showcase demo picture

میرے مہمان


میرے مہمان
پارٹ – 38
یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے قول و فعل اپنے اصولوں کا پاس رکھتے ہیں۔جو جیواور جینے دو کے قائل ہوتے ہیں۔ ان کے کہے کو آپ پتھر پر لکیرسمجھیں۔ بلاشبہ یہ لوگ ہماری سوسائٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں یہ نہ ہوں تو ہمارے معاشرے کے امن و سکون کا ایک اور ستون گر جائے۔
یہ کون لوگ ہیں؟
یہ نیٹرم میور ہوتے ہیں۔
جی ہاں کھانے کا نمک۔نمک نہ ہو تو سارا کھانا ہی بے ذائقہ ہو جاتا ہے۔ ان لوگوں نے معاشرے میں توازن برقرار رکھا ہوتا ہے نیٹرم میور جسم میں Fluids کا توازن برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے۔ جسم میں Fluids اور Electrolyte کا توازن ڈسٹرب ہو جائے تو اسے پھر سے بیلنس کرنے میں نیٹرم میور کا کوئی ثانی نہیں۔
وہ لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں نیٹرم میور کی شکل میں دوست مل جاتے ہیں۔ تاہم ان سے دوستی کے معاملے میں آپ کو ہی پہل کرنا پڑے گی۔ یہ آسانی سے آپ سے بے تکلف نہیں ہوں گے۔ لیکن اگر ایک بار دوستی ہو جائے تو پھر یہ آسانی سے آپ کا پیچھا چھوڑنے والے نہیں۔ Luc. D. Schepper نے لکھا ہے نیٹرم میور بچے کو دیکھ کر خیال آتا ہے کاش یہ میرا داماد ہوتا۔اور بچی کو دیکھ کر یہ خیال آتا ہے، کاش یہ میری بہو ہوتی۔
یہ لوگ دوسروں سے تعلقات بنا کر رکھتے ہیں لیکن ایک شریفانہ فاصلہ بھی قائم رکھتے ہیں۔ فاسفورس کی مانند ہر کس وناکس سے بے تکلف نہیں ہوتے۔ اپنی حد میں رہتے ہیں اور کسی دوسرے کو اپنی حد میں قدم نہیں رکھنے دیتے۔انہوں نے اپنی ذات کے گرد ایک دائرہ کھنچا ہوتا ہے۔ محبت میں دھیمی رفتار سے آگے بڑھتے ہیں۔ وفاداری بشرط استواری نبھانا جانتے ہیں۔نیٹرم میور کا سلوگن ہے “جو وعدہ کیا پورا کیا”
Forgive your enemies, but never forget their names.
انگریزی زبان کی یہ کہاوت نیٹرم میور کے لئے بنی ہے۔
غم و غصہ کی حالت میں دوسروں سے تسلی و تشفی کے بول قبول نہیں کرتے۔ انہیں Sorry بھی کرنا ہو تو دوسرے دن جب ان کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے تب کرنی چاہیے۔ جب ان کا موڈ آف ہوتا ہے اس وقت ان سے دور رہنے ہی میں بھلائی ہے۔ورنہ(اگنیشیا کی مانند) اک ذرا چھیڑیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
نیٹرم میور بولتے بہت کم ہیں۔ کھلتے بہت کم ہیں تاہم مشروبات ان کی کمزوری ہے انہیں مشروبات پلائیں تو کافی Extrovert ہو جاتے ہیں اور خوب بولتے ہیں۔ اپنے من پسند دوست کے ساتھ بہت extrovert ہو جاتے ہیں۔
ذہنی طور پر بڑے دانشور، معاملہ فہم اور وقت کے پابند ہوتے ہیں۔ آج جو ساتھی یہاں عین وقت پر تشریف لائے ہیں ان میں اکثریت آپ کونیٹرم میور کی ملے گی۔جو بڑی خاموشی اور متانت کے ساتھ لیکچر سن رہے ہیں ان میں آپ کو نیٹرم میور ملیں گے۔ انہیں وال پیپر سے تشبیہ دی گئی ہے۔ یعنی کسی بھی تقریب میں یہ لوگ وال پیپر کی طرح خاموشی سے ماحول کو ڈسٹرب کئے بغیر شامل ہوتے ہیں۔ بہترین سامع ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ جو شخصیات وقت کی پابندی کرتی ہیں ان میں نکس وامیکا، کالی کارب، سلیشیا، سٹیفی سگیریا، اورم میٹ اور پلاٹینا شامل ہیں۔
یہ لوگ بہترین Adviser ہوتے ہیں۔ اگر آپ کبھی کوئی مشورہ لینا ہو تو ایسے لوگوں سے لیں۔یہ آپ کو حتی الامکان ٹھیک ٹھیک اور پوری نیک نیتی سے گائیڈ کریں گے۔یہ دماغی لوگ ہیں۔
نیٹرم میور بچوں کے بارے میں کچھ عرض کر دوں۔
ان بچوں کی Lower eye lid پر آپ کو باریک سی صاف لکیر افقی یعنی Horizantalحالت میں ملے گی۔ یا نچلے ہونٹ کے درمیانی حصے میں عمودی شگاف ملے گا۔ان بچوں کی گردن لمبی اور پتلی ہوتی ہے۔ جب کے کالی کارب کی چھوٹی۔
بعض بچے جب سکول سے گھر واپس لوٹتے ہیں تو سر درد کے ساتھ ٓاتے ہیں۔ ایسے بچوں کے لئے تین دوائیں دیکھیں۔ نیٹرم میور، کلکیر یا فاس اور ایسڈ فاس۔
یہ بچے دبلے پتلے سنجیدہ، نازک مزاج اور بڑے حساس ہوتے ہیں۔ اتنے حساس اور معاملہ فہم کہ آپ کی چشم ابرو کا ہلکا سا اشارہ بھی سمجھ لیں گے۔ مثلاً فرض کریں آپ اپنے ڈرائنگ روم میں کسی مہمان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور بچہ وہیں کھیل رہا ہے۔آپ چاہتے ہیں کہ بچہ ڈرائنگ روم سے چلا جائے۔ آپ نے صرف آنکھوں آنکھوں میں اس سے بات کرنی ہے، Message convey ہو جائے گا اور بچہ باہر نکل جائے گا۔اس کے برعکس برائٹا کارب اشارے کنائے سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا، مٹی کا مادھو۔ٹیوپرکولینم بچہ اتنا ڈھیٹ ہوتا ہے کہ یہ سمجھتے ہوئے بھی کہ والدین کمرے سے نکل جانے کا اشارہ کر رہے ہیں، نہیں نکلے گا۔ بلکہ مہمانوں کے سامنے جان بوجھ کے مزید شرارتیں اور اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کر دے گا۔
گھروں میں میاں بیوی میں اکثر تلخ کلامی ہو جاتی ہے۔ اور بعض گھرانوں میں تو اکثر ہاتھا پائی کی نوبت بھی آجاتی ہے۔ اور یوں کئی سیمی فائنل کھیلے جاتے ہیں۔ایسے ناخوشگوار واقعات کا سب سے زیادہ منفی اثر جن بچوں پر پڑتا ہے وہ اگنیشیا، نیٹرم میوراور سٹیفی ہوتے ہیں۔گھر میں آئے دن کی تلخ کلامی کا یہ بچے شدید منفی اثر لیتے ہیں۔ ان کے مزاج اور صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب یہ بچے شدید ہیجانی کیفیت کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں یہ شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مثلاً کھلونے، کتابیں، برتن اور گھر کی دوسری اشیاء اِدھر اُدھرپھینک دینا، پاؤں سے ٹھو کریں مارنا یا اپنے آپ کو فرش پر گرا دینا اور لوٹ پوٹ ہونا وغیرہ۔ یہاں ایک بات قابل غور ہے انہیں اس حالت میں آپ جتنا دلاسہ دیں گے پیار محبت کریں گے ان کا غصہ اور احتجاج مزید بڑھے گا۔
ریپرٹری میں Consolation < کے ضمن میں نیٹرم میور گریڈ III میں ہے۔ یہ علامت اگنیشیا، سیپیا، سلیشیا کے علاوہ کسی اور دوا میں اتنی نمایاں نہیں۔کیس ٹیکنگ میں یہ میرا پسندیدہ سوال ہے۔ میں اسے Eleminating symptom (تنسیخی علامت)کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔
Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.