showcase demo picture

ہومیوپیتھی اور سائنس ڈاکٹر بنارس خان اعوان،

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
0092-301-5533966
دعویٰ بہت ہے علمِ ریاضی میں آپ کا ؟
انسانی دانش کا معاملہ بھی یہی ہے، اخلاقی ترجیحات اس کے ساتھ نہ جڑی ہوں ، قوانینِ قدرت کا ادراک نہ ہو ۔محض اپنے ذاتی تجربے اور عقلِ عام پر آدمی اگر انحصار کرے ۔ماحول کے منفی ہتھکنڈوں سے متاثر ہو کرشارٹ کٹ اور ذاتی مفاد کا شکار ہو جائے تو زندگی بے ثمر ہو جاتی ہے۔کمال ہے اس سائنس پر اور اس کی پوجاکرنے والے پر۔ایک جانب ان کا یہ کہنا کہ ہومیوپیتھک دواؤں میں دوا نام کی کوئی شے ہی نہیں ہوتی اور دوسری جانب شوروغوغا کہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے ؟
جوچاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔اگر (بقول آپ کے) دوا نام کی کوئی شے ہی نہیں تو پھر نقصان کیسا؟
طبِ ایلوپیتھی ، چیزوں کا ادراک کرنے کے لئے آنکھ کے نور سے دیکھتی ہے، ہومیوپیتھی دل کے نور پر بھی یقین رکھتی اور اہمیٹ دیتی ہے۔
ہومیوپیتھی پر شروع دن سے ہی سائنسی اعتراضات اٹھتے رہے ہیں اور (جب تک مروجہ سائنس کی زبان میں ان سوالات کے جوابات نہیں ملتے سوالات، اٹھتے رہیں گے)۔سائنس تو سینکڑوں سال زمین کو چپٹا سمجھتی رہی۔ تو کیا زمین سائنسی دریافت پر چپٹی ہو گئی یا سائنس نے وقت آنے پراپنی معلومات کا بوریا بسترا گول کر لیا؟
جب تک کسی شے کا سائنسی ادراک نہیں ہوتا وہ Myth کہلاتی ہے۔ جب سائنس کی سمجھ میں آ جائے تو اسے حقیقت کا درجہ دے دیا جاتا ہے (حالانکہ وہ حقیقت تو روزِ اول سے تھی، محض سائنس کی ناسمجھی کی بنا پر دیومالائی بنی رہی)۔ بے شمار مثالیں ہیں جہاں مدتوں بہت ساری حقیقتیں اپنا وجود رکھنے کے باوجو د، سائنس کی نظر میں دیو مالائی قرار دی جاتی رہیں۔
یاد رکھیے ، یہ ایک ارتقائی عمل ہے قدرت وقت آنے پر اپنے اسرارورموز سے خودپردہ چاک کرتی رہتی ہے اور اس وقت سائنس کی بلے بلے بھی ہو جاتی ہے۔ارتقائی عمل جاری ہے سائنس نے ایٹم کے ناپ تول کا نیا نینو ٹیکنالوجی نظام متعارف کروا دیا ہے۔ہم بھی سائنس کے اس جمعہ بازار میں ایکونائٹ، بیلا ڈونا سی ایم پیش کرتے ہیں۔
اور سوال کرتے ہیں؟
دعویٰ بہت ہے علمِ ریاضی میں آپ کا
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے ؟

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.