showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔ 48
میٹرک تک پہنچتے پہنچتے اس کی حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے کسی غبارے میں بہت زیادہ ہوا بھر دی گئی ہو آخر وہ وقت بھی آتا ہے جب یہ لڑکا انٹر میڈیٹ پری میڈیکل کے امتحان میں پاس ہو جاتا ہے اور ایم بی بی ایس کے داخلہ کے لئے صرف ایک ہی مرحلہ باقی رہ جاتا ہے۔اور وہ ہے انٹری ٹیسٹ۔
اب سین کچھ اس طرح کا ہے کہ سب گھر والے Exited ہیں، بچہ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہا ہے،ٹیوشن بھی رکھوا لی گئی ہے۔ آخر وہ دن بھی آجاتا ہے، بچہ ٹیسٹ دیتا ہے اور فیل ہو جاتا ہے۔ اچانک سب کچھ ہی بدل جاتا ہے۔ سارے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں۔ “یہ کیا ہوا؟ ایسا نہیں ہو سکتا، میں نہیں مانتا “۔یہ ہے وہ صورت حال جو اگنیشیا کو جنم دیتی ہے۔ اب چاہے بچے کی بھوک مٹ جائے، نیند اڑجائے، ڈیپرشن آ جائے، ہسٹریاکے دورے پڑنے لگیں، یادداشت کم ہو جائے،Impotency ہو جائے، معدہ کا السر ہو جائے، کچھ بھی ہو جائے آپ اگنیشیاکو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ اسے کہتے ہیں۔
Conflict between head and heart
دوا کا مرکزی خیال ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ آئیے اگنیشیا کا ایک اور رخ دیکھتے ہیں۔
مثلا ایک اچھے گھرانے کا لڑکا جو مزید تعلیم کے لئے بیرون ملک جانا چاہتا تھا، وسائل بھی تھے، لیکن والد نے اسے زبردستی اپنے بزنس میں لگا دیا۔ اگر وہ حالات کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتا تو اگنیشیا کا مریض بن جائے گا۔
ایک لڑکی کہ ملازمت جس کی مجبوری ہے لیکن اس کا باس اسے تنگ کرتا ہے۔ مجبور لڑکی نہ باس کی بات مان سکتی ہے نہ نوکری چھوڑ نے کا حوصلہ کر سکتی ہے۔ یہ جو دو منجدھاروں میں پھنس جانے والا معاملہ ہے یہ بھی اگنیشیا کو طلب کرتا ہے۔
اگنیشیا ریت کے گھروندے بناتی ہے اور کوئی نہ کوئی آندھی طوفان اسے مسمار کرنے کی تاک میں ہوتا ہے۔ یہ دفاع نہیں کر سکتی، یہاں تک کہ اس کا سب کچھ لٹ جاتا ہے۔کارسی نوسن کا مرکزی خیال بھی اپنا دفاع نہ کر سکنا ہے۔ سٹیفی بھی اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔جنسی زیادتی کے ذہن پر جو برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ان کو دور کرنے کے لئے کارسی نوسن، سٹیفی اور اگنیشیا تینوں ٹاپ کی دوائیں ہیں۔کارسی نوسن اور سٹیفی دونوں میں 1763 مشترک علامات ہیں۔اگنیشیا میں یہ طوفان کسی بھی شکل میں ہو سکتا ہے۔ پسند کا رشتہ نہ ملنا، پسند کی پوزیشن نہ ملنا، کسی کی بے وفائی، دھوکہ کسی کا جھوٹا عہدو پیمان، ملازمت کے مسائل، سسرال کے ظلم، والدین کے آئے دن لڑائی جھگڑے، اچانک غیر متوقع جذباتی صدمہ وغیرہ۔
نیٹرم میور اس کے بہت قریب ہے۔رابن مرفی کی ریپرٹری میں نیٹرم میور اور اگنیشیا میں دو ہزار سے زائد علامات مشترک ہیں۔ بلکہ میں اسے اگنیشیا کی بڑی بہن کہتا ہوں۔ اگنیشیا سے زیادہ سمجھدار اور وضع دار۔ نیٹرم میور Introverted ہے جبکہ اگنیشیا Reactive ہے۔ اگنیشیا میں Pathological تبدیلیاں نہیں ملتیں جبکہ نیٹرم میور میں ہو سکتی ہیں۔اگنیشیا باالعموم غم و صدمہ کے حالیہ بد اثرات کے لئے مناسب سمجھی جاتی ہے جب کہ نیٹرم میور اور ایسڈ فاس دیرینہ بد اثرات دور کرنے میں مفید ہیں۔اگنیشیا جب ڈیپریشن میں چلی جاتی ہے تو اس وقت اس کا موڈ سیپیا اور للیم ٹگ سے ملتا ہے۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.