showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔ 43
ایک بار بلڈ پریشر کی مریضہ نے پوچھا؟ ڈاکٹر صاحب کیا میں آلو کھا سکتی ہوں؟
جی بالکل آپ کھا سکتی ہیں،(ڈاکٹر نے جواب دیا)۔لیکن کل میں نے آلو کھائے تھے تو مجھے ٹھنڈے پسینے آنے شروع ہو گئے، میں تو مرتے مرتے بچی ہوں۔ (خاتون نے جواب دے کر آپ کو لاجواب کر دیا)
دیکھا آپ نے؟ ایسا انداز ہوتا ہے تھوجا کا۔مریض آپ سے گفتگو کا انداز یوں بھی کرسکتا ہے،
ڈاکٹر صاحب یہ کلینک آپ کب سے کر رہے ہیں؟
آپ کا تجربہ کتنا ہے؟
آپ نے کس کمپنی کی دوائیں رکھی ہیں؟
آپ نے ڈپلومہ کیا بھی ہے یا نہیں؟
اور کیا آپ کارٹی زون تو استعمال نہیں کرتے؟
مریض یوں بھی پوچھ سکتا ہے
ڈاکٹر صاحب آپ کے بچے کتنے ہیں؟
کیا آپ نے اپنے کسی بیٹے یا بیٹی کو بھی ہومیوپیتھ بنایا ہے؟
ماشاللہ سے روزانہ کتنی آمدن ہو جاتی ہے؟
یعنی بڑے غیر محسوس انداز میں بڑی تکنیک سے یہ آپ کی ذاتی معلومات حاصل کر لیتا ہے۔
جاسوسی کے محکمہ میں اس سے زیادہ شاندار خدمات کوئی اورانجام نہیں دے سکتا۔
فرض کریں تھوجا آپ کا دوست ہے، وہ آپ سے کار کی چابیاں مانگنے آیا ہے۔وہ آپ سے ملے گا ادھر ادھر کی باتیں کرے گا، آپ کا حال شال پوچھے گا، آپ کے ساتھ گپ شپ لگائے گا لیکن ظاہر نہیں ہونے دے گا کہ اسے آپ کی کار کی ضرورت ہے۔ آپ کو تب سمجھ آئے گی جب وہ آپ سے گاڑی کی چابیاں لے کر جاچکا ہو گا۔
گھما پھرا کر بات کرنا تھوجا کا کمال ہے۔بات کو گھما پھرا کر کرنے میں لائیکوپوڈیم بھی مہارت رکھتا ہے لیکن وہ مبالغہ آرائی سے کام لیتا ہے تھوجا ایسا نہیں کرتا۔لایئکو شو مارنے میں کمال مہارت رکھتا ہے۔
دونوں کا کہنا ہے کہ انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے خوف کی لہر معدے سے اٹھتی ہے۔تھوجا کے پاس دنیا جہان کی معلومات کا خزانہ ہوتا ہے۔بڑا کایاں شخص ہوتا ہے۔آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے یہ کیسا شخص ہے۔
قدیم زمانہ میں مصر کے لوگ اپنی ممیوں کو preserve کرنے میں اس درخت کا استعمال کرتے تھے۔
حوالہ:Master.J.Farrukh
ٹیڑھا پن،بات کو گھما پھرا کر کرنااس کا خاصہ ہے،آپ کوٹیڑھا پن اس کے جسم میں بھی نظر آئے گا۔غیر متناسب۔اس شخص کی کیس ٹیکنگ کے دوران آپ کو بار بار کلکیریا کارب یا لا ئیکو پوڈیم کا دھوکا ہو گا۔کیونکہ تھوجا جب اپنے آپ پر خول چڑھا لیتا ہے تو یہ دو دوائیں خاص طور پر سامنے آتی ہیں۔ لہذا آپ کو بہت ہوشیار رہنا چاہیے۔
بہت ساری دوائیں ہیں جن میں آپ کیس ٹیکنگ سے فارغ ہوتے ہیں تو مریض آپ سے سوال کرتا ہے ڈاکٹر صاحب کیا آپ کسی نتیجے پر پہنچے ہیں۔کیا آپ کو میرے کیس کی سمجھ آئی ہے۔تھوجا بھی ان میں سے ایک ہے پلسٹیلا آپ کے پاس آئے گی تو یہ جملہ کہے گی۔”ڈاکٹر صاحب میں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ کر کے آئی ہوں مجھے یقین ہے آپ میرا صحیح علاج کریں گے۔“
سیپیا آپ کے پاس آئے گی تو وہ یوں کہے گی۔اول تو ممکن ہے سلام ہی نہ کرے۔اور اگر دو چار منٹ آپ بات نہیں کرتے تو شاید وہ بھی نہ کرے۔بڑے سپاٹ لہجے میں یوں کہے گی۔مجھے فلاں شخص نے آپ کے بارے میں بتایا ہے۔آپ نام پوچھتے ہیں۔وہ نام بتاتی ہے۔عمرکتنی ہے؟جو چاہیں لکھ لیں۔۔
Indifference apathic atitude جمود،لا تعلقی،بے زاری،عدم دلچسپی۔اس کے بغیر سیپیا کی تصویر مکمل نہیں ہو سکتی۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.