showcase demo picture

میرے مہمان

<font face=”jameel noori nastaleeq”>

<div dir=”ltr” style=”text-align: right;”>

<div dir=”rtl” style=”text-align: justify;”><span style=”color: #000000;”><span style=”background-color: white; font-family: ‘Alvi Nastaleeq’, ‘Jameel Noori Nastaleeq’, ‘Urdu Typesetting’, ‘Alvi Lahori Nastaleeq’, Tahoma; font-size: 22px; line-height: 40px;”>

 

میرے مہمان
پارٹ۔ 56
آرسنکم کی باریک بینی کایہ حال ہے کہ اگر آرسنکم کو کہیں خطاب کرنا پڑے، تقریر کرنی پڑے تو پہلے سے خوب تیاری کرے گا۔آئینے کے سامنے کھڑا ہو کر کئی بار ریہرسل کرے گا۔ ہر لفظ کی نوک پلک درست کرