showcase demo picture

ہم اور ہومیوپیتھی

ہم اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
میرے ایچ ٹی ایل گروپ کے دوستو، ساتھیو
سب سے پہلے تو ماہ جنوری اور فروری میں انعامی مقابلہ میں حصہ لینے والے ساتھیوں کو مبارک اور ان میں سے جو کامیاب قرار پائے ان کو بہت مبارک اور قرعہ اندازی میں جو انعام کے مستحق قرارپائے ان کو بہت بہت مبارک
دوستو، جیسا کہ آپ سب گواہ ہیں کہ یہ گروپ خالصتاً ہومیوپیتھی سیکھنے اور سکھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں نہ صرف آپ بلکہ میں بھی ایک ادنیٰ طالبعلم ہوں۔ہم سب ہی علم کے متلاشی اور اس راہ کے مسافر ہیں۔ بس کوئی ذرا سینئر اور کوئی ذرا جونئیر ہے۔
میری خواہش ہے کہ ہمارا یہ گروپ باقی سب سے منفرد اور نتیجہ خیز ہو۔
مجھے آپ کا تعاون چاہیے۔مجھے آپ کی دلچسپی اور لگن چاہیے۔آپ کا شوق،جستجو اور ولولہ میرے ذہن ور دل و دماغ کی غذا ہے اگر آپ میں سے کوئی ایک بھی کامیاب معالج بن گیا تو میری محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔
میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا ہے کہ اللہ چاہے تو ٹھیک چوبیس مہینوں میں یہ گروپ سو سنگل ریمیڈی پریکٹیشنرز پیدا کرے۔ ایسے کلاسیکل معالجین جو مارکیٹ میں دوسروں کے لیے نمونہ اور باعثِ افتخار ہوں۔
جب ہم وطنِ عزیز میں سنگل ریمیڈی پریکٹیشنرز کا شمار کریں تو گنتی سو سے اوپر ہو۔
یقین جانیے، میں سب کے پاس گیا اور متعدد بار گیا۔ تقریباً سب ہی بڑی فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان سے ملا ، مذاکرات کیے، قائل کرنے کی کوشش کی کہ پروفیشن کی عزت اور بقا کے لیے سب سے بڑا کام معالجین کو سیدھی راہ دکھانے کا ہے ان کو ہنر سے بہرہ ور کرنے کاہے۔ آپ انہیں بھلے امریکہ کی سیر کرا لیں اگر وہ اپنا کام نہیں کر سکتے تو سب بے سود۔ مجھے اداسی ہے کہ سب نے بات سنی لیکن عملی اقدامات؟
علامہ اقبال کی زبان میں
سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم
بخیلی ہے یہ رزاقی نہیں ہے۔
ہم اپنی مدد آپ کے تحت اس میدان میں آ گئے۔میں مطمئن ہوں کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ہم نے زندہ باد مردہ باد کے نعرے نہیں لگانے، کسی کی ٹانگ نہیں کھینچنی، کسی سے سینگ نہیں اڑانے۔(اور آپ نے دیکھا، ہمارا گروپ ماشاللہ ایسی خامیوں سے پاک ہے)۔ میں کہا کرتا ہوں جو شخص کسی کی برائی کرتا ہے، اپنے منہ میاں مٹھو بنتا ہے،دوسروں سے سینگ اڑاتا اور ڈی گریڈ کرتا ہے وہ کیسے اپنے آپ کو ہومیوپیتھ کہتا ہے اسے تو خود اپنا علاج کرانے کی ضرورت ہے۔واٹس ایپ پر کچھ اچھے گروپس بھی ہیں، لیکن سب اچھے نہیں ہیں۔جو لوگ بھی اپنی انپی جگہ پر ہومیوپیتھی کی لیے کام کر رہے ہیں قابل، تعریف ہیں۔
یقین جانئیے یہ گروپ میرا بہت وقت توجہ اور محنت لے رہا ہے۔آپ شاید اس کا تصور بھی نہ کر سکیں۔
آپ میں سے بیشتر ساتھی اس بات کے گواہ ہیں کہ میں گزشتہ اکیس سال سے مقدور بھر اپنے حصے کی شمع جلا رہا ہوں۔ یہ سفر جو انیس سو ستانوے میں ڈاکٹر ناصر احمد چودھری کے پلیٹ فارم (نیشنل لائبریری ہال اسلام آباد) سے شروع ہوا۔ ایشین ہومیوپیتھک میڈیکل لیگ اور سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان سے ہوتا تاحال جاری ہے۔اور اللہ سے استقامت اور عافیت کا سوال ہے۔
گروپ میں تحریروں، آڈیو، ویڈیو کے حوالے سے سستی نرمی آتی رہتی ہے، اس کی آپ فکر نہ کریں ، ہماری رفتار اگرچہ سست بھی ہو لیکن سمت درست ہے۔

Posted in: Uncategorized, Urdu
Return to Previous Page

3 Responses to

ہم اور ہومیوپیتھی

    Anonymous
    Commented:  March 11, 2018 at 12:54 AM

    I like your instresting informations, Thanks.

    Reply
    Anonymous
    Commented:  March 11, 2018 at 5:57 PM

    Good effort

    Reply
    Anonymous
    Commented:  March 11, 2018 at 6:47 PM

    Thanks sir

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.