showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔23
ایک دفعہ کا واقعہ ہے ایک بچے نے بڑے آرام سے چھوٹے بھائی کو پکڑا اورسوئمنگ پول میں دھکا دے دیا۔ اور اس کے بعد بڑے سکون سے اسے ڈبکیاں کھاتے مرتے اور ہاتھ پاؤں مارتے دیکھتا رہا۔بعد میں جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے ایسے کیوں کیا۔تو اس کا سادہ سا جواب تھا۔” میں نے تو ذرا سا دھکا دیا تھا، خود ہی ڈوب گیا”۔ اناکارڈیم بڑی سفاک، بے رحم اور ستمگر دوا ہے۔
اناکارڈیم منقسم قوت ارادی کا مالک ہوتا ہے۔اس کے دماغ میں بیک وقت اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ جاری رہتی ہے۔قران نے نفس امارہ اور نفس لوامہ کے درمیان کشمکش کا ذکر کیا ہے، یہی کشمکش اناکارڈیم میں پائی جاتی ہے۔ شیزوفرینیا کی دواؤں میں اس کا نمبر ٹاپ پر ہے۔آپ نے اخباروں میں اکثر پڑھا ہوگا، ایک شخص نے بلاسبب سکول کے بچوں پر فائرنگ کر دی اور بعد میں بیان دے دیا کہ اسے خدا کی طرف سے ایسا حکم ملا تھا۔اناکارڈیم ایسے ہی ہوتے ہیں۔جب ہم اناکارڈیم کے مرکزی خیال کی بات کرتے ہیں تو ایک لفظ ابھر کر سامنے آتا ہے۔اور وہ ہے! Inner confllict یعنی دماغ میں کشمکش یا متضاد خیالات کی بھر مار۔
ریپرٹری میں اس علامت کو ANTAGONISM CONFLLICT کہتے ہیں۔ اسی سے ملتی جلتی ایک اور Rubric ہے۔ Contradiction of will اس علامت پر اناکارڈیم سب سے نمایاں ہے۔ بلکہ کیپیٹل میں واحد دوا ہے۔
ایک شخص ذہنی کشمکش سے کیسے دوچار ہو تا ہے۔ اسے ہم ایک مثال سے واضح کرتے ہیں۔ مثلاً ایک شخص کو اس کا باس جھاڑ پلاتا رہتا ہے۔ تم نکمے ہو، نالائق ہو، تم کام کو سمجھتے نہیں۔تم کمپنی پر بوجھ ہو، تمہیں کو ئی اور نو کری ڈھونڈ لینی چاہیے۔ لیکن یہ شخص اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرنے کی بجائے اپنے آپ کو لائق اور با صلاحیت ثابت کرنا چاہتا ہے لیکن احساس کمتری کا شکار ہے۔ ایسی صورت میں اس کے اندر کشمکش شروع ہو جاتی ہے۔
یا مثلاً کسی شخص کا اپنے باس سے پالیسی Matter پر اختلاف ہو جاتاہے۔ اس پر Higher authorty کا پریشر ہے۔ لیکن وہ خلاف قانون کام کرنا بھی نہیں چاہتا۔ سرینڈر بھی نہیں کرنا چاہتا۔ کبھی اس کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ وہ ملازمت سے استعفیٰ دے دے، لیکن وہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ راست پر ہے اور اس کا موقف درست ہے۔ کیا کرے کیا نہ کرے۔ یہاں Inner Confllict شروع ہو جا تا ہے۔
ارادے باندھتا ہوں، سوچتا ہوں،توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسانہ ہو جائے، کہیں ویسانہ ہو جائے
سماجی، معاشی اور تعلیمی ناانصافی اناکارڈیم کی فصل اگانے میں کھاد کا کام کرتی ہے۔
دوسری مثال لیتے ہیں:
میاں بیوی میں ناچاقی ہے۔ خاوندروزانہ اس کی بے عزتی کرتاہے۔ تم ان پڑھ اور جاہل ہو۔ تمہیں رکھ رکھاؤ، سوسائٹی کا کچھ پتہ نہیں۔ تم میں سلیقہ نہیں، شعور نہیں۔ لیکن بیوی یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ اس کے شوہر کے ریمارکس درست نہیں۔ وہ نئے طور طریقے، نئے اداب سیکھنے کی کو شش کرتی ہے۔ نئے فیشن کے ڈریس پہنتی ہے وہ چاہتی ہے شوہر کو شکایت کا موقع نہ ملے لیکن کبھی تنگ پڑ جاتی ہے، مایوس ہو جاتی ہے، سوچتی ہے کیوں نہ شوہر سے طلاق لے لی جائے۔ لیکن فیصلہ نہیں کر پاتی۔ ذہنی دباؤ برداشت کرتی ہے اور اپنے آپ سے لڑتی رہتی ہے۔ باربار ہمت ہارتی ہے، احساس کمتری، عدم اعتمادی کا شکار ہو تی ہے۔
اناکارڈیم میں Inner confllict اتنا شدید ہو تا ہے کہ اکثر کیس ٹیکنگ کے دوران مریض بیان کرتا ہے۔ (ڈاکٹر صاحب میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔۔۔۔۔)
دراصل یہ حالات کا مقابلہ بھی کرنا چاہتا ہے لیکن احساس کمتری اسے کچھ کرنے بھی نہیں دیتا۔ بحث مباحثہ کے دوران اپنی غلطی کبھی تسلیم نہیں کرتا بلکہ اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کے لئے بے تکے دلائل دینے سے باز نہیں آتا۔ اناکارڈیم، برائٹا کارب، کارسی نوسن، سٹیفی، سلیشیا، لائیکوپوڈیم اور پلسٹیلا احساس کمتری کی نمائندہ دوائیں ہیں۔ اناکارڈیم اور سٹیفی میں تقریباً ایک ہزار، اناکارڈیم اور لائیکوپوڈیم میں پندرہ سوعلامات مشترک ہیں۔

Divine Inspiration (الہام پذیری)
یعنی انہیں غیبی طاقتیں حکم دیتی ہیں۔ انہیں الہام ہو تا ہے۔
الہامی خیالات وریڑم البم، سٹرامونیم، کینابس انڈ یکا، میڈورینم وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔
یہ ایسے لو گ ہوتے ہیں جنہیں یہ وہم ہو تا ہے کہ خدا انہیں ڈائریکٹ حکم دیتا ہے اور ان سے بات کرتا ہے۔اور انہیں یہ وہم بھی ہو تا ہے کہ شیطان انہیں برائی کی جانب ورغلاتا بھی ہے۔ایسے لو گو ں سے کسی بھی انہو نے رد عمل کی تو قع کی جاسکتی ہے۔ریپرٹری میں دو Rubrics ہیں۔ Abrupt اورimpulsive۔ اناکارڈیم دونوں میں نمایاں ہے۔
انا کارڈیم، ہائیو سائمس، بیلا ڈونا، سٹرامو نیم اوروریٹرم البم ایسی دوائیں ہیں۔ جو مریض کے عقل و شعور اور ذہنی حالت کو واپس نارمل میں لے آتی ہیں۔ پاگل پن کی ٹاپ کی دوائیں ہیں۔بقول کینٹ اگرپاگل مریضوں پر ہومیو پیتھک دوائیں استعمال کرائی جائیں تو پاگل خانے خالی ہو جائیں۔
ہومیو پیتھک دوائیں انسان کی قوت ارادی اور اس کے فہم و ادراک پر اثر انداز ہو تی ہیں۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.