showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔34
کینٹ کے مطابق اس دوا کے مریض میں ایک بار جو آئیڈیا دماغ میں گھس جاتا ہے۔اسے نکالنے کیلئے جتنا زور لگاتا ہے۔وہ آئیڈیا اتنی شدت سے اسکے دماغ میں بیٹھ جاتا ہے۔
کینٹ نے ایک اور مثال دی ہے کہ مثلاً ایک شخص دریا کراس کرتے ہوئے پل پر سے گزرتا ہے تو اسے اچانک یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں دریا میں چھلانگ لگادوں تو کیا ہو جائے گا اور ساتھ ہی وہ اپنے اس تصور سے کانپ جاتا ہے یا وہ اپنے مکان کی چھت پر کھڑا ہوا یہ خیال کرتا ہے کہ اگر میں یہاں سے گر جاؤں تو کیا ہو گا اور پھر وہ تصور ہی تصور میں اپنے آپ کو نیچے گرتا ہوا دیکھتا ہے اور پھر وہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ کس طرح لوگ اکھٹے ہوتے ہیں اور اسے اٹھا کر ایمبولینس میں ڈالتے ہیں۔ اور اس دوران وہ لاشعوری طور پر چھلانگ لگانے کیلئے چند قدم آگے بڑھتا ہے اور پھر اچانک خوفزدہ ہو کر نہ صرف پیچھے ہٹتا ہے بلکہ چھت سے نیچے اتر آتا ہے۔ان کو دو طرح کے ہی خواب آتے ہیں یا تو یہ بلندی سے گر رہے ہوتے ہیں یا ان کی گاڑی چھوٹ جاتی ہے۔
آئس کریم انہیں خوب پسند ہوتی ہے۔ حالانکہ آئس کریم فاسفورس کو بھی بہت پسند ہوتی ہے۔ فاسفورس کو اس لئے کہ ٹھنڈی ہوتی ہے اور ارجنٹم نائیٹریکم کو اس لئے کہ میٹھی ہوتی ہے۔میٹھا لائیکو پوڈیم کو بھی خوب پسند ہوتا ہے۔ لیکن لائیکو ٹھنڈی آئس کریم کی بجائے گرم گرم گلاب جامن یا جلیبیاں خوب پسند کرتا ہے۔فاسفورس کی طرح اس کا دل بھی بہت کمزور ہوتا ہے۔کسی کو ذرا سی پریشانی میں نہیں دیکھ سکتا۔ فاسفورس کی طرح یہ شخص دوسروں کی ہمدردی قبول کرتا ہے اور خوش ہو جاتا ہے۔
غذا کی پسند نا پسند بھی بڑا دلچسپ موضوع ہے لیکن میں واپس شخصیات کی طرف آتا ہوں۔ بات ہو رہی تھی ارجنٹم نائیٹریکم کی۔یہ لوگ بڑے Extrovert ہوتے ہیں۔ ہمارے ایک ایسے ہی دوست ہیں انہیں ملنے جائیں تو بڑی گرم جوشی سے ملتے ہیں۔ گپ شپ میں کوئی لطیفہ آ جائے تو فاسفورس کی طرح اتنے زور سے ہنستے ہیں کہ دوسرے پریشان ہو جاتے ہیں۔ اتنی بے ساختہ ہنسی میں فاسفورس ان کا مقابلہ کرتا ہے۔اس دوران فرض کریں کچن میں اگر بیوی سے کوئی برتن گر کر ٹوٹ گیا تو وہیں اس پر برسنا شروع کردیں گے۔ جی بھر کر بے عزتی کر دیں گے اور یہ بھول جائیں گے کہ وہ مہمانوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔یہ لوگ کسی موقع محل کا خیال نہیں کرتے۔بہت Straight forward اور نان ڈپلومیٹک ہوتے ہیں۔ فاسفورس کی طرح جذبات کا ریلا ان کو کھلا ڈھلا بہا کر لے جاتا ہے۔آپ ان کے جذبات کو بڑی آسانی سے ان کے چہرے سے پڑھ سکتے ہیں۔اگر یہ خوش ہیں تو آپ بڑی آسانی سے ان کی جیب خالی کرا سکتے ہیں۔ایساشادی شدہ شخص اگر کسی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے تو اسے زیادہ دیر تک اپنی بیوی سے چھپا نہیں سکے گا۔یہ لوگ فاسفورس کی طرح پیٹ کے ہلکے ہوتے ہیں۔اگر آپ نے محلے برادری میں کوئی خبر پھیلانی ہے تو فاسفورس یا ارجنٹم نائیٹرکم کو بتا دیں شام تک سارا شہر سن لے گا۔ ان لوگوں کا ڈریس بھی عام طور پر روٹین اور مروجہ فیشن سے ہٹ کر ہوتا ہے۔ محفل میں بہت نمایاں لگتاہے۔
Sweets کے حوالے سے چار شخصیات ایسی ہیں جنھیں میٹھے کی شدید طلب ہوتی ہے۔ اور ان میں سلفر، لائیکو، ارجنٹم نائیٹریکم اور چائنا ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ تینوں اول الذکر میٹھا کھا کر اپ سیٹ بھی رہتے ہیں۔ ارجنٹم نائیٹریکم چونکہ یہ اپنے اندر خود اعتمادی کی کمی محسوس کرتاہے لہذا کسی اجتماع سے خطاب کرنا ہو تو ایسے موقع پر اسے پیٹ میں گیس کی شکایت،قے یا دست لگ سکتے ہیں۔پیٹ میں گیسوں کا پایا جانا اس کی کلیدی علامت ہے۔ لائیکو کی مانند پیٹ میں گڑ گڑ ہوتی رہتی ہے۔
ایسے مریض جنہیں ہر وقت اونچی ڈکاریں آتی رہتی ہیں یہ انکی خاص دوا ہے۔خاص طور پر میٹھا کھانے کے بعدڈکاریں۔ (ایسافوٹیڈا، پلاٹینا، چائنا، پلسٹیلا)۔ چائنا، کاربوویجی اور لائیکو پوڈیم کے بعد پیٹ کی گیسوں کے لئے ارجنٹم نائٹریکم کو یاد رکھیں۔
بعض ارجنٹم نائٹریکم کے مریض صحت کے بارے میں تشویش اور عدم خوداعتمادی کا اس قدر شکار ہوتے ہیں کہ راہ چلتے بندوں یہاں تک کہ جو شخص گھر میں دودھ دینے آتا ہے اس سے بھی صحت کے بارے میں مشورہ لے لیتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بعض مریض کسی شخص پر اعتبار ہی نہیں کرتے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر کسی کو انکی بیماری کے بارے میں پتہ چل گیا تو انکا یہ کمزور پہلو دوسروں کی نظروں میں آجائے گا۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.