showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ 31
لیکن اس سے پہلے آپ کو ایک قصہ سناتے ہیں۔
ایک بزرگ اپنے نوکر کی فہمائش کر رہے تھے کہ تم بالکل گھامڑ ہو۔ دیکھو میرصاحب کا نوکر ہے، اتنا دوراندیش کہ میرصاحب نے بازار سے بجلی کا بلب منگایا تو اس کے ساتھ ہی ایک بوتل مٹی کے تیل کی اور دو موم بتیاں بھی لے آیا کہ بلب فیوز ہوجائے تو موم بتی روشن کی جا سکتی ہے۔تم کو ٹیکسی لینے بھیجا تھا،تم آدھے گھنٹے بعد منہ لٹکائے آ گئے۔ کہا کہ جی ٹیکسی تو ملتی نہیں۔ موٹر رکشہ کہتے تو لیتا آؤں۔ میر صاحب کا نوکر ہوتاتو موٹر رکشہ لے کہ آیا ہوتا تاکہ دوبارہ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی۔
نوکر بہت شرمندہ ہوا اور آقا کی بات پلے باندھ لی۔ چند دن بعد اتفاق سے آقا پر بخار کا حملہ ہوا تو انہوں نے اسے حکیم صاحب کو لانے کو بھیجا۔تھوڑی دیر میں حکیم صاحب تشریف لائے۔ توان کے پیچھے پیچھے تین آدمی اور تھے جو سلام کر کے ایک طرف کھڑے ہو گئے۔ایک کی بغل میں کپڑے کا تھان تھا۔ دوسرے کے ہاتھ میں لوٹا اور تیسرے کے کندھے پر پھاوڑا۔آقا نے نوکر سے کہا۔ یہ کون لوگ ہیں میاں؟ نوکر نے تعارف کرایاکہ جناب ویسے تو حکیم صاحب بہت حاذق ہیں۔ لیکن اللہ کے کاموں میں کون دخل دے سکتا ہے۔خدانخواستہ کوئی ایسی ویسی بات ہو جائے تو میں درزی کو لے آیا ہوں اور وہ کفن کا کپڑا ساتھ لایا ہے۔ یہ دوسرے صاحب غسال ہیں اور تیسرے گورکن۔ ایک ساتھ اس لئے لے آیا کہ بار بار بھاگنا نہ پڑے۔
اب آتے ہیں ایسی ہی دوراندیش شخصیت کی طرف۔
مثلاً یہ شخصیت جب سفر کے لئے گھر سے روانہ ہوتی ہے تو کئی دن پہلے سے ہی اس کے دماغ میں زلزلہ سا آیا ہوتا ہے۔ کیسے جائیں گے۔ کون سی ریل پکڑیں گے۔ سیٹ ملے گی یا نہیں۔ ٹرین چھوٹ گئی تو کیا ہوگا۔ ہوٹل کہاں ڈھونڈیں گے۔ جگہ کیسے تلاش کریں گے۔ کہیں لیٹ ہی نہ ہو جائیں۔ واپسی کی سیٹ نہ ملی تو کیا ہوگا۔
اس شخص نے جہاں جانا ہوتا ہے وہاں سے واپسی کا بندوبست،گاڑی کا ٹکٹ،سیٹ کی بکنگ جانے سے پہلے کنفرم کرتا ہے تب جاتاہے۔ کچھ لوگ ہر وقت جلدی میں ہوتے ہیں۔ارجنٹم نائیٹریکم، نکس وامیکا، آئیوڈیم اس کی بہترین مثالیں ہیں۔کہیں لمبی قطار میں کھڑا ہونا ان کے لئے سوہان ِروح ہوتا ہے۔ دعوت ِولیمہ میں بھی یہ لوگ وقت سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔یہ بات تقریباً ناممکن ہے کہ ارجنٹم نائٹریکم کی شخصیت ہو اور آرام سے ٹہل ٹہل کر چل رہا ہو۔ اضطراری حالت میں اس کی سپیڈ میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
Anticipation اس دوا یا شخصیت کا مرکزی خیال ہے۔
یہ شخص جب سفر پر روانہ ہوتا ہے تو اس کا بیگ نہ صرف ضروری بلکہ غیرضروری اشیاء سے اٹا پڑا ہوتا ہے۔ باالخصوص ہر قسم کی بیماری کے متعلق ادویات ہوتی ہیں۔اپنے اوپر تجربات کرتا رہتا ہے۔ اور چند دنوں میں مایوس ہو کر نئی دوا یا ڈاکٹر کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے۔ یہ شخص ڈاکٹروں کے ہاں بہت پھیرے لگا تااور ٹیسٹ کرواتا رہتا ہے۔ ڈاکٹر اس سے تنگ بھی آجاتے ہیں اور خوش بھی۔ خوش اس لئے کہ انہیں فیس دیتا رہتا ہے۔ لیب ٹیسٹ رپوٹس کا بھرا ہوا تھیلا ساتھ لاتا ہے۔
وہمی اتنا کہ روڈ کراس کرنا اس کے لئے مسئلہ بن جاتا ہے جوں ہی پیدل چلنے والوں کے لئے سبز اشارہ آن ہوتا ہے یہ شخص سڑک کراس کرنے لگتا ہے۔ اور دیکھتا ہے کہ سامنے سے گاڑی آرہی ہے جو رکنے کے قریب ہے لیکن اسے اچانک وہم ہو جاتا ہے کہ گاڑی رکے گی نہیں بلکہ اس کے بریک فیل ہو جائیں گے۔ اور مجھ پر چڑھ جائیگی۔ لیکن جب شعوری حالت میں واپس آتا ہے تو دیکھتا ہے کہ گاڑی واقعی رک چکی ہے اور یوں باقی حصہ آرام سے کراس کر لیتا ہے۔
آپ نے مارکیٹ میں یہ نظارہ دیکھا ہو گا کہ ایک فیملی اپنے بچوں کے ساتھ بازار میں گھوم رہی ہے یہ لوگ شاپنگ کر رہے ہیں۔ اچانک ایک بچہ کھلونے پر ضد کرجاتا ہے کہ یہی خریدنا ہے۔ والدین اسے بہلانا چاہتے ہیں کہ نہیں خریدنا۔ بعد میں خرید دیں گے وغیرہ۔ یہاں تک کہ بچہ ضد میں آکر اتنی اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کر دیتا ہے کہ سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ اور والدین اتنے پشیمان ہوجاتے ہیں کہ بیان سے باہر ہے۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.