رہا ۔ اب نہیں ہے۔ مقعد کے اندر زخم محسوس ہوتا تھا۔ ساتھ چربی بلغم آتی تھی۔بواسیر کے لئے مرک سال لی فائدہ نہ ہوا۔ Antibiotics لینی پڑیں۔ بعد میں نائیٹرک ایسڈ IM لی ۔اس سے آرام آگیا تھا۔جب بھی بواسیر کی جلن محسوس ہوتی ،نائٹرک ایسڈ لے لیتا۔ اس سے بواسیر کو آرام آجاتالیکن میں نے نوٹ کیا کہ نائٹرک ایسڈ لینے پر ناک کا وہ حصہ جہاں جلداور بلغمی جھلیوں کا مقام اتصال ہے اس جگہ پر شگاف دار زخم بن گیا ہے جو ٹھیک نہیں ہو رہا۔میں سمجھتا ہوں یہ نائٹرک ایسڈ کی پرونگ ہے۔
Soft boiled انڈے شدید پسند ہیں۔ Hard boiled نا پسند ہیں۔زردی شدید پسندجبکہ سفیدی کم پسندہے۔
گوشت شدید ترین پسندہے۔ میٹھا بنیادی طور پر شدید پسند ہے مکھن کریم شدید پسند ہیں۔ جبکہ نمکین نارمل پسند ہے۔بھوک بچپن سے ہی برداشت نہیں ہوتی۔خالی پیٹ انتڑیوں میں دردشروع ہو جاتا تھا۔جیسے سلفر میں معدہ خالی ہو نے کا احساس ہوتا ہے۔
دودھ اور دودھ کے پراڈکٹ شدید ناپسند ہیں۔ڈکار خودبخود آجائے تو بہتری محسوس کرتا ہوں۔
قبض کی پرانی تکلیف ہے ۔ پاخانے کی روٹین بدلتی رہتی ہے۔ سفر کرنے کے دوران قبض ہو جاتی ہے۔
جنسی خواہشات بہت زیادہ ہے۔
Acid phos, china, staph شادی سے پہلے بہت کھائی فائدہ بھی ہوا۔
جلد بہت خشک ہے۔ہر وقت لوشن لگانا پڑتا ہے۔دائیں پنڈلی پر خارش اور جگہ سیاہی مائل۔خارش بازوؤں پر بھی جگہ بدل لیتی ہے۔
دوا کھانے کی عادت بہت کم ہے۔
وقت کی پابندی نہیں ہے اکثرآفس سے لیٹ ہو جاتا ہوں۔
پرلے درجے کا بداخلاق ہوں لیکن بزنس چلانے کے لئے مجبوراً اخلاق سے پیش آنا پڑتا ہے۔
مزاج میں اب بھی سختی ہے ۔ اب بھی دوسروں کی غلطی پر ڈانٹ دیتا ہوں۔ بے عزتی کر دیتا ہوں۔
پریکٹس میں ناکامی (شروع میں) کی ایک وجہ میں بد اخلاقی بھی ہے۔
لڑکیاں کہتی ہیں تمھیں پیار کرنا نہیں آتا۔ تمھارے اندر صرف Lust ہےLoveنہیں۔ اگرچہ کسی سے مطلب کی دوستی نہیں کرتا لیکن Sex کے حوالے سے شاید مجبوری ہے۔شادی پسند کی ہے۔Love Marrige ہے۔ہم میاں بیوی نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں بہت دیر کی۔ آپس میںMind set نہیں ملا۔ جب بیوی میکے جاتی ہے یا گھر میں کوئی بندہ آجائے تو مجھے اس پرشک ہونے لگتا ہے۔بیوی پرکڑی نظر رکھتا ہوں۔
خواب بہت کم آتے ہیں۔ اگر آئیں بھی تو بے مقصد اور خواب یاد نہیں رہتے۔
میںSpoonerismبیماری میں بھی مبتلا ہوں۔ادائیگی کے دوران الفاظ کو الٹ پلٹ کر دیتا ہوں جیسے پونے نو کو نونے پو کہتا ہوں یا
“A blushing crow” (“crushing blow”)
“A well-boiled icicle” (“well-oiled bicycle”)
“you were fighting a liar in the quadrangle” (“lightning a fire”)
“is the bean dizzy?” (“Dean busy”)
دوپہر کو Short nap < سے طبعیت بیزار ہو جاتی ہے۔ہاں اگر تین گھنٹے سو جاؤں تو بہتر ورنہ زیادتی ۔ سردی کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے۔ Crowd <۔ اگر کسی اور طرف دھیان کر لوں تو پھر بہتر ہو جاتا ہوں۔ سردیوں میں ٹھنڈی ہوا سے شدید اضافہ ہوتا ہے۔ سر اور گلا شدید ڈھانپ کر رکھتا ہوں۔ناک میں ٹھنڈی ہوا سے شدید اضافہ۔ Cover Head >
Hot drinks < Warm applications >
Fasting < زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا۔ دودھ سے علامات میں اضافہ ہوتا ہے۔ T.Bدادا کو (خاندانی)دادی کو پیروں کی تکلیف۔دادا کو شوگر اور دل کی تکالیف تھیں۔ (مجھ سے مخاتب ہو کر)ڈاکٹر صاحب، دوا آپ بتا دیں میں لیتا رہوں گا۔ میں نے ڈاکٹر صاحب کو(جو اس وقت بطور مریض میرے پاس تشریف لائے) دوا تجویزکر دی۔جو انہوں نے گھر جا کر خود ہی لی۔IMکی صرف ایک خوراک۔دو ہفتے بعد ان کی کال آئی،بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور مطمئن ہیں۔بھوک پہلے سے بہت بڑ ھ گئی ہے اور کھا نا اب مزا دیتا ہے۔غذا میں بے اعتدالی کر لینے کے باوجودگزارا ہو جاتا ہے۔گیس بنتی اور خارج ہوتی رہتی ہے۔غصہ بہت کم ہو گیا ہے، گالی گلوچ کی نوبت نہیں آتی۔تاہم تھکاوٹ بہت محسوس ہوتی ہے۔نیند بہت آنا شروع ہو گئی ہے۔ناک کے چھلکے خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ابھی تک دوا تبدیل کی گئی نہ دہرائی گئی۔ کیا قارئین میں سے کوئی صاحب بتانا پسند فرمائین گے کے مریض کی کون سی دوا بنتی ہے؟ بہت شکریہ۔ جناب، اناکارڈیم دوا دی گئی۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Comments:

میرا ایک شفایاب کیس پیچیدہ علامات ، تشخیص محنت طلب! Part-2

    Anonymous
    Commented:  February 27, 2018 at 8:50 PM

    Great work

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.