showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ 37
میں دوبارہ شکار میں مصروف ہوگیا اور دوبارہ میں نے مڑکر دیکھا تو وہ مچھلی کو دوبارہ چھوکر دیکھنا چاہ رہا تھا۔ (حاضرین ہنسنے لگے)۔ میں نے اسے فاسفورس کھانے کا مشورہ دیا تھا وہ اتنا کھلا انسان تھا۔ عموماً آپ لوگ ایسے مریضوں کو فاسفورس کے ساتھ گڈمڈ کردیتے ہیں۔ تب میں نے جان لیا کہ یہ کچھ ایسا ہے جس پر منطق سے قابو نہیں پایا جاسکتا۔ وہ خود کو خطرے میں ڈالنا چاہتا تھا۔ وہ خطرے کو چھونا چاہتا تھا۔ اگر آپ اس تصویر کو ارجنٹم نائٹریکم کے تصور کے ساتھ جوڑیں۔ بلند عمارتوں سے مریض نیچے دیکھتے ہوئے سوچتا ہے کہ اگر میں نیچے کو د جاؤں تو یہ کیسی خوفناک بات ہوگی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مریض کے خیالات اس ترنگ کے ساتھ جڑے ہیں۔ خیالات کیا ہیں کہ کتنی خوفناک بات ہوگی اگر میں نیچے کود جاؤں اوہ۔۔۔۔۔۔
اور مریض اپنے تصور میں نیچے چھلانگ لگا چکا ہے اور وہ اپنے جسم کو گلی میں کچلا پڑا دیکھ رہا ہے۔ پھر وہ ہوش میں آتا ہے اور سوچتا ہے میرے خدا! میں کیا کررہا ہوں یہ ارجنٹم نائٹریکم ہے۔ یہ مثالی نمونہ ہے۔ اگر مریض آپ کو ایسی علامات مہیا کرے تو آپ کہیں گے شکریہ! اچھی علامت ہے اور یہ دلچسپ علامت ہے۔
میں آپ کو ایک اور مثال دیتا ہوں کیونکہ ہم مثالوں سے سیکھتے ہیں۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ارجنٹم نائٹریکم گلی کیسے پار کرتا ہے۔ گلی خالی ہے اور مریض گلی کو آسانی سے پار کرسکتا ہے۔ دور دونوں طرف سے کاریں آرہی ہیں۔ ارجنٹم نائٹریکم انتظار کرتا ہے۔ جب کاریں واضح طور پر قریب آجاتی ہیں تو وہ گلی پار کرنا شروع کردیتا ہے اور وہ اپنے تصور میں دیکھ رہا ہے کہ کار اس کے اوپر سے گزر گئی ہے اور اسے کچل دیا ہے۔
یہ پیتھالوجی ہے۔ یہی تو ہے جسے ہم شفایاب کرنا چاہتے ہیں اس کے کردار کو نہیں۔ وہ تمام افراد جن کی بابت میں نے بیان کیا ہے ان سب کا کردار مختلف ہے۔ نمایاں علامات مختلف ہیں لیکن ان سب کی پیتھالوجی ایک ہے۔
اگر ہم ارجنٹم نائٹریکم کے مریض کی صفت چند الفاظ میں بیان کرنا چاہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مریض حد سے زیادہ جذباتی اور متحرک ہے اور اس کی دماغی اکتسابی صلاحیت کمزور ہے جس کی وجہ سے کئی اقسام کی تحاریک اور خوف پیدا ہوتے ہیں۔ ہم ایک ایسے انسان کی بات کررہے ہیں جس کی ہم آہنگی کی قوت اور توازن تمام سطحوں پر ابتر ہوچکا ہے۔
ارجنٹم نائیٹریکم کے مقابلے میں دو ایسی شخصیات ہیں جو میٹھا شدید ناپسند کرتی ہیں۔اور وہ ہیں گریفائٹس اور کاسٹیکم۔ گریفائٹس بہت سادہ لوح اور خوداعتمادی سے عاری لوگ ہوتے ہیں۔ توجہ مرکوز کرنے میں انہیں مشکل پیش آتی ہے۔ Down to earth۔ جبکہ کاسٹیکم کو آپ خدائی خدمت گار کہہ سکتے ہیں۔ انارکسٹ،حریت پسند، ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے والا۔کاسٹیکم کا سلوگن!
ایسے دستور کو، صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہماری سوسائٹی میں کچھ لوگوں کے ہاں بڑی وضعداری پائی جاتی ہے۔ اس معاشرے میں ارجنٹم نائیٹریکم جیسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو وضعداری پر یقین نہیں رکھتے۔ہر بات کو لگی لپٹی کے بغیر کہہ دینا ہے چاہے کسی کو اچھی لگے یا بری۔لیکن اس کے برعکس کچھ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے ہاں وضعداری کی بڑی Value ہے۔جن کے ہاں اقدار کی بڑی اہمیت ہے۔
پہلے میں اس بات کی وضاحت کر دوں کہ وضعداری کسے کہتے ہیں۔ فرض کریں آپ سے کسی دوست نے جو دوسرے شہر رہتا ہے قرضہ لیا ہوا ہے جسے اس نے تین ماہ بعد واپس کرنا ہے۔ تین ماہ گذر جاتے ہیں اور اس نے قرض واپس نہیں کیا۔ آپ کو پیسوں کی شدید ضرورت ہے۔ مزید ایک ماہ بعد وہ شخص پیسے لوٹانے آتا ہے۔ اورآپ(اپنی شدید ضرورت کے باوجود) کہتے ہیں کوئی بات نہیں اگر آپ کو مزید کچھ عرصہ کے لیے ضرورت ہیں تو رکھ لیں بعد میں واپس ہو جائیں گے۔اسے وضع داری کہتے ہیں۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.