showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔ 46
یہ وہ لوگ ہیں کہ برسوں آپکے ساتھ رہیں گے لیکن شاید ہی آپ انکے بزنس۔ملازمت۔ خاندانی حالات ذاتی مسائل۔پسند نا پسند کے بارے جان سکیں۔نیٹرم میور بھی بہت کم اپنا تعارف کراتی ہے۔ جب بھی انہیں کریدنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بڑی شائستگی اورڈپلومیسی سے موضوع بدل دیتے ہیں۔تھوجا، لائیکویانکس وغیرہ بیک وقت دس لڑکیوں سے فلرٹ کر رہے ہو ں گے لیکن کسی ایک کی دوسری کو بھنک نہیں پڑنے دیتے۔ٖفیس بک پر ان لوگوں نے ایک سے زیادہ اکاوئنٹس کھول رکھے ہوتے ہیں اور فرضی ناموں سے جنس مخالف کو بے وقوف بناتے رہتے ہیں۔
Chat پر ان کا جملہ “I love U Jan” بیک وقت Copy Paste ہو کر درجنوں لڑکیوں کو SEND ہورہا ہوتا ہے نیٹرم میور، سلیشیا، کالی کارب وغیرہ کو ایسی چھچھوری حرکات پسند نہیں۔ فرض کریں گھر میں میاں بیوی میں لڑائی ہو رہی ہے۔ تلخ کلامی ہو رہی ہے، دلائل کا تبادلہ ہو رہا ہے۔تھوجا اگر سمجھے گا یا سمجھے گی کہ دلیل کا جواب دلیل سے نہیں دیا جا سکتا تو فوراً کسی ایسے موضوع پر آجائے گی جو اس کی پسند کا ہو گا۔ یعنی یہ لوگ فریق مخا لف کو اپنی Pitch پر لا کر کھیلنا جانتے ہیں۔تھوجا کیا ہے بیک ڈور ڈپلومیسی کا بادشاہ ہے۔لگائی بجھائی کا ماہر ہے۔
یہی حال سلفر کا ہے۔ سلفر بھی چونکہ بہت بڑا گپ باز ہے۔ کسی محفل میں آپ دیکھتے ہیں کہ سلفر کو ٹوک دیا گیا ہے یا اس کی مبالغہ آرائی سے پبلک مطمئن نہیں تو بڑے غیر محسوس طریقے سے موضوع بدل دے گا۔ لائیکو پوڈیم ایسا نہیں کر سکتا یہ “تڑک” جاتا ہے۔ Irritate ہو جا تاہے۔ویسے ذہنی طورپر سلفر لائیکو کا مقابلہ کرتا ہے۔یہ لوگ بہترین ریکروٹنگ ایجنٹ، بہترین سیلز مین، بہترین ریسپشنسٹ، بہترین ایکٹر، بہترین ایڈوائزر، بہترین سیکرٹ ایجنٹ بن سکتے ہیں۔ہر ایسا ادارہ جس میں پبلک کو سبز باغ دکھا کر لوٹا جائے وہاں پہ فٹ بیٹھتے ہیں۔دو نمبر دوائیں بیچنے والوں کو ایسے سیلزمین بہت سوٹ کرتے ہیں۔
ساری دنیا کے ساتھ چالیں چل کر اور انہیں اپنی انگلیوں پر نچانے کے بعد آخری عمر میں تھوجا کی اپنی حالت قابل رحم ہو جاتی ہے۔ اب اس پر Obsession طاری ہو جاتی ہے۔ اب یہ برے نتائج اور خوف وغیرہ کو Anticipate کرنا شروع ہو جاتا ہے۔اور یہاں ایک Rubric ہے Superstitious عجیب وغریب وہم و گمان کا شکار ہو جاتا ہے۔جتنےDelusions تھوجا میں پائے جاتے ہیں شاید ہی کسی اور دوا میں ہوں۔
اب ہم ایسی شخصیت کا تعارف کراتے ہیں جو بڑی Unpredictable ہے، اسے بیان کرنے کے لئے ایک لفظ کافی ہے۔
CONFLICT
Conflic between head and heart
دل و ماغ کے درمیان کشمکش۔آپ اسے Irresolution بھی کہہ سکتے ہیں۔ریپرٹری میں اس Rubric کے تحت آٹھ دوائیں گریڈ III میں ہیں۔اور ان میں اگنیشیاکے علاوہ نیٹرم میور، برائٹا کارب، پلسٹیلااور سلیشیا شامل ہیں۔
ہم بھرے بیٹھے ہیں راگ میں جیسے باجا
اک ذرا چھیڑیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے
یہ ایسی شخصیت ہے کہ دوران کیس ٹیکنگ آپ کو بڑی احتیاط سے ذاتی سوالات پوچھنا ہوں گے، ایسا نہ ہو کہ آپ ان سے بے عزتی کروا بیٹھیں۔ لہذا ان سے نازک اور پرائیویٹ سوالات کرنے سے پہلے ان سے اچھا Rapport قائم کیا جائے، ان کا اعتماد حاصل کیا جائے اور دھیرے دھیرے آگے بڑھا جائے۔یہ اگنیشیا ہے۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.