showcase demo picture

نیٹرم میور اور ڈیپرشن کا ایک کیس


نیٹرم میور اور ڈیپرشن کا ایک کیس
دو ستمبر 2019، ایک بچہ عمر سترہ سال۔ ڈیپرشن کی شکایت ہے۔ لڑکے کا والد ایک سرکاری ادارے میں ملازم اور والدہ سکول ٹیچر ہے۔ یہ فیملی میرے پرانے مریضوں میں شامل ہے۔
والدین نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے بچہ پڑھائی میں کمزور ہوتا جا رہا ہے، دل نہیں لگاتا، محنت نہیں کرتا۔اس کا حافظہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔بچے کا بیان ہے کہ پڑھتا ہوں تو فوری تھک جاتا ہوں۔میرا پڑھائی سے دل اچاٹ ہو گیا ہے۔
سر درد کی شکایت جو صبح بستر پر آنکھ کھلتے ہی ہونے لگتا ہے اور ناشتے کے کچھ دیر بعد کم ہو جاتا ہے۔
بھوک پیاس نارمل۔کھانے کی پسند ناپسند کے مطابق، انڈوں سے نفرت کا یہ عالم ہے کہ جس ٹیبل پر لوگ انڈوں کا ناشتہ کر رہے ہوں اس ٹیبل پر بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتا۔ گوشت ناپسند، مصالحہ دار کھانے کا شوقین۔ نمک حسبِ ذائقہ۔ میٹھا بھی کھا لیتا ہے۔سبزیان ترکاریاں خاص پسند نہیں۔ کبھی کبھا رقبض بھی ہو جاتی ہے۔موبائل پر گیم کھیلنا پسند ہے۔
بے صبرا، ہر وقت اینگزائٹی کا شکار۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بے چین ہو جاتا ہے۔پیشاب بار بار آتا ہے۔ منہ میں اکثر چھالے ہو جاتے ہیں۔
چہرے کی جلد چکنی ہے۔پسینہ نارمل۔بدبو کے بغیر۔
اور جب غصہ آ جائے تو کسی کی بات نہیں سنتا۔ اس وقت اسے اکیلا چھوڑ دینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ جتنا مناؤ اتنا چِڑ جاتا ہے۔
میں نے کیس ٹیکنگ کی اور شبہ ہوا کہ اس عمر میں بچے عشق و عاشقی میں پڑ جاتے ہیں۔شاید یہ وجہ ڈیپریشن کی ہو۔ لیکن بچے اور والدین دونوں کی طرف سے ایسا کوئی سراغ نہیں ملا۔
کیا کسی ٹیچر نے ڈانٹا ہے؟ کسی کلاس میٹ سے لڑائی ہوئی ہے؟ کسی نے دھمکی دی ہے؟ کسی نے انسلٹ کی ہے؟ جواب نفی میں تھا۔
کسی قسم کا ڈر خوف؟ جواب نفی میں تھا۔
نیند بہت دیر سے آتی ہے۔، خواب ناقابلِ ذکر۔البتہ والدہ کے کہنے کے مطابق کبھی کبھی نیند میں آہیں بھرنے کی آوازیں نکالتا ہے۔
محترم ہومیوپیتھس
کیس ریپرٹرائز کیا گیا اور synthesis ریپرٹری استعمال کی گئی۔ میں ایک مدت سے یہی ریپرٹری استعمال کر رہا ہوں اور مطمئن ہوں۔
بیلا ڈونا، سلفر، کارسی نوسن، کالی فاس، آرسنکم، نیٹرم میور، کلکیریاکارب اور ٹیوبر کلونیم ٹاپ پر ہیں۔
میں نے نیٹرم میور کا انتخاب کیا۔
وجہ؟
اگرچہ نیٹرم میور پانچویں نمبر پر ہے لیکن سلفر کا مزاج نہیں۔بیلا ڈونا اور آرسنکم البم کی state نہیں۔
میں نے نوٹ کیا کہ بچہ بہت حساس طبع جب کہ بچے کا والد تیز مزاج شخصیت کا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ بچہ نازک مزاج اور کم گو ہے۔ والد مزاج کا سخت، گھر میں بیوی سے بھی تلخ کلامی چلتی رہتی ہے۔ اور نازک مزاج بچے یہ سب دیکھتے تو ہیں لیکن کھل کر احتجاج نہیں کر سکتے۔ اور یوں نیٹرم میور، کارسی نوسن، سٹیفی وغیرہ کی حالت میں چلے جاتے ہیں۔ اور کئی حوالے سے نیٹرم میور کی علامات قوی بھی ہیں۔ مثلاً غم و غصہ کی حالت میں ہمدردی اور دم دلاسہ قبول نہ کرنے میں چند دوائیں نیٹرم میور کا مقابلہ کرتی ہیں جن میں بیلا ڈونا، سلفر، آرسنکم وغیرہ قابلِ ذکر نہیں۔ اس علامت کو میں علامات کے تجزیے کے دوران بطورِ تنسیخی علامت استعمال کرتا ہوں۔ میں نے سوچا اگر درمیانی دوا کی ضرورت پڑی تو(مستقبل میں) مناسب سمے کارسی نوسن دے دوں گا۔ دوسری دوا جو مریض کے بہت قریب ہے وہ کالی فاس ہے۔ اس دوا کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔مریض کی علامات حافظہ کی کمزوری، ذہنی کام کرنے میں تھکاوٹ، ڈیپرشن،بچوں کی اینگزائٹی کے حوالہ سے اہم دوا ہے۔
نیٹرم میور دس ایم کی ایک خوراک موقع پر دے دی گئی۔ اور ایک ماہ کی پلاسبو کے ساتھ رخصت کر دیا گیا۔
آپ نوٹ کریں گے کہ بچے کو اگرچہ منہ میں چھالے ہیں لیکن میں نے اس علامت کو نظرانداز کردیا۔ کیوں؟
اس لیے کہ اکثر لوگوں کو جب وہ ڈیپرشن میں جاتے ہیں تو ان کے منہ میں چھالے آ جاتے ہیں۔ تو ایک حوالہ سے یہ بیماری کی علامت ہے نہ کہ بیمار کی۔ کلاسیکل اپروچ میں مریض کو اہمیت دینا زیادہ ضروری ہوتاہے۔ اگر تھیراپیوٹک اپروچ ہوتی تو سب سے پہلے بچے کے چھالوں وغیرہ کے حوالے سے بورکس دے دی جاتی۔ جس سے چھالے تو وقتی طور پر ٹھیک ہو جاتے لیکن شاید ڈیپرشن نے جمے رہنا تھا۔ اور ہم منہ کے چھالے بار بار ٹھیک کر کے بار بار دباتے رہتے۔کیس ٹیکنگ کے دوران اس بات پر دھیان لازم ہے کہ قوتِ حیات کی لیکیج کہاں سے ہو رہی ہے۔ رساؤ کہاں سے ہو رہا ہے؟
علامات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن (خاص طور پر مزمن کیسوں میں)مریض کی سٹیٹ کو مدِ نظر رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
02-10-2019
بھوک بہتر ہوئی۔ چھالوں میں کمی۔ پہلے درد کرتے تھے اب درد کم ہے۔ سر درد دو بار ہوا لیکن شدت میں کمی۔
اداس ہو جاتا ہے۔یادواشت میں بہتری نہیں آئی۔پیشاب کی روٹین ویسے ہی ہے۔
نیند ڈسٹرب رہتی ہے۔
کالی فاس تیس طاقت صبح و شام تیس دن کے لیے مع پلاسبو
05-11-2015
نیند بہتر
پڑھائی میں دل لگنے لگا ہے۔ لیکن تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔
غصہ کم ہوا ہے۔
پیشاب زیادہ آرہا ہے۔ کچھ دن قبض بھی رہی۔
چھالے ختم ہو گئے۔ سر درد اب بھی کبھی ہو جاتا ہے لیکن جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
نزلہ زکام اور چھینکیں آتی رہیں۔
کالی فاس تیس صبح وشام جاری
29-11-2019
صورتِ حال تسلی بخش۔ کسی رات نیند دیر سے آتی ہے، ورنہ بہتر ہے۔ خواب میں اکثر گاڑی چھوٹ جاتی ہے۔ یا امتحان میں پرچہ مکمل نہیں ہوتا اور وقت ختم ہو جاتا ہے۔
والدہ کے بیان کے مطابق اب نیند میں آہیں بھرنے والا معاملہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ سر درد اس دوران نہیں ہوا۔ پہلے رات کو پیشاب کے لیے اٹھتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہے۔
پلاسبو تیس دن کے لیے۔
05-01-2020
پڑھائی میں دل لگتا ہے
نیند بہتر، بھوک بہتر۔ نزلہ تنگ کرتا ہے، صبح اٹھنے پر چھینکیں۔
چند دنوں کے لیے منہ میں ایک دو چھالے نکلے اور خود ہی ٹھیک ہو گئے۔
بچہ بہت ہشاش بشاش اور گھر والوں،بہن بھائیوں سے رویہ، ہنسی مذاق والا بھی ہو گیا۔ برداشت کرنا سیکھ رہا ہے۔ کلاس ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کیا۔ کالج میں کھیل کود اور سوشل سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا۔ ناشتے میں کبھی کبھار انڈا بھی لے لیتا ہے۔البتہ نمک زیادہ استعمال کرنے لگا ہے۔چند بار احتلام بھی ہوا۔ پہلے بہت کم ہوتا تھا۔
مزید ایک ماہ کے لیے پلاسبو دی گئی
محترم ساتھیو
شاید یہ کیس مزید آگے چلے۔اور کچھ علامات پلٹ کر آئیں۔ لیکن تاحال کیس بہت اچھا جا رہا ہے۔ اس کے بعد دو امکانات ہیں۔ بچے کی دوا نیٹرم میور دہرائی بھی جا سکتی ہے اور کارسی نوسن کی ایک خوراک بھی دی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر علامات پلٹ کر نہ آئیں تو اگلے ماہ کیس کلوز کر دوں گا۔
ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ۔ 03015533966
(ایچ ٹی ایل گروپ کے لیے خصوصی لکھا گیا)

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.