showcase demo picture

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ) (پارٹ ۔24)


متحرم قارئین،ہم آپ کی خدمت میں مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹرمرزا انور بیگ کی کتا ب سے اقتباسات پیش کرتے رہیں گے۔
امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔
کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ)
(پارٹ ۔24)
ایک بچہ جو پیدائش کے بعد لگاتار روئے جا رہاتھا کسی بھی حالت میں چپ نہیں ہو رہا تھا ۔کسی طرح سے اسکا ایکو گرام کیا گیا جس سے پتہ چلاکہ ہارٹ کی دیوار ڈھیلی ہو کر ایک طرف جھک گئی ہے اور اس نے ایک خانہ بنا لیا ہے۔رگ میں ایسا ہوتا تو اس کا آپریشن ممکن تھا۔مگر ہارٹ میں ایسا ہونا جس کا علاج اس زمانے میں ناممکن تھا۔میں اس وقت تک ہومیو پیتھی کی طرف راغب ہو چکا تھا۔میں نے اس بچے کا گہرائی سے معائنہ کیا۔میرے دھیان میں یہ بات آئی کہ بچی جو روتا تھاتو اس کا ایک طرف کا گال سرخ ہو جایا کرتا تھا جس سے مجھے لگا کہ اس کا وائیٹل فورس کسی بہت خطرے سے دو چار ہونے کا اشارہ کر رہا تھا۔بچوں کا میرا مشاہدہ ہے کہ ایک بچہ جب روتا ہے تو اسے چپ کرانے کا من کرتا ہے۔دوسرا چیخ کر روتاہے تو اسے مارنے کا من ہوتا ہے۔ہومیو پیتھی میں ایسے بچوں کے لئے ایک بے حدمفید دوا ہے “چیمومیلا”۔چونکہ وہ بچی دوسری کیٹیگری والا تھا اسی لئے میں نے اسے وہ دوا دی جس کا خاطر خواہ نتیجہ نکلا۔وہ شفایاب ہو گیا۔آج وہ بچہ ۲۵ سال کا نوجوان ہے۔مجھے لگتا ہے شفایابی تو ایک عمل ہے۔میرا خیال ہے اس کا پا نچواں چیمبر نہیں تھا بلکہ اس کا ایک ہارٹ ایکسٹرا رہا ہو گا ورنہ اس کے اس طرح چیخ کر رونے سے دل پھٹ جاتا یعنی دل کی دیوار جو ڈھیلی تھی یا کہ نظر آ رہی تھی اس کی رپورٹ میں۔
دراصل ہارٹ کے پرابلم ہوتے کیوں ہیں؟اللہ نے ہارٹ کا سرکولیشن ایسا بنایا ہے یعنی اس کا نظام ایسا کیا ہے کہ رائٹ سائیڈ کا چیمبر خون کو پھیپھڑے میں پھینکتا ہے۔چونکہ حاملہ عورت کے حمل میں بچہ سانس نہیں لیتا تو قدرت نے ایسا نظام بنایا ہے کہ جو بلڈ آتا ہے وہ ہارٹ کے ہو لس سے لیفٹ کی طرف جاتا ہے بنا پھیپھڑوں میں جائے۔قدرت کا قانون ہے کی جیسے ہی بچہ پیدا ہوتا ہے تو دل کے عارضی سوراخ بند ہونے لگتے ہیں۔مگر آج کچھ نقائص کی وجہ سے دل کے سوراخ بند نہیں ہو پاتے۔جنھیں کہا جاتا ہے کہ دل میں سوراخ ہو گیا ہے۔دراصل ایسا اس لئے یو تا ہے کہ قدرتی عمل افیکٹیڈہو جانے سے قدرت کے نظام کے عمل کے سلسلے ڈیمیج ہو جاتے ہیں۔آج ایسے روگ کے کئی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آج بچے انڈرویٹ پیدا ہوتے ہیں تو یہ سوراخ قدرتی طور پر بند ہونے لگتے ہیں لیکن اگر اسی دوران بچے کو کسی دوسری پریشانی سے بچانے کی کوشش کنے لگ جائیں تو یہ بہت ممکن ہیں تب جبکہ بچہ انڈرویٹ پیدا ہو تب اس کا قدرتی نظام بند کرنے کے عمل کو بھول جاتا ہے۔اس کا امیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے اور دل میں سوراخ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔امریکہ نے اسسے سبق حا صل کر کے سب سے پہلے
آلٹر نیٹیوتھیریپی کو سمجھ کر گلے لگایا۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہومیوپیتھی فی الفور مرض پر روک لگانے میں بے حد مفیدہے ۔
جاری ہے۔۔۔۔
Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.