showcase demo picture

ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
کیس ٹیکنگ میں ہم ایک ایک بات پوچھتے اور باریک بینی سے اس پر غور کرتے ہیں۔ سٹیورٹ کلوز نے اپنی کتاب
The Genius of Homeopathy میں اپنی پریکٹس کے شروع کا واقعہ لکھا۔کہتے ہیں میں نے ایک بار اپنے ٹیچرڈاکٹر Wells کی کیس ٹیکنگ دیکھی۔وہ ٹی بی کے ایک مریض کا کیس لے رہے تھے اور اس کے تھوک کے بارے میں ایک ایک تفصیل لے رہے تھے،؟ رنگ کیسا ہے؟ بو کیسی ہے؟ ذائقہ کیسا ہے؟ کس وقت زیادہ آتا ہے؟ آسانی سے آتا ہے؟ مشکل سے آتا ہے؟ درد کے ساتھ آتا ہے؟ جلن کے ساتھ آتا ہے؟اور کیا ہوتا ہے، اور کیا ہوتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔
اتنا تفصیلی انٹرویو میرے لیے بالکل نئی بات تھی اور مجھے پہلی بار علم ہوا کہ اتنے باریک سوالوں کا دوا کے انتخاب کے ساتھ کوئی تعلق ہو سکتا ہے؟۔ مجھے کالج میں یہ بات نہیں بتائی گئی تھی۔ اور سچی بات ہے کہ مجھے استاد جی کا یہ طریقہ خاص پسند بھی نہیں آیا۔بلکہ بورنگ لگا۔
اور جب استاد محترم کو میں نے اپنے جذبات سے آگاہ کیا تو ان کے چہرے پر ایک شفیق مسکراہٹ ابھری اور مجھے بتایا کہ کیسے محض مریض کی ایک علامت کہ تھوک کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے میٹیریا میڈیکاکی دو میں سے ایک درست دوا کے انتخاب میں حتمی ثابت ہوئی۔
حاضرینِ کرام! یہ تھا کیس ٹیکنگ کے حوالے سے کچھ بیان۔اس پر مزید بھی بہت کچھ لکھا اور بولا جا سکتا ہے۔لیکن اگر ہم اتنے پر بھی سنجیدگی سے عمل پیرا ہو جائیں تو کیس ٹیکنگ ہمارے لیے دلچسپ اور پریکٹس آسان ہو جائے گی۔ ہم مریض کو بہتر طور پر سمجھنا شروع کر دیں گے۔ بشرطیکہ ہمارے دلوں میں ہومیوپیتھی کی محبت سما جائے۔
جیسا کہ پروین شاکر نے کہا
مجھے تیری محبت نے عجب اک روشنی بخشی
میں اس دنیا کو اب پہلے سے بہتر دیکھ سکتی ہوں
کیس ٹیکنگ کو مزید گہرائی میں سمجھنے کے لیے میری ویب سائٹ وِزٹ کیجیے اور فیس بک پر میرا پیج
Super homoeo clinic لائیک کیجیے

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.