showcase demo picture

font face=”jameel noori nastaleeq”> ڈاکٹر یا مسیحا

<

ڈاکٹر یا مسیحا
ڈاکٹربنارس خان اعوان، واہ کینٹ
بعض لوگ انسانیت کے کتنے اونچے درجے پر فائز ہوتے ہیں، بندہ سن کر حیران رہ جاتا ہے۔
ہمارے واہ کے ایک ہسپتال میں ایک ڈاکٹر تھا، اس کی فرض شناسی اور انسان دوستی کے کئی واقعات مشہور ہیں۔میں دو واقعات آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔اور یہ دونوں میری معلومات کی حد تک سو فی صد درست ہیں۔ایک بار ایک پیرا میڈیکل سٹاف نے مجھے بتایا کہ ایک نحیف و نزارمریض جسے ڈاکٹر صاحب چیک کر رہے تھے اور وہ نیم بے ہوشی کے عالم میں تھا۔اس کا پاخانہ خطا ہو گیا۔مریض کے لواحقین بھی نہ تھے۔ موقع پر موجودڈیوٹی نرس بھاگتی ہوئی خاکروب کی تلاش میں نکلی۔جب تک وہ واپس آئی، ڈاکٹر صاحب اپنے ہاتھوں سے مریض کا پاخانہ سمیٹ کر اسے صاف کر چکے تھے۔
اسی ڈاکٹر کے بارے میں دوسرا واقعہ،میرے دوست نے بتایا۔ میرے دوست کے دوست کا بیٹا ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں تھا،اسی ڈاکٹر نے فوری آپریشن کرنا تھا۔بچے کے والد کو خون کافوری بندوبست کرنے کو کہا گیا جو وہ نہ کر سکا اور پریشان ہو گیا۔ ڈاکٹر نے بچے کے والد کی پریشانی دیکھی اور ساتھ والے بیڈ پر لیٹ کر اپنا ہی خون عطیہ کر نے کے بعد اس بچے کا آپریشن بھی کر دیا۔
اس بندے کے بارے میں ، جتنا عرصہ وہ رہا اچھی باتیں ہی سننے میں آئیں۔
تاہم (واللہ و اعلم)اس کے بارے میں مشہور تھا کہ قادیانی تھا۔
اور مرزا غالب نے کہا
وفاداری بشرطِ استواری اصل ایماں ہے
مرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو

Posted in: Uncategorized, Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.