showcase demo picture

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ) (پارٹ ۔48)

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ)
(پارٹ ۔48)
برین ٹیومر
برین ٹیومر کا عجیب وغریب کیس
دماغ کا ٹیومر پگھل کر کان سے نکل گیا
نام نوشاد،ماں کوٹی بی ہوئی تھی اس کی پیدائش کے ساتھ۔اس لئے وہ اسپتال میں داخل تھی اور یہ بھی تھا ماں کے ساتھ۔کچھ دنوں بعد اسے بھی کچھ نہ کچھ ہونے لگا تھا۔پہلے بخار کے ساتھ اکڑی آتی،بخار ٹھیک ہوا پر اکڑی یعنی ایک طرح کے فِٹ اسے آتے رہتے تھے۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے سر کے بھیتر پانی بھر رہا ہے جس کا آپریشن کیا گیا دماغ کے اندر ٹیوب ڈال کر۔ ساتھ ہی فِٹ کے دوائیں جاری تھیں۔اس اسپتال میں یہاں ماں کا علاج ہوتا رہا وہاں اس فِٹ اور سر میں پانی بھرنے کا۔
کچھ دنوں بعد ماں اور بیٹے کو ڈسچارج کر دیا گیا۔اس تاکید کے ساتھ کے ہر۳۔۲ماہ بعد بچے کا چیک اپ ضروری تھا۔کچھ ماہ بعد معلوم یہ ہوا کہ اس کے سر کے بھیتر ایک بے حد بڑا ٹیومر ہو رہا ہے اور کہ جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔اس ٹیومر کی سائز اتنی بڑی ہو چکی تھی کہ کم وبیش اس نے اس کے آدھے سر میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔اس کو مرگی کے جھٹکے اسی باعث آتے تھے۔پانی نکالنے کا آپریشن کامیاب بھی تھا اور نا کامیاب بھی کیونکہ اس کا یہ مسئلہ آپریشن کے بعد ہوا تھا یعنی دماغ کے خلیوں میں کینسر نمودار ہو رہا تھا جس نے اس کے دماغ کے آدھے حصّے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔دماغ کے کینسر کے خلیئے انفیکشن زدہ ہو کر کان کا مواد بن کر جسم سے خارج ہو گئے۔نوشاد اب بھی صحت مند ہے۔اب اس کی عمر قریب بیس برس کی ہو چکی ہے۔اسے کوئی پریشانی نہیں ہاں اس ٹیومر کی وجہ سے اس کی ایک آنکھ بھینگی ہو چکی تھی سو وہ اب بھی ہے البتہ اس کے دماغ کے اندر کا ٹیومرغا ئب ہو چکا ہے۔

شاہ رخ کا کیس
شاہ رخ کا کیس بھی بہت عجیب تھااس کے بائیں کولہے پر ایک گفا کی نما ٹیومر ہوا تھا جسے سارکوما بتایا گیا تھا۔اس کا چار مرتبہ آپریشن کیا جا چکا تھا مگر ٹیومر بار بار نمودارہو جاتا تھا۔آخر میں اس کی سائز اس قدر بڑھ گئی تھی کہ اس کا ایک حصہ باہر اور تین حصے اس کے پیٹ کے اندر کولہے کو اندر سے جا پہنچے تھے۔اب کینسر کے ماہرین نے اسے لاعلاج بتا دیا اور اس کے جینے کا امکان کو کچھ ہی روز کہہ کر اس کی فائل بند کر دی تھی۔
اس کی کہانی کچھ اس طرح ہے جب اس کی عمر چار برس کی تھی اسکول سے گھر لوٹتے وقت روڈ پر کر گیا تھا کولہے کے بل جس کے بعد وہاں ایک گومڑ نکل آیا تھا۔پہلے ماں نے اسے برف سے سینکا تھابعد ازاں ڈاکٹر نے پین کلر اور اینٹی نائیو ٹِک سے علاج کیا پھر آپریشن کیا گیا اس بار جانچ کے مطابق وہ سارکومہ یعنی ایک طرح سے کینسر کی گانٹھ تھی۔
دوبارہ اور تیسری بار،دو برس کے دوران چار مرتبہ اس کے آپریشن کئے گئے تھے۔بعد ازاں لا علاج کہہ کر رخصت کر دیا گیا۔ہومیوپیتھی کا کارنامہ۔شاہ رخ اب بائیس برس کا ہو چکا ہے۔اور انجینئر بن چکا ہے ۔
شاہ رخ کا کیس اپنی نوعیت کی عجیب وغریب ہی نہیں بلکہ تاریخ مرتب کرتا ہے۔ سارکوما کا ٹیومر کسی چوٹ کے بعد کا رد عمل ہوتا ہے۔سرجری کے بعد اعر بھی زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے اور پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے۔ایسے مریض کی عمر کچھ ماہ سے کچھ برس تک ہی ہوتی ہے۔یہاں ہوا یہ کہ یہ اس کی گانٹھ جو ایک فٹ بال کی طرح سائز کی ہو چکی تھی چار مرتبہ کے آپریشن کے بعد۔سکڑتے ہوئے بجائے نیچے سے اوپر کی جانب جانے کے اوپر سے نیچے کی طرف آئی۔کیا اس کے بعد بھی آپ کہیں گے کہ ہومیوپیتھی محض بکواس ہے۔ایسے بہت سے کیس ہیں میری ڈائری میں ۔ہومیوپیتھی بکواس نہیں بلکہ ایسا ایک جادو ہے کہ جو سر چڑھ کر بولتا ہے۔تب میں کیوں نہ بنتا ہومیوپیتھ۔
شاہ رخ کے کیس کی مکمل تفصیل میری کتاب “سرجری ود آؤٹ نائف”میں درج ہے،جوابوں اور ثبوتوں کے ساتھ۔شاہ رخ کے بھی بی سی جی کا نشان نکالا دن برس کی عمر میں ۔یہاں میرے ساتھ کھڑا ہے بالکل صحت مند۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.