showcase demo picture

میرے مہمان


میرے مہمان
24پارٹ۔
Loss of Memory
اس دوا میں حافظہ کمزور ہو تا ہے، مریض شکایت کرتا ہے کہ وہ پڑھائی پر توجہ مر کو ز نہیں کر سکتا۔
اگر آپ انا کارڈیم کی شخصیت پر غور کریں تو اس میں حافظہ کی کمزوری کا سن کر حیرانگی نہیں ہو تی، کیو نکہ ایک ایسا شخص جو نفسیاتی امراض کا شکار ہو، دباؤ میں رہتا ہو، جس کے دماغ میں اچھے برے خیالات کی یلغار رہتی ہو، جسے فیصلہ کرنے میں دشواری پیش آتی ہو، جبر کے ماحول میں جس کی پرورش ہوئی ہو۔ یقیناً اس کا حافظہ تو متاثر ہو گا۔ جس شخص میں یکسوئی کا فقدان ہوگا وہاں حافظہ کمزور ہو گا۔دوران ِگفتگو اسے مناسب الفاظ نہیں ملتے۔
اس کا حافظہ اتنا کمزور ہو تاہے کہ بعض اوقات اسے اپنے عزیزوں، رشتہ داروں، دیکھی بھالی جگہوں بلکہ اپنا نام تک یاد نہیں رہتا۔آپ نے دیکھا ہو گا کچھ لو گ جہاں سے شاپنگ کرتے ہیں وہیں کچھ چیزیں چھوڑ آتے ہیں۔ مریض ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ ایک خواب کے عالم میں ہو۔ دوران انٹرویو سوال کا جواب دینے سے پہلے ایسڈ فاس کی مانند کچھ دیر بعد جواب دیتا ہے۔
ایسا مریض جب آپ کے کلینک میں آئے گا تو بظاہر بڑا مہذب اور شریف دکھائی دے گا کہ آپ کو اس پر سٹیفی کا گمان ہو گا۔اور اگر آپ تجربہ کار ہیں تو آپ اس کی آنکھوں میں چھپی سنگدلی اور سفاکی محسوس کر لیں گے۔
نیٹرم میور اور فاسفورس کی مانندسنجیدہ باتوں پران کی ہنسی نکل جاتی ہے۔
وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اناکارڈیم کو یہ احساس ستانے لگتا ہے کہ جو کچھ وہ کرتا رہا ہے درست نہ تھا۔اور پھر یہ ڈیپریشن کا مریض بن جاتا ہے۔ڈیپریشن میں اناکارڈیم کا کتنا کردار ہے اس حوالے سے ڈاکٹرمائیکل آر گلاس کے مطابق ان کے کلینک میں 80% ڈیپریشن کے مریض اناکارڈیم کے ہوتے ہیں۔
کھانا کھا لینے سے کئی تکالیف مثلاً سر درد،معدہ کی درد وغیرہ۔ تاہم کھانے سے آرام آنا اس کی General Modality ہے۔ان کی ناک کی نوک ٹھنڈی رہتی ہے اور آنکھوں کے نیچے حلقے پڑے ہوتے ہیں۔ہتھیلیاں گرم جب کہ ہاتھوں کی پشت ٹھنڈی ہوتی ہے۔
لائیکوپوڈیم کے بارے میں جارج وتھالکس کے ریمارکس:
لائیکو پوڈیم کا مریض اس وقت خوفزدہ ہوجاتا ہے جب اس کا باس اسے کہہ دے کہ وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھارہا یا اس نے گھٹیا کام کیا ہے۔ جب انہیں جھڑک دیا جائے تو انہیں شاید بھنک مل جاتی ہے کہ ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو ان کی ملازمت کو خطرہ ہے تب لائیکو پوڈیم کا مریض خوف و ہراس کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس صورت حال سے گھبرا کر لائیکو پوڈیم بھاگ جائے گا۔ وہ دراصل صرف جگہ چھوڑنا چاہتا ہے، بھاگ جاؤ اور سامنا نہ کرو۔ ان میں اتنی جرأت ہی نہیں ہوتی کہ وہ صورت حال کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں یوں ان پر خوف اور اضطراب چھا جاتا ہے۔
