showcase demo picture

2 میرے مہمان پارٹ


میرے مہمان
وقت پر آنے والوں میں نکس وامیکا، نیٹرم میور، سلیشیا، ایکونائٹ، زنکم میٹ، سٹیفی سیگیریا، اورم میٹ اور پلاٹینا بھی شامل تھے۔ پابندی وقت کوئی ان سے سیکھے۔نیٹرم میور کی پابندی وقت کا تو یہ حال ہے کہ اسے روزانہ صبح پاخانہ بھی وقت پر آتا ہے۔حیض بھی وقت پر آتے ہیں۔ دیر سے آنے پر کسی کو بات کرنے کا موقع دینا نیٹرم میور کی شان کے خلاف ہے۔اورم میٹ کو اپنی جا ہ و حشمت کا بڑا پاس ہو تا ہے۔آخر کواونچا خاندان جو ہوا۔یہ صاحب سوچ کی اڑان بہت اونچی رکھتے ہیں۔احساس ِکمتری کے مارے سٹیفی اور کارسی نوسن دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہو ئے وقت پر آنے کی کو شش کرتے ہیں۔ نیٹرم میور کو اپنے وضع کردہ اصولوں کا پاس ہو تا ہے،یہ اپنے اصولوں کا غلام ہوتا ہے۔ کسی نے وضع داری دیکھنی ہو تو نیٹرم میور کو دیکھے۔سفید پوش معاشروں میں آپ کو نیٹرم میور کی اکثریت دیکھنے کوملے گی۔ نپے تلے سلیقہ شعار لوگ۔نیٹرم میور کی ہلکی سی متانت بھری مسکراہٹ اور سٹیفی کی شرمیلی ادادیکھنے کے قابل تھی۔
کلکیریا سلیکیٹا کو خوش آمدید کہتے ہوئے میزبان نے اس کی صحت کی تعریف کی تو اسے اچھا نہیں لگا۔کہنے لگا۔ دو دن سے فلو ہے کل ڈاکٹر کے پاس بھی گیا تو وہ بھی کہہ رہا تھا وہم نہ کیا کرو۔
محفل میں حسد اور گرمی کی ماری سرخ ہونٹوں والی ایپس بھی موجود تھیں۔ان کی ناک کی نوک ہمیشہ ٹھنڈی رہتی ہے۔ان سے کسی ایک جگہ ٹک کر بیٹھا نہیں جا رہا تھا۔
محفل میں کچھ لوگ، دیر سے آنا جن کی عادت ہے مثلاً گریفائٹس، ایلومینا، پٹرولیم، سلفر، کینابس انڈیکا اور سیپیا وغیرہ کافی دیر سے آئے۔میڈورینم نے دیر سے آنے پر معذرت کی۔ در اصل اسے رات دیر سے نیند آئی تھی اور صبح بہت دیر سے آنکھ کھلی۔ میڈورینم اور پوڈوفائلم اتنے سست ہو تے ہیں کہ ہر کام کو آنے والے کل پر ٹال دینا ان کا مشغلہ ہو تا ہے، یہی حال سلفر اور چائنا کا تھا۔گریفائٹس اور ایلومینا صبح سو کر اٹھے تو یوں لڑکھڑا رہے تھے جیسے نشے میں ہوں۔ صبح سویرے اٹھنے پر ان کی یہی حالت ہوتی ہے۔لوگوں نے ایلومینا کی کھوئی کھوئی سی طبیعت کو بہت محسوس کیا۔اس بے چاری کو بچپن سے ایسا تنگ ماحول ملا جہاں اسے ہر بات پر ٹوکا جاتا رہا، اس کی ایک نہ سنی گئی اور اب یہ اپنی شناخت ہی کھو بیٹھی ہے۔اس کو یہ وہم تھا کہ میری سوچ پر بھی دوسروں کا پہرا ہے۔یعنی۔۔۔
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سیپیا کو ایسی محفلوں کی کو ئی دلچسپی نہیں تھی، نہ ہم کسی کے نہ ہمارا کوئی، بے چاری سماجی رسومات کی خاطر بجھے دل سے آ پہنچی۔بے چاری مصیبتوں کی ماری کو حیض بھی دیر سے آتے ہیں۔پیڑو کا بوجھ اسے اپ سیٹ کر رہا تھا۔ میزبان سے سلام دعا کے بعد اس نے ایک کونے میں بیٹھ جانے میں ہی عافیت سمجھی۔ دنیاومافیہا سے بے نیاز ہیلی بورس بھی تشریف لائے۔یہ بچپن میں ایسے گرے کہ سر کی چوٹ کے برے اثرات آج تک نہیں گئے۔سلام کا جواب بھی ایسڈ فاس کی مانند چند لمحوں کے توقف کے بعد دیا۔سارا وقت ایک جانب صوفے پر بیٹھے رہے اورکسی Activity میں حصہ نہیں لیا۔ پلسٹیلا اور اناکارڈیم صبح جب تقریب میں آنے کی تیاری میں تھے تو بہت پریشان تھے کیونکہ یہ دونوں فیصلہ ہی نہیں کر پا رہے تھے کہ کون سا ڈریس پہنا جائے۔پلسٹیلا نے تو صبح اٹھتے ہی کہنا شروع کر دیا، ماما بتائیں نا کون سا والا سوٹ پہنوں، باجی آپ بتا دو نا پلیز۔یہی حال میگنیشیا سلف کا تھا۔اسے بھی لباس کے چناؤ پر پریشانی تھی۔ سوچ کر ہلکان ہو رہی تھی کہ ایسا کون سے ڈیزائن والا ڈریس ہو کہ بس لوگ دیکھتے رہ جائیں اور ہر کوئی میرے ڈریس کی تعریف کرے۔
میرے مہمان

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.