showcase demo picture

نکس وامیکابچے


نکس وامیکابچے
ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
Part-1
قارئین کرام!
نکس وامیکا بچوں کو سمجھنے کیلئے اقبال کا یہ شعر پیش خدمت ہے۔
نہیں ساحل تیری قسمت میں اے موج
ابھر کر جس طرف چاہے نکل جا
اور اب آئیے دیکھتے ہیں نکس بچے کیسے ہوتے ہیں۔یہ بچے بڑے فعال اور (Hyper active) ہوتے ہیں۔ یہ ہر وقت آپ کو بھاگتے دوڑتے کسی نہ کسی کام میں مشغول نظر آئیں گے۔ بڑے حساس سمجھدار اور زندگی کی توانائیوں سے بھر پور بچے ہوتے ہیں۔
سکول میں تقریری مقابلہ ہو ، کھیل کا میدان ہو DEBATE ہو یہ ایسے بچے ہوتے ہیں۔ جنہوں نے ہارناسیکھا ہی نہیں۔ ہار انہیں پاگل بنا دیتی ہے اور اگلی ہار کو جیت کی شکل میں بدلنے کے لئے جنونی ہو جاتے ہیں۔ یہ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں۔
کالج یونیورسٹی میں ایسے بچے سٹوڈنٹ لیڈر بن جاتے ہیں اور سٹوڈنٹ یونین میں نہ صرف فعال کردار ادا کرتے ہیں بلکہ مخالف یونین کو شکست اور نقصان پہنچانے یا اس پربرتری حاصل کرنے کے لئے ہر جائزو ناجائز حربہ اختیار کرنے اور جوڑ توڑ سے باز نہیں آتے۔ دوسرے بچوں سے حسد کرنا ان کی سرشت میں شامل ہے۔انہیں آپ ہر چیلنج اور ہر مقابلے کیلئے تیار پائیں گے۔ مثلاً بچے کے ہاتھ سائیکل لگ جائے تو ظاہر ہے چلانے کی کوشش کرے گا ۔ آپ انہیں لاکھ منع کرتے رہیں دیکھوبیٹا گر جاؤ گے چوٹ لگ جائے گی۔ٹھہرو میں آپکی مدد کرتا ہوں لیکن یہ آپ کی ایک نہیں سنیں گے۔ سائیکل اٹھائی گلی میں لے گئے، بار بار گریں گے بار بار چوٹ کھائیں گے لیکن اسے چلا کر ہی چھوڑیں گے۔ اس کے برعکس آرنیکا بچے بچپن سے جوانی میں قدم رکھ دیتے ہیں لیکن سائیکل چلانا نہیں سیکھ سکتے۔ ڈرتے رہتے ہیں چوٹ لگ جائے گی تو کیا ہو گا۔
ریپرٹری میں ایک Rubricہے۔ Fastidious اس ضمن میں آرسنکم، نیٹرم میور، کارسی نوسن کے علاوہ نکس ٹاپ کی دوا ہے۔ یعنی صاف ستھرا رہنا۔آپ حیران ہوں گے کہ نکس بچے انتہائی چھوٹی عمر میں ہی خلاف معمول بہت صاف ستھرے ہوتے ہیں۔ دودھ پیتا بچہ جوں ہی باتیں کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ پیشاب سے کپڑے گیلے ہونے پر فوراً ماں کو توجہ دلائے گا اور کپڑے تبدیل کرانا چاہے گا۔ آپPrep. کلاس کے بچے کی کاپیاں کتابیں چیک کر لیں صاف ستھری ملیں گی۔عموماً ایسے ہوتا ہے کہ صبح اٹھ کر مائیں اپنے چھوٹے بچوں کو سکول کے لئے تیار کرتی ہیں۔ کپڑے پہناتی ہیں۔دیکھنے میں آیا ہے کہ سلفر بچے اکثر سکول جانے سے پہلے ہی یونیفارم کو گندا کر بیٹھتے ہیں جب کہ نکس، آرسنک یا نیٹرم میور بچے سکول سے گھر واپس آنے تک صاف ستھرے رہتے ہیں۔
دیکھا گیا ہے کہ دوائیں بھی خاندان در خاندان اور پشت در پشت چلتی ہیں اور اپنے اثرات آنے والی نسلوں پر ثبت کرتی رہتی ہیں۔
یہی حال نکس وامیکا کا ہے۔ ایسے بچے بھی اپنے والدین سے بہت کچھ حاصل کرتے ہیں۔ان بچوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے کہ محنت کیسے کرنی ہے۔ مسائل پر قابو کیسے پانا ہے۔ رکاوٹیں کیسے دور کرنی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا بعض خاندانوں میں بچو ں کا ایک دوسرے سے تقابلی موازنہ کیا جاتا ہے مثلاًہمارا یہ چھوٹا بچہ بڑے بچے سے زیادہ ذہین ہے اسکا فلاں کزن اسکے مقابلے میں زیادہ اچھی کرکٹ کھیلتا ہے۔ ہماری بچی نے ماشا اللہ خاندان بھر میں سب سے پہلے قرآن مجیدحفظ کرلیا ہے۔ہر تقریب اور فنکشن میں یہ لوگ بچوں کا مختلف حوالہ جات سے موازنہ کرتے رہتے ہیں۔ یہ نکس وامیکا کے خاندان ہوتے ہیں۔ایسے خاندان جن میں مقابلے بازی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ جو شعوری اور لا شعوری طور پر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگے رہتے ہیں۔
اور یوں جب یہ بچہ عملی طور پر کامیابی حاصل کرتا ہے تو خاندان اور والدین کی حوصلہ افزائی اسے مزیدمہموں پر اکساتی ہے اور یوں یہ کامیابی کے زینے پر اوپر چڑھتا چلا جاتا ہے۔ لیڈر شپ کے حوالے سے یہ لائیکوپوڈیم ،سلفراور کاسٹکم کا مقابلہ کرتا ہے۔
نکس وامیکا بچوں سے ملاقات کر کے آپ کو محسوس ہو گا کہ ان میں بچپنا نہیں ملتا۔ بچوں جیسی لمحاتی ،قدرتی اور بے ساختہ مسکراہٹ نہیں ملتی۔چہرے پر سنجیدگی چھائی رہتی ہے۔یہ ذرا غیر مطمئن اورغیر دوست ہوتے ہیں۔ہم عمر بچوں میں غیر مقبول۔ان سے بات چیت میں آپ محسوس کریں گے کہ یہ سات سال کا بچہ نہیں بلکہ بڑی عمر کا سنجیدہ شخص بات کر رہا ہے۔
یہ بچے ہائیوسائیمس یا آیوڈیم کی طرح آپکو بلا مقصددوڑتے بھاگتے نظر نہیں آئیں گے۔ بلکہ ان کی ہر Activity با مقصد ہوتی ہے۔ اپنی منزل تک پہنچنے اور مقصد حاصل کئے بغیر چین سے بیٹھنا انکے لئے ناممکن ہوتا ہے۔
Nux is the most competitive remedy in the Materia Medica, competitive to the point of damaging his own health.(George Vithoulkas)

Posted in: Uncategorized, Urdu
Return to Previous Page

2 Responses to

نکس وامیکابچے

    Anonymous
    Commented:  March 16, 2018 at 12:47 AM

    Competitive reamdy Nux vomica top of the top

    Reply
    Anonymous
    Commented:  March 27, 2018 at 11:00 PM

    Exlegent

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.