showcase demo picture

میرے مہمان

5-پارٹ

ہائیوسائمس، گوری وریٹرم اور چاندی کبھی کبھی بے وقوفی کی باتیں کر جاتیں جس پر خوب قہقہے لگتے۔چاندی اور اس کے میاں ارجن ٹام دونوں میں یہ خاص وصف ہے کہ سرداروں کی طرح بات کرتے پہلے ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں۔ کینا بس انڈیکا کی طرح ارجنٹم نائیٹریکم کے دماغ کے پیچ بھی ڈھیلے ہو تے ہیں یہ فاسفورس کی طرح پیٹ کا بہت ہلکا ہو تا ہے۔ اپنی باتیں تو چھپا سکتا نہیں دوسروں کے راز کیا رکھے گا۔ مرکیورس کی طرح حالات اور ما حول کا تیزی سے اثر لیتا ہے۔آپ نے جو بات شہر میں پھیلانی ہو اسے فاسفورس یا ارجنٹم نائیٹرکم کو بتا دیں، بات پھیلنے میں دیر نہیں لگے گی۔یہ لو گ تھوجا کے برعکس روزمرہ فیشن سے ہٹ کر لباس پہننا پسند کرتے ہیں۔ ویرٹرم اور ارجنٹم سے بات کرتے ہو ئے محسوس ہو تاہے جیسے آپ کسی کم عقل یا ذہنی طور پر نا بالغ بچے سے بات کر رہے ہوں۔
تھوجا جس ٹولی میں جاتی اس میں گھل مل جاتی، ایک کی خبر دوسری تک پہنچانا۔ درمیان میں مرچ مصالحہ لگا کر آگے بڑھانا، دوسروں کے معاملات کی ٹوہ میں رہنا اور دوسروں کی ہاں میں ہاں ملانا اس کی فطرت میں شامل ہے۔ کون کیا کر رہا ہے؟ کس کے رشتے کی بات کہاں ہو رہی ہے؟ تجسس، غیبت کے فن، لگائی بجھائی میں یکتاہے۔تھوجا اور کالی کارب کا لباس بہت عمومی سا تھا۔ ذرا متاثر نہیں کرتا تھا۔
کچھ لو گ ایسے ہو تے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی کے سگے نہیں ہوتے۔ یہ بات آرسنکم اور تھو جا پر فٹ بیٹھتی ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ تھوجا آرسنکم کی مزمن بھی ہے۔ تھو جا کی پہچان بہت مشکل امر ہے۔ اسے آپ ماسک مین کہہ سکتے ہیں۔ باہر سے شریف اندر سے بد معاش، باہر سے بھو لا بھالا اندر سے چالاک
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
تھو جا کی شخصیت ایک ایسے مکان میں رہتی ہے جس کے اندر داخل ہو نے کے لیے کو ئی دروازہ نظر نہیں آتا۔ نکس وامیکا کی طرح ان کی گفتگو میں ملائمت کا فقدان ہو تا ہے۔گفتگو تصنع سے پُر ہوتی ہے۔
برائی اونیا اور رہسٹاکس دونوں بہن بھائی تقریب میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔ یہ لوگوں کے جوڑوں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔بنیا خاندان سے تعلق رکھنے والی برائی اونیا بزنس مائنڈ ہے۔ہر شے کو نفع نقصان کے حوالے سے پرکھنا اس کا خاندانی وصف ہے۔ بڑی کنجوس خاتون ہے۔ ذرا بلغمی مزاج ہے۔ کھانستی ہے تو پسلیاں دکھتی ہیں۔اس کا بھائی رہسٹاکس ذرا آوارہ مزاج ہے۔ ایک دفعہ جہاں بیٹھ جائے دوبارہ حرکت کرنے میں اس کی جان جاتی ہے۔ بہر حال دھکا سٹارٹ ہے ایک دفعہ چل پڑے تو پھر اسے کچھ نہیں ہوتا۔ اسے جب بھی ڈپریشن ہوتی ہے۔ باہر کھلی فضا میں سیر کے لئے نکل جاتا ہے۔اکثر گرم سرد ہو تارہتا ہے۔بے چین روح جب بھی Anxiety کا شکار ہوتی ہے، باہر سیر سپاٹے کو نکل پڑتی ہے اور سکون پاتی ہے۔
برائی اونیا لوگ اپنی آمدن اور “ٹرن اوور”کی خاطر بار بار جاب بدلتے رہتے ہیں۔آرسنکم کی طرح احساسِ عدم تحفظ کا شکار لیکن آرسنکم کے برعکس تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ دونوں میں مادہ پرستی حد سے زیادہ ہوتی ہے۔ خشکی مزاج لوگ۔برائی اونیا ہر اس محفل کو پسند کرتی ہے جہاں بزنس کی بات ہوتی ہے۔آج بھی سارا ٹائم اس کے موبائل پر بزنس کال ہی ہوتی رہیں۔مادہ پرستی کے حوالے سے آرسنکم، کونیم،پلمبم اور تھوجا بھی کسی سے کم نہیں۔زمینی حقائق پر نظر رکھنے، سودوزیاں کا حساب رکھنے اور اپنے کام سے کام رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں ہر وقت کیلکولیٹرپکڑا ہوتا ہے۔ یہ لوگ جس بزنس میں بھی جائیں اسے چار چاند لگا دیتے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے پراپرٹی ڈیلر، بروکر،انشورنس ایجنٹ بننے میں انہیں کوئی ناکامی نہیں ہوتی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں مثل مشہور ہے۔
بنیے کا بیٹا ہے، کچھ دیکھ کر ہی گرا ہو گا۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.