showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔49
اگنیشیا کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ دوران انٹر ویو بیٹھے بیٹھے ایک لمبا گہرا سانس لے گی۔ جیسے کوئی آہ بھرتا ہے۔
بڑی Contradictory دوا ہے۔ اس میں Arthodax symptoms پائے جاتے ہیں۔ اس کی علامات میں بڑا تضاد پایا جاتا ہے۔ درد والی جگہ کو زور سے دبائیں تو درد نہیں ہوتا۔ گلے کی تکلیف میں Solid نگلنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن Liquid نہیں نگلا جاتا۔بخار ہے تو پیاس نہیں۔پیشانی کے درد میں عموماً سے نیچے جھکانا تکلیف دہ ہوتا ہے، اسے سر کو آگے جھکانے سے سکون ملتا ہے۔ معدہ میں خالی پن کا احساس ہے لیکن کھانے کے باوجود نہیں جاتا۔ ہلکی پھلکی غذا تنگ کرتی ہے لیکن مرغن کھانے کچھ نہیں کہتے۔
سر درد کو پیشاب آنے پر سکون کی علامت میں جیلسیمیم معروف دوا ہے۔ یہی علامت اگنیشیااورایسا فوٹیڈا میں بھی پائی جاتی ہے۔سگریٹ کا دھواں اس کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ میری ایک مریضہ نے مجھے بتایا کہ وہ ویگن میں سفر کے دوران ایسے مسافر جو سگریٹ نوشی کریں ان سے لڑ پڑتی ہے۔اگنیشیا اور پلسٹیلا دونوں فوراً رو پڑتی ہیں تاہم اگنیشیا اپنے آنسو دوسروں سے چھپاتی جب کہ پلسٹیلا دکھاتی پھرتی ہے۔
چمن میں لالہ دکھاتا پھرتا ہے داغ اپنا کلی کلی کو
یہ جانتا ہے کہ اس دکھاوے سے دل جلوں میں شمار ہو گا
اگنیشیا غم و غصہ کی حالت میں ہمدردی قبول نہیں کرتی جب کہ پلسٹیلا ہمہ قوت اس کے لئے بھوکی رہتی ہے۔ نیٹرم میور کے بہت قریب ہے اور اکثر اوقات نیٹرم میور اور اگنیشیا کے مقام کے تعین کرنے میں Confusion ہوتی ہے۔
ذیل میں ہم اس کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں۔
جذبات کے اظہار میں:
اگنیشیا کے پاس اگر مرضی کا بندہ ہو تو اس سے خوب کھل کر اپنے غم کا اظہار کرتی ہے۔ اور اس سے مناسب رہنمائی کی بھی توقع رکھتی ہے۔ نیٹرم میورکے لئے کسی کے سامنے کھل کر اظہار کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ کیونکہ یوں اس کی کمزوری کا اظہار ہوتا ہے۔ کہ وہ کسی سے مدد طلب کرے، اور وہ لائیکوپوڈیم کی ماننداپنی کمزوری کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتی۔
موڈ کی تبدیلی:
اگنیشیا موڈ تبدیل کرنے میں منٹ نہیں لگاتی۔فرض کریں اگنیشیا کے ساتھ چائے کا کپ پینے کے دوران بڑے خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہو رہی ہے۔لیکن چائے کا کپ ختم ہونے تک اس خوشگوار ماحول کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔کیونکہ چائے کا کپ ختم ہونے سے پہلے اگنیشیا کے ہاتھوں ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ نیٹرم میور میں بھی موڈ تبدیل ہو سکتا ہے لیکن نہ تو وہ آناً فاناً ہوتا ہے نہ انتہائی نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس میں کنٹرول بہت ہے۔
اب ہم ایک اور شخصیت سے آپ کا تعارف کرواتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے ایک لطیفہ۔
ایک صاحب ریلوے سٹیشن گئے اور ٹکٹ گھر کی کھڑکی میں بابو سے پوچھا،جناب، عوامی ایکسپریس کب آئے گی؟ سہ پہر دو بجے، بابو نے جواب دیا۔ان صاحب نے دوبارہ پوچھا، اور تیز گام؟ شام پانچ بجے، جواب ملا۔اور شالیمار نے کب پہنچنا ہے، تیسرا سوال ہوا؟ جی آپ نے جانا کہاں ہے؟ بابو نے پوچھا۔ جواب ملا، جانا تو کہیں نہیں بس پٹری کراس کرنی تھی۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.