ان کو لوگوں سے بھی خوف آتا ہے۔دوسروں سے ملاقات سے خوف،وہ اکیلا رہنا چاہتے ہیں لیکن اسی دوران وہ کمزوری محسوس کرتے ہیں۔اس لئے کہتے ہیں کہ لائیکو پوڈیم گھر میں اکیلا رہنا چاہتا ہے لیکن یہ بھی چاہتا ہے کہ کوئی دوسرے کمرے میں موجود ہو، لان میں موجود ہو لیکن وہ نہیں چاہتا کہ کوئی اسے خواہ مخواہ پریشان کرے۔لائیکو پوڈیم کی ذہنی پریشانی اس وقت شروع ہو جاتی ہے جب وہ اکیلا ہو اور اس کے ارد گرد اس کا مددگار کوئی نہ ہو۔
ایک خاندان کی مثال لیں! شادی شدہ جوڑا جس کے بچے بھی ہیں، نوکری میں کوئی مشکل پیش آتی ہے اور نوکری چھن جاتی ہے تو لائیکو پوڈیم فوراً مضطرب ہوجاتا ہے اور اضطراب کی وجہ سے اس کا رویہ تبدیل ہوجاتا ہے جو اس شکل میں ظاہر ہوسکتا ہے وہ اپنی فیملی کو چھوڑ کر غائب ہوجائے گا، بھا گ جائے گا۔ ممکن ہے لائیکو پوڈیم بچوں کو، اپنی بیوی کو، اپنی ماں کو، اپنے باپ کو بھی چھوڑ کر بھاگ جائے۔یہ مریض ان ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں جو انہوں نے خود اٹھائی ہوتی ہیں۔ ایسے مریض مستقل خوف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ دوسرے ان کی اندرونی کمزوری کو جان لیں گے یہ مریض مستقل اس غم میں مبتلا ہوتے ہیں کہ دوسرے ان کی بابت کیا سوچ رکھتے ہیں۔
لائیکو پوڈیم افراد بہت ہی عقل مند اور ذہین ہوتے ہیں۔ ان کو اداکاری، قانون دانی، سکول ماسٹر، مولوی حتیٰ کہ سیاست کے پیشے میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ایک پادری ممکن ہے عوام کے سامنے تقریر کرنے سے قبل بہت بہتر محسوس کرتا ہو لیکن منبر پر چڑھنے کے بعد اسے محسوس ہو کہ بہت ساری نگاہیں اس پر جمی ہیں تو ممکن ہے اس کے شکم میں اچانک درد ہونے لگے یا اسے شدت سے ذہنی پریشانی لاحق ہوجائے۔ ایسا انسان ممکن ہے اپنا کام احسن طریقے سے مکمل کرلے لیکن کبھی کبھار جسمانی یا جذباتی تکالیف اس کے کام میں مخل ہوجائیں گی۔ تاہم یہ حالت بھی ذمہ داری لینے سے خوف کا اظہار ہے اور ممکن ہے لائیکو پوڈیم کا مریض اس پیشے کو خیر باد کہہ دے۔ اکثر اوقات جسمانی بیماری کا بہانہ کرے گا کہ وہ بیمار ہے۔
لائیکو پوڈیم کا موازنہ کئی ادویات سے کیا جاسکتا ہے یقینا چشم براہانہ اضطراب عوامی اجتماعات کے دوران لائیکو پوڈیم کی بیماری کی وجہ بن جاتا ہے۔ اس علامت کا موازنہ جیلسی میم سے کیا جاسکتا ہے۔ لائیکو پوڈیم کی تکالیف کام کے دوران پیدا ہوتی ہیں لیکن جیلسی میم کی علامات اور تکالیف کام کی ابتدا کرنے سے کئی گھنٹے پہلے یا کئی دن پہلے پیدا ہوتی ہیں۔
لائیکو پوڈیم میں اسی طرح کی ذہنی پریشانی موجود ہے جو عشق کے دوران پیدا ہوتی ہے مثلاً لائیکو پوڈیم کی محبوبہ ہے جو اسے مخصوص وقت پر مخصوص لمحے ذمہ داری اٹھانے پر مجبور کرتی ہے یا اس پر شادی کا بوجھ ڈالنا چاہتی ہے کہ وہ اس سے شادی کرلے تو یہ وقت ہے جب اضطراب پیدا ہوگا اور لائیکو پوڈیم اس ماحول سے بھاگنے کی کوشش کرے گا۔
علاوہ ازیں لائیکو پوڈیم افراد مجلس دوست ہوتے ہیں وہ آسانی سے دوست بنالیتے ہیں اور اس نئی صورت حال میں ان کی انا میں ہوا بھر جاتی ہے۔ (جارج ہنستے ہیں)
اکثر اوقات میں نے اس علامت کا موازنہ مسولینی سے کیا ہے اگر آپ مسولینی کو دیکھیں تو وہ عورتوں کا دلدادہ تھا۔ عورت باز تھا۔ عورتوں کے پیچھے پھرتا تھا اور اس کا شکم پھولا ہوا تھا۔ میں دنیا میں سب سے عظیم ہوں۔ حقیقتاً مسولینی اندر سے بزدل تھا لیکن بیرونی طور پر وہ دنیا کو اپنی طاقت سے مرعوب کرتا تھا۔ یہ لائیکو پوڈیم کا کردار ہے۔
جوں ہی لائیکو پوڈیم کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے کہ وہ عورت سے باتیں کررہا ہو باتیں کرتا جارہا ہو۔ اوہ! تم بہت خوبصورت ہو تم بہت ہوشیار ہو۔ تم یہ ہو تم وہ ہو۔۔۔۔۔۔ گپ ہانکتا ہوتو وہ عورت اس کے جال میں آجاتی ہے۔ تم آج رات کیا کررہے ہو(ہنستی ہے)۔ حتیٰ کہ آپ کے آفس کے ویٹنگ روم میں لائیکو پوڈیم آپ کی سیکرٹری سے پینگیں بڑھانے لگے گا۔ آپ کی سیکرٹری بہت اچھی ہے۔ لائیکو پوڈیم آپ کی سیکرٹری کو رات کے کھانے پر مدعو کرنے کی ممکنہ کوشش کرے گا۔ اس رات،آپ جانتے ہیں انہیں اس قسم کی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ قابل ذکر شخص ہیں اور حقیقتاً وہ خاصے اہم ہوتے ہیں۔ جوں ہی ان کا کام ہوجائے گا وہ بھاگ جائیں گے۔ اس طرح کا رویہ ہم لائیکو پوڈیم کے مریض میں دیکھتے ہیں۔ یہ لائیکو پوڈیم کا طرز عمل ہے۔
بیرونی طور پر لائیکو پوڈیم کا مریض ڈینگیں مارتا ہے۔ اپنی صلاحیتوں اور جرأت کا اظہار کرتا ہے جس کی وجہ سے دوا کی سچی تصویر کو سمجھنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن ہومیو پیتھ کو محنت سے کھوج لگا نا پڑتا ہے۔
لائیکو پوڈیم کا مریض فضول خرچی کرکے دوسروں کو فریب دیتا ہے تاکہ اپنے اندرونی احساس کمتری کو چھپاسکے۔
ممکن ہے مریض اپنی استعداد کی بابت مبالغہ آرائی کرے، شرم ناک جھوٹ بولے اور جب نتائج کا مرحلہ آئے تو ان کے جھوٹ کی تائید نہ ہوسکے۔ ان کی پھولی ہوئی انا ان کی اندرونی کمزوری کی تلافی ہے اور اس کی وجہ دوسروں سے عزت و تحسین حاصل کرنے کی طاقتور ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی بڑائی ثابت کرسکیں۔
ہم کہتے ہیں کہ لائیکو پوڈیم نامرد ہوجاتا ہے۔ لائیکو پوڈیم کیوں نامرد ہوجاتا ہے؟ کیونکہ وہ گندے کردار کا مالک ہے۔ وہ ایک عورت سے دوسری اور پھر تیسری پھر چوتھی عورت کے پاس جاتا ہے۔پھر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی شادی ہونے لگی ہے اور تب اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کوکمزوری ہے اور وہ فطری مباشرت نہیں کر سکتا۔ کیوں؟ اس کی وجہ اس کی خود پسندی ہے، اس کا تکبر ہے، اس کا مبالغہ آمیز ذاتی وقار۔
اب اس کی ہوا نکل گئی ہے (حاضرین ہنسے) اور ہوا نکلنے کے ساتھ ہی سب کچھ غائب ہوجاتا ہے اور تب ذہنی پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ یقینا وہ اب خوفزدگی کے عالم میں ڈاکٹر کے پاس بھاگ کر جاتا ہے۔ مجھے کیا ہورہا ہے۔
اکثر اوقات لائیکو پوڈیم کا مریض ڈاکٹر کے پاس اس لئے جاتا ہے کہ وہ شادی کے دن سے ہی نامرد ہے اور ان کو تین سے پانچ ماہ کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے مباشرت نہیں کرسکتے۔ یہ ان کی جنسی آزاد خیالی کی سزا ہے۔
جنسی آزادی۔ ہاں! ہمارے پاس جنسی آزادی کا یہی تصور ہے کہ جنسی آزادی بہت بہترین ہے لیکن اس آزادی کے ما بعد اثرات بھی ہیں اور اس کے ما بعد اثرات نامردی ہیں۔ اس لئے ہی کمپنی ویاگرا بنارہی ہے اور اس کی یہ دوا زور و شور سے بک رہی ہے (حاضرین ہنسے)۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.