showcase demo picture

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ) (پارٹ ۔48)

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ)
(پارٹ ۔48)
یہاں پر کچھ خاص عجیب وغریب کیسوں کا ذکر ھے ؟

اس تعلق سے میری اپنی ریسرچ نے مجھے ایسے کچھ نوسوڈذ کی ایجاد پر اکسایا کہ جن کا تعلق ٹی بی،ایڈز اور کینسر سے ہے۔اب یہی میرے ایجاد کردہ نوسوڈ سے میں ایسے عجیب وغریب امراض کا علاج کامیابی سے کرتا رہا ہوں اور اب جس کو بیس برس کے قریب ہو چکے ہیں ۔میرے ایجاد کردہ یہ نوسوڈ قریب پندرہ سولہ ہو چکے ہیں دو کو میں نے انڈین کارما کوپیا کے تحت اپنی ملکیت کے طور پر رجسٹر کروالیا ہے۔میری ڈائری میں ان کے نام نمبروں سے ہیں ۔کچھ اس طرح سے جیسے نوسوڈون،نوسوڈٹو،اس طرح تین چار پانچ۔پورے پندرہ سولہ بلکہ اس سے زائد یہاں تک کہ میں نے موبائل فون کی برقی شعاؤں کا بھی نوسوڈ بنایا ہے اور کہ جو برین ٹیومر کے علاج کے لئے سود مند ثابت ہو گا ایسا میرا اندازہ ہے۔اس کے علاوہ جو دوسرے نوسوڈ ہیں جیسے کینسر کے خلیوں سے بنائے ہوئے اور ایڈز وائرس سے بھی وغیرہ وغیرہ۔
ان نوسوڈ سے علاج کی کاریگری۔کس طرح یہ بڑھتے ہوئے گومڑ سکڑ گئے۔وہ رفتہ رفتہ ٹھیک ہو گئی ۔اس کے اپنے امیون سسٹم نے ان فاسد مادوں کو اس کے جسم سے خارج کر دیا۔یہی نہیں وہ اپنے اس بی سی جی ویکسین کے نشان کو اپنی بانہہ سے اسی جگہ سے اس کو نکالا پھر اسکار بنایا جس جگہ سے وہ اسے لگایا گیا تھا،اور یہ ثبوت تھا کہ میرا اندازہ صحیح تھا۔ہے نا۔
اسی بات سے میں نے سیکھا اس بات کو کہ ہمارے ویکسین بھی ہماری جینس کو متاثر کر سکتے ہیں ۔اس کے ثبوت میں بی سی جی کا نشان پیش کیا۔بعد میں نام دیا ایسے امراض کا بی سی جی پولیو سنڈروم کا۔ایک نہیں کئی کیسوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد۔میری کتاب “سرجری ودآؤٹ لائف” میں جن کا ذکر ہے۔

عجیب وغریب بال تھے اس کے!؟
اسی نوعیت کا ایک اور کیس۔
یہ بھی کسی جین کی کاریگری ہی تھی۔وہ بڑی خوبصورت تھی دس گیارہ برس کی عمرتھی۔اس کے بال یوں تو خوبصورت تھے مگرپچھلے حصے میں چاند تھی وہ بھی عجیب طرز کی گویا کہ اسے کسی نے شیوکیا ہو۔اس کے سر کے دونوں طرف اور یہ نقص اس کی خوبصورتی کو متاثر کرتا تھا۔اسی نوسوڈ سے کہ جواب معا الحلیب کے نام سے رجسڑڈ ہو چکا ہے اس کے بال آگئے چاند غائب ہو گئی۔اسی حیرت انگیز طرز سے کہ جس حیرت انگیز طرز پر وہ غائب ہوئے تھے۔اس کی بانہہ پر بھی بی سی جی ویکسین کا نشان نہ تھا ۔تھا بھی تو بس ایک دھندلا سا نشان بعد میں آیا صاف علاجکے بعد۔

پیٹ کی رسولی
اویز کا کیس اور بھی زیادہ دلچسپ ہے اسے لیور یعنی جگر کی بڑی عجیب وغریب بیماری ہوئی تھی ۔بچوں کی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے مطابق جو اس وجہ سے تھی کہ اس کے والد و والدہ رشتہ میں بھائی بہن ہوتے تھے۔ایسا اکثر مسلمانوں میں ہوتا ہے اس طرح کے ملاپ سے ہونے والی اولاد میں اگر جنین کے الٹ پھیر کے باعث کوئی مرض ہوا تب اسے اسی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے سوا ویزکے کیس میں بھی یہی بات بتائی گئی تھی۔شہرکے بڑے اسپتال کے بڑے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے مطابق کہ جن کے میں یہ تھا کہ یہ رائے تھی۔بعد ازاں اسے بچوں کے اسپتال سے یہ کہہ کر ڈسچارج کر دیا گیا کہ اس کی بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے،وہ ماہ دو ماہ سال دو سال تک ہی جی سکے گا اس لئے جتنا جیئے اتنے پر ہی گزارہ کر لو۔یہی وہ خاص وجہ تھی کہ اسے ہمارے یہاں یعنی متبادل علاج کی طرف لایا گیا تھا۔
بہر کیف یہاں اس کے ان ڈاکٹروں کا خیال یہ تھا کہ اس کی بیماری ایک ہی خاندان میں ہونے والی شادی کی وجہ سے تھی اور کہ جو پیدائشی تھی۔وہاں اس کی دادی کا خیال یہ تھا کہ وہ پیدا تو اچھا خاصا چست ہوا تھا البتہ سات آٹھ ماہ کی عمر میں جب اسے ٹیکوں کے تما م بوسٹر ڈوسیز دیئے گئے تھے اسی کے بعد سے اس کو کچھ نہ کچھ بیماریاں ہوئی تھیں۔پہلے دمہ ہوا بعد میں نمونیہ پھر بار بار دمہ کا عارضہ اسے ہوتا رہا تھا۔کبھی ڈائیریا کبھی بخار جس کے بعد اس کے جگر میں سوجن پیدا ہوئی تھی۔جگر اور تلی اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ وہ لاغر ہو گیا تھا۔دو برس کا بچہ دو ماہ کا ہو جیسے۔یہی بچہ کس طرح ٹھیک ہو گیا ہے۔تب میں کیوں نہ تبلیغ کروں ہومیوپیتھی کی۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.