showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔41
ایک اور مثال لیں۔
اسی عمر کا ایک بچہ اپنے والدین کے ساتھ کلینک میں داخل ہوتا ہے ویٹینگ روم میں اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ بچے کی نظر اچانک ایک حاملہ خاتون پر جس کا پیٹ نمایاں ہے پڑتی ہے۔ بچہ کھلکھلا کر ہنستا ہے اور اس خاتون کے پاس جا کر اس کے پیٹ پر ہاتھ مار کر پوچھتا ہے آنٹی آپ کا پیٹ کیوں سوجا ہوا ہے؟کیا آپ Pregnant ہیں؟
آپ سمجھ گئے ہوں گے میرا اشارہ کس دوا کی طرف ہے؟
میڈورینم (سوزاکی مادے سے بنی ہوئی دوا)۔
تھوجا اور میڈورینم دونوں کا تعلق سائکوسس سے ہے اور دونوں کی پہچان میں دھوکہ کھانے کے قوی امکانات ہیں۔ کیونکہ ان کے کئی روپ ہیں۔ میڈورینم انتہا پسند بھی ہو سکتا ہے، کم گو بھی اور باتونی بھی۔ ظالم بھی اور رحمدل بھی انتہائی زیرک بھی اور غبی بھی۔یہ ایسی شخصیت ہے جو زندگی کے ہر پہلو سے آشنائی چاہتی ہے۔جو گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا چاہتی ہے۔
قارئین کرام: اگر آپ اس دوا کی اصل پر غور کریں تو بہت سے رازوں سے پردہ اٹھتا ہے۔اس کی اصل جیسا کہ آپ جانتے ہیں سائکوٹک مادہ ہے۔اور بالعموم ہمیں جتنے بھی میڈورینم مزاج ملتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آباواجدادکی غلط کاریوں کے نتیجے میں ایسا مزاج پایا۔نکس وامیکا کی طرح یہ لوگ بڑے مہم جو ہوتے ہیں۔ ایک محاورہ ہے،”مچھلی پتھر چوم کرہی واپس آتی ہے“۔ یہ محاورہ میڈورینم اور نکس دونوں پر بہت فٹ آتا ہے۔اگر یہ نامعلوم دنیا کے سفر پر روانہ ہوں گے تو کولمبس کی طرح امریکہ دریافت کر لیں گے۔موت کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کریں گے۔خطرہ بھی ان سے خوف کھاتا ہے۔اگر کائنات کی گتھیاں سلجھانے پر آئیں تو قدرت کے رازوں سے پردہ اٹھاتے نظر آتے ہیں۔تسخیر کائنات کی نیت کر لیں تو نوبل پرائز یافتہ بن جاتے ہیں۔اور جب نیچے گرتے ہیں تو جانوروں کو بھی پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔شیطان کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔بڑی متضاد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔
سمجھ میں کچھ نہیں آتا یہ مسجد ہے یا میخانہ
جناب شیخ کا نقش قدم یوں بھی ہے اور یوں بھی
میرا ایک دوست میڈورینم مزاج رکھتا ہے۔جب اس پر مذہب کا دورہ پڑتا ہے تو تبلیغی جماعت میں شامل ہو جاتا ہے۔اور گلی گلی کلمہ حق بلند کرتا ہے۔ ہر سماجی برائی سے ٹکرا جاتا ہے اور لوگوں سے مار کھاتا رہتا ہے۔اس وقت یہ شخص خدائی خدمت گار بن جاتا ہے۔ ملنگوں جیسا لال پیلا لباس پہنے جہاں جی چاہے وعظ شروع کر دیتا ہے۔ لیکن جب اس کا پنڈولم دوسرے پول کا رخ کرتا ہے تو شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگاتا ہو گا۔اس کا یہ رخ اسے طوائف کے دروازے پر جا کھڑا کرتا ہے۔دو نمبر ویڈیو فلمیں دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔اس وقت جنسی موضوعات پر بلاتکان بولتا چلا جاتا ہے۔اس کا اچھا خاصا ذاتی کاروبار چل رہا تھا کہ اس نے اچانک اپنی دکان پر خواتین کے داخلے کی پابندی لگا دی۔ اور خود دکان میں وی سی آر رکھ کر اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ فلمیں دیکھنی شروع کر دیں۔ چونکہ کاروبار کی نوعیت ایسی تھی کہ اس میں خواتین کسٹمر کا زیادہ آنا جانا تھا، نتیجتاً دکان ٹھپ ہو گئی۔ایسی حالت میں اس کا دعویٰ ہوتا ہے کہ اسے غیب سے احکامات وصول ہوتے ہیں۔انتہائی extrovert ہو جاتا ہے۔ مذہبی جنسی موضوعات پربلا تکان بولنا اس کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے۔اس وقت اس کا دماغ ایسے چل رہا ہوتا ہے جیسے کسی پوڈری کا۔ میڈورینم سے آپ کسی موقع پر بھی کسی قسم کے ریمارکس کی توقع کر سکتے ہیں۔ چار پانچ سال کے بچے اپنی ماں کے دودھ کے ساتھ اس بدتمیزی سے چمٹیں گے کہ ماں نادم اور پشیمان ہو کر انہیں دور جھٹک دیتی ہے۔ممکن ہے انہیں ایک آدھ تھپڑ بھی لگ جائے۔
اس دوا میں بچوں میں Male ہوں یا Female انتہائی کم عمری میں سیکس ڈیویلپ ہو جاتی ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس لئے کہ میڈورینم میں ٹیوبر میازم کا اثر ہے۔
حوالہ: Candefabe E.F. Camparative M.Madica
ایسے بچے جو بہت چھوٹی عمر میں Masturbation شروع کر دیتے ہیں ان میں میڈورینم کے علاوہ جو دوائیں قابل ذکر ہیں ان میں ہائیوسائمس، ٹیوبرکولینم، سٹیفی، مرکیورس، پلاٹینااور لیکسس شامل ہیں۔
یہ بچے کم عمری میں ہی زیادہ سے زیادہ باتیں سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان میں جوانی جتنی جلدی آتی ہے، برائٹا کارب میں اتنی ہی دیر سے آتی ہے۔برائٹا کارب کو اجنبیوں سے بات کرنے میں جتنی جھجک ہوتی ہے یہ اتنا ہی بے خوف اور منہ پھٹ ہوتا ہے۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.