showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
part-4

نیٹرم میور سے کو ئی بے وفائی کر جائے یہ اس کی بر داشت سے باہر ہے۔ لائیکو کو کو ئی یہ کہہ دے کہ تم مجھے اچھے نہیں لگتے،ناقابل بر داشت ہے۔ یہ دوسروں کو خوش رکھنے کے لیے ہر اخلاقی اور غیر اخلاقی حربہ اختیا ر کر سکتا ہے۔ اور سلفراور نکس مطلب براری کی خاطر ہر اخلاقی اور غیر اخلاقی حربہ اختیا ر کر سکتے ہیں۔ لائیکو بہت بڑا ڈپلو میٹ ہو تا ہے یہ شخص اچھا سیلزمین ثابت ہو سکتا ہے۔
خواتین کی ٹولیوں میں جہاں لیکسس ہو وہاں کسی اور کی دال نہیں گلتی۔ توانائی سے بھر پو ر لیکسس کی مثال پریشر ککر کی طرح ہے جس کا ریلیف والو بار بار فالتو پریشر خارج کرتا رہتا ہے۔ اس کے باتو نی پن کی بھی ایک وجہ یہی ہے کہ اس طرح توانائی کو باہر نکلنے کا ایک راستہ ملتا رہتا ہے۔لیکسس ایک ایسا آتش فشاں ہے جو ہرتھوڑی دیر بعد لاوا اگلتا رہتا ہے۔اس کی زبان نہ صرف قینچی کی طرح چلتی ہے بلکہ دماغ کمپیوٹر کی سپیڈ سے سوچتا ہے۔ اور موقع محل کے حساب سے فوری ایکشن کرتا ہے۔اس کی انگلی میں پہنی بیش قیمت انگوٹھی ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ فاسفورس اور میڈروینم کی مانند وجدانی صلاحیتوں کا ما لک ہوتا ہے۔ (فلپ بیلی) موضوع کوئی بھی ہو لیکسس اور ارجنٹم میٹ اس میں اپنا حصہ ڈالنے سے باز نہیں آتیں۔مس ارجنٹم میٹ جو لمبے قد اور خوبصورت خدوخال کی مالکہ ہیں تاہم چہرہ اکثر زردی مائل رہتا ہے۔مسٹر امبرا گریسا بھی لیکسس کی ٖطرح فوری موضوع بدلنے کے عادی ہیں۔ یعنی تو ڈال ڈال میں پات پات۔لیکن جب بیمار پڑ جائیں تو ان کی بولتی بند ہو جاتی ہے۔تب تو انہیں سوال کی سمجھ ہی نہیں آتی۔جواب دینے سے پہلے سوال کو خود ہی دہراتے ہیں۔
تاہم ڈلکا مارا، سمی سی فیوگا،کروکس اور پوڈوفائیلم بھی محفل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھیں۔سمی سی فیوگا بھی فوری موضوع بدلنے میں ماہر ہے۔تاہم زیادہ تر ڈیپرشن کی شکار رہتی ہے۔ خبط عظمت میں مبتلاڈلکاماراسب پر چھا جانے کی کوشش میں تھی۔ گریفائٹس اور ایلومیناہر تھوڑی دیر بعد چہرے پر ہاتھ پھیرتے کیونکہ انہیں احساس ہو رہا تھا جیسے چہرے پر جالا تنا ہوا ہو۔ایلومینا بے چاری آج کل خارش کے ہاتھوں تنگ ہے۔ خارش کرتی ہے تو خون نکال لیتی ہے۔اس سے بات کرو تو ایک دو لفظوں میں جواب دیتی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے یہ جسمانی قبض کے علاوہ ذہنی قبض کا بھی شکار ہو۔صوفے پر بار بار پہلو بدل رہی تھی۔کلکیریا فاس بھی بے سکونی کے عالم میں تھی۔بار بار ٹانگیں سن ہونے کی وجہ سے اسے پہلو بدلنا پڑ رہا تھا۔اور موٹی کھال والے گریفائٹس جب بات کرتے تو منہ سے لعاب نکل آتا۔سب لوگوں نے یہ بات محسوس کی۔کالی بائیکرومیکم اپنی تنگ نظری کے باعث محفل میں جگہ نہ بنا سکی۔
زرق برق لباس میں ملبوس شہزادی پلاٹینا چہرے پر تمکنت سجائے الگ صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی۔ دراصل انہیں تقریب میں اپنے سٹیٹس کی کوئی خاتون ہی نظر نہیں آئی۔اگنیشیا کی طرح ان کا موڈ ہر آن بدلتا رہتا ہے۔اپنے آپ کو دوسروں سے برتر سمجھنے میں اگر چہ سلفر، لائیکو، کاسٹیکم، لیکسس کا بھی کمال ہے تاہم شہزادی پلاٹینا کی بات ہی کچھ اور ہے۔ اسے اپنے اعلیٰ حسب نسب پر بڑا غرور رہتاہے۔محفل میں تنی گردن کے ساتھ بیٹھی رہی۔سلام بھی مشینی انداز میں کیا۔ اسے ہر وقت اپنے خاوند کی موت کا وہم رہتا ہے۔ وہ جب بھی گھر سے باہر جاتا ہے اسے یہ خوف ہو تا ہے کہ وہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔قرضہ لے کر کام چلا لے گی لیکن اپنا سٹیٹس کم نہیں کرے گی۔یہ تنہائی میں پلسٹیلا کی طرح کبھی کبھار بلاسبب روپڑتی ہے۔
جہاں تک ہائیو سائمس کا معاملہ ہے یہ حسد، شک، جنسی جذبات اور جلد بازی میں لیکسس کے ہم پلہ ہے۔ بے شرمی میں ہائیوسائمس اور ویرٹرم البم کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ موضوع کو ئی بھی ہو یہ لو گ بات کو گھما پھرا کر سیکس پر لے آتے ہیں اور پھر مزے لے لے کر باتیں کرتے ہیں۔ بعض اوقات ان کی باتوں اور رویے سے گھن آتی ہے۔ جنسی موضوعات پر مزے لے کر بات کرنے میں راسپوٹین صفت فلورک ایسڈ بھی کسی سے کم نہیں۔تینوں نے الگ سے محفل سجائی ہوئی تھی۔ ان کے Send کئے ہوئے SMS پڑھنے کے قابل نہیں ہوتے۔لیک کین کو بھی ایسے میسج پسند ہیں۔للیم ٹگ کو بھی گندے خیالات بہت تنگ کرتے ہیں تاہم ایسے خیالات سے جان چھڑانے کے لئے یہ اپنے آپ کوکاموں میں مشغول رکھتی ہے۔مذہبی اور جنسی خیالات کی کشمکش میں پھنسی رہتی ہے۔کلینک میں اگر بازو ننگا کرنے کو کہا جائے تو فلورک ایسڈ قمیض اتارنے کو تیار ہو جاتا ہے۔اسے توundress ہونے کو بہانہ چاہئے۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.