showcase demo picture

(Suggestion)نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی


Suggestions submitted to N.C.H at a convention held at Grand Embassador Hotal islamabad on Dec, 26, 2018

[9:23 PM, 12/26/2018] Dr Banaras: نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی، حکومتِ پاکستان
Suggestion Given at Islamabad convention today Dec, 26, 2018
Dec, 26, 2018, Islamabad
(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ)
سب سے پہلے تو نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی اور اس کے معزز ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
اور اس کے بعد چند سفارشات پیشِ خدمت ہیں۔
۱۔ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کالج میں داخلہ کی شرط ایف ایس سی رکھی جائے۔
۲۔کالج میں اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی حاضریاں یقینی بنانے کے لیے بایومیٹرک سسٹم روشناس اور لاگو کیا جائے۔
۳۔ فائنل ایر میں لایؤ کیس ٹیکنگ کا مضمون رکھا جائے۔ جس میں استاد سٹوڈنٹس کے سامنے لائیو کیس ٹیکنگ کرے اور مریض کی شفایابی تک اس کا فالواپ رکھے اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کونسل میں جمع ہو۔
۴۔انٹیرن شپ کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر کم از کم ایک سال رکھی جائے۔اور رجسٹریشن کے اجرا کے لیے دستاویزی ثبوت طلب کیے جائیں۔
۵۔ سنگل ریمیڈی پریکٹس کی حوصلہ افزائی اور کمبینیشن پریکٹس کی حوصلہ شکنی کے لیے بتدریج اقدامات کیے جائیں۔
۶۔ پریکٹیشنرز کے عملی تربیت کے لیے نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے زیرِ اہتمام بڑے شہروں میں اکیڈمی آف کلاسیکل ہومیوپیتھی کاقیام عمل میں لایا جائے۔انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ کلاسز اور Webinars کا انعقاد کیا جائے۔ اور فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی ٹیکس نافذ کیا جائے جسے تجدید رجسٹریشن کے ساتھ نتھی کیا جا سکتا ہے۔ فارماسیوٹیکل انڈسٹریز سے بھی اس کار، خیر کی اپیل کی جا سکتی ہے۔
۷۔ تمام کالجوں کو سال میں کم از کم دو بار ضلعی اور قومی سطح کے تعلیمی سیمینارز کے انعقاد کا پابند بنایا جائے اور اس کی مکمل ویڈیو رپورٹ کونسل میں جمع کرائی جائے۔
۸۔کونسل کی سطح پربھی سال میں کم ازکم ایک، ایک انٹرنیشنل سیمینار ہر صوبہ اور مرکز میں منعقد کیا جائے۔
۹۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا میں ( قانون کی پابندی کرتے ہوئے) ہومیوپیتھک سسٹم آف تھیرپیوٹکس کا پرچار کیا جائے اور اسے عوام میں روشناس کرانے کے لیے عمل اقدامات کیے جائیں۔
۱۰۔ ہماری نظر میں کرپشن کا مکمل خاتمہ تو ناممکن ہے تاہم ملک بھر میں اچھی شہرت کے حامی سنگل ریمیڈی پریکٹیشنرز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے کونسل کی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔

۱۱۔ کونسل کی سطح پر ہومیوپیتھک الیکٹرونک میگزین کا اجرا کیا جائے۔ بین القوامی جرائد کے ساتھ رابطہ بحال کرتے ہوئے مفید مضامین کی اشاعت کو ممکن بنایا جائے۔ اور اس کے لیے مستقل سٹاف تعنیات کیا جائے۔
۱۲۔ ہر صوبہ میں بشمول مرکز لائبریریوں کا قیام ممکن بنایا جائے۔
۱۲۔ وزارتِ صحت اور وزارتِ خزانہ سے ضروری فنڈز کے حصول کے لیے بے لوث اور مسلسل جدوجہد کی جائے۔
۱۳۔ ہومیوپیتھی کے مفاد اور عظیم مقصد کے حصول کے لیے برداشت اور تحمل کا مزاج اپنایا جائے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا وطیرہ اختیار کیا جائے اور غیر ضروری محاذ آرائی سے اجتناب کیا جائے۔
۱۴۔کالجوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
۱۵۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کیا جائے اور
Minimum Service Delivery Standards (MSDS) پرپوائنٹ ٹو پوائنٹ بحث کرتے ہوئے پریکٹیشنرز کے تحفظات دور کیے جائیں۔
۱۶۔ کمیشن کو باور کرایا اور قائل کیا جائے کہ ہومیوپیتھک سسٹم آف تھیراپیوٹکس کی اپنی فلاسفی اور اپنا پرٹوکول ہے اور ہمیں اپنے Domain میں رہ کر پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے۔اور اس معاملہ میں غیر ضروری دخل اندازی نہ کی جائے۔
۱۷۔ ہومیوپیتھک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
ہومیوپیتھی کا خادم
ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
0301-5533966

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.