showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ 39
نیٹرم میور بچے شدید ذہنی صدمے کے نتیجے میں اپنے آپ کو Isolate کر لیتے ہیں۔ اگر رونا بھی ہو گا تو گھر کے کسی علیحدہ کمرے یا واش روم میں تنہائی میں تکیہ میں سر چھپا کر رولیں گے۔اور آنسو خشک کر کے باہر آجائیں گے۔گھر والوں سے الگ تھلگ اپنی کتابوں رسالوں میں گم، اپنی یادوں میں گم، گھر والے اگرچہ محسوس کرتے ہیں لیکن انہیں اس بچے کی شدید ذہنی کیفیت کا اندازہ نہیں ہو پاتا۔ اور ایک دن ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں۔ اور بچے یا بچی کو ہسٹریا اور تشنج کے دورے پڑنے لگ جاتے ہیں۔ اور ایسا دن میں یا ہفتے میں کئی بارہو سکتا ہے۔ نیٹرم میور ہائی پوٹنسی کی ایک خوراک ایسے بچوں کو واپس نارمل زندگی میں لے آئے گی۔
نیٹرم میور کا مزاج سمجھنے کے لئے یہ بات نہایت اہم ہے کہ یہ لوگ مقدور بھر اپنے حزن و غم Depression اور اعصابی تناؤ کو کنٹرول رکھتے ہیں۔ اور اپنی اس کمزوری کا کسی طوراظہار نہیں ہونے دیتے۔ تاہم ان کے دماغ کے اندر ایک لاوہ پکتا رہتا ہے۔اس دوا میں اورم میٹ اور کالی کارب کی طرح سیلف کنٹرول بہت ہے۔
سمندر کے پانی میں نمک بڑی مقدار میں ہوتا ہے۔ پانی بخارات بن کر اڑتا رہتا ہے۔ اور تہہ میں نمک موجود رہتا ہے۔نیٹرم میور کی تہہ میں بھی جذبات،دکھوں اور غموں کا بہت بڑا سمندر ہوتا ہے۔ اس کے اندر ایک ایسی آگ لگی ہوتی ہے جو دھواں نہیں دیتی۔انگریزی میں ایک ضرب مثل ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ”آپ پڑوسیوں سے تعلقات ضرور رکھیں لیکن درمیان کا جنگلا نہ توڑیں“۔ یہ مثال نیٹرم میور پر بہت فٹ آتی ہے۔
ایک شعر ہے۔ تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں
کسی بہانے تمھیں یاد کرنے لگتے ہیں
ریپرٹری میں ایک Rubric ہے۔
DWELLS INTO PAST DESAGREEABLE EVENTS
اس کا یہی مطلب ہے جو اوپر درج شعر میں بیان کیا گیا ہے۔نیٹر م میور اس میں گریڈ III میں ہے۔ پرانے گزرے ہوئے نا خوشگوار واقعات کی فلم ان کے ذہنوں میں چلتی رہتی ہے۔اور انہیں ایک ایک Event ، ایک ایک لمحہ اور ایک ایک سین پوری تفصیل سے یاد ہوتا ہے۔ اداسی ان کا نشہ بن جاتی ہے۔ہمارے علاقے میں اکثر لوگ یہ جملہ کہتے ہیں۔ کہ سر تختے پر لگ جائے گا لیکن تمھاری یہ بات نہیں بھولے گی۔(تختہ یعنی جس پر میت کو غسل دیتے ہیں) یہ نیٹرم میورہوتے ہیں۔

یاد تو نیٹرم کارب بھی رکھتی ہے لیکن نیٹرم کارب آسانی سے معاف کر دیتی ہے۔ نیٹرم کارب کو دوسروں کی مجبوریوں کا بھی خیال ہوتا ہے۔ اس کے بقول۔
؎ کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
کوئی یوں ہی بے وفا نہیں ہوتا
نیٹرم کارب دوسروں کو پیار کرنے کا پورا حق دیتی ہے۔
؎ وہ میرا ہو نہ سکا تو میں برا کیوں مانوں
اس کو حق ہے کہ جسے چاہے اس سے پیار کرے
آپ نے ایک محاورہ سنا ہو گا، قہر درویش بر جان درویش۔اس حوالے سے ہم آپ کا تعارف ایک شخصیت سے کراتے ہیں۔جذبات کے دب جانے کی بلکہ جذبات دب جانے اور کچھ نہ کر سکنے کا احساس اور انسانی بے بسی کی تصویر اس شخصیت میں آپ کو نظر آئے گی۔
مثلاً ایسے بچے جن پر والدین کی طرف سے ہر وقت لعن طعن کی جاتی ہو اور یہ آگے سے کچھ بول نہ سکتے ہوں۔ ایسی نوبیاہتا بیویاں جو سسرال یا خاوند کے تشدد کا شکار رہتی ہوں اور بے بس ہوں۔انہیں والدین کی طرف سے بھی کوئی سپورٹ نہ ملے۔ یہ شخصیت اپنی ذات پر ہوتی ناانصافیوں کے خلاف شروع میں احتجاج کرتی ہے۔ لیکن پھر ہتھیار ڈال دیتی ہے۔ اپنا دفاع نہیں کر سکتی۔اس دوا کا بچہ سکول میں یا گلی میں دوسرے لڑکوں سے مار کھا کر آجائے گا لیکن گھر والوں کو بتائے گا نہیں۔ بچہ منہ لٹکائے گھر میں داخل ہو تا ہے۔
کیا ہوا میرے لال، (ماں پوچھتی ہے؟)
کچھ نہیں ماما، آگے سے جواب ملتا ہے۔ چڑ چڑاپن ان بچوں میں کیمو میلا جیسا ہوتا ہے۔
یہ شخصیت کون ہے؟ یہ سٹیفی سگیریاہے۔ دبے ہوئے غصے کے بد اثرات۔ اس Rubric پر سٹیفی نمبر ایک دوا ہے۔ دوسری ٹاپ کی دوائیں لائیکو، اگنیشیااور نیٹرم میور ہیں۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.