showcase demo picture

1 میرے مہمان پارٹ


میرے مہمان
قارئین کرام! آپ کی خدمت میں ایک دعوت ِولیمہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا جا رہا ہے۔ یہ دعوت ایک عالی شان ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس پُرتکلف دعوتِ ولیمہ میں دور و نزدیک سے آئے ہوئے میرے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اِس تقریب کاایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ آپ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ممکن ہے اس میں آپ کو اپنی تصویر نظر آ جائے۔لہذا گذارش ہے کہ اپنا خیال رکھیے گا (کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے)۔
تقریب میں شرکت کے لئے لگ بھگ ڈیڑھ سو دعوت نامے تقسیم کئے گئے۔ مہمانوں کے لئے لنچ کا انتظام کیا گیا تھا۔ دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی۔ تقریب میں سب سے پہلے جو حضرات تشریف لائے ان میں تیزرفتارارجنٹم نائٹریکم، نروس جیلسیمیم، نازک مزاج کارسی نوسن، بے باک میڈورینم، تیزابی سلفر اور اورتنک مزاج آرسنکم شامل تھے۔ ان لوگوں کا یہ حال ہے کہ ولیمہ کی دعوت میں ابھی تمبوقناطیں لگ رہی ہوتی ہیں کہ یہ پہنچ جاتے ہیں کیونکہ انہیں لیٹ ہو جانے کا بہت ڈر ہوتا ہے۔دونوں میں یہ قدر مشترک ہے کہ جب انہیں پیچش لگتے ہیں تو کھانے پینے سے مزید اضافہ ہوتا ہے۔ دونوں بہت جلد نروس ہو جاتے ہیں دونوں کو دوستوں کی تلاش رہتی ہے۔ارجنٹم نے رات سونے سے پہلے گاڑی کے پہیوں کی ہوا چیک کی، پانی کی ٹینکی فل کی اور کپڑے بھی استری کروا لئے۔ اسے یہ
خدشہ تھا کہ ممکن ہے صبح بجلی نہ ہو، واپڈا کا کچھ پتہ نہیں اور ایسا نہ ہو کہ میں لیٹ ہو جاؤں۔رات کو جب بھی جاگ آتی موبائل پر ٹائم چیک کرتے رہے۔ارجنٹم نائیٹریکم ڈھیلے ڈھالے لباس میں نظر آئے۔
نیٹرم میور اور کارسی نوسن کوبھی لیٹ ہو جانے کا خوف تھا۔یہ بھی عین وقت پر آ پہنچیں۔آرسنکم کو اپنے میک اپ کا بھی بہت خیال ہوتا ہے۔صاف ستھرا ڈرائی کلین سوٹ نہ ہو تو ممکن ہے دعوت میں شرکت ہی نہ کرے۔اس حوالے سے کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اس کے ڈریس کی نوک پلک دیکھنے لائق تھی۔ تاہم کارسی نوسن کے ڈریس کی تعریف نہ کرنا بھی زیادتی ہو گی۔ہر لحاظ سے قابل ِتعریف، ہر چیز Matching۔دلھن کی طرح سجی سجائی۔شکل بھی ماشااللہ خوبصورت پائی ہے۔کارسی نوسن کو دیکھ کر کسی نے شعر پڑھا۔
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہے
جس نے ڈالی بری نظر ڈالی
کسی نے کارسی نوسن کو دیکھ کے ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا گنگنانا شروع کر دیا۔ تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے۔۔۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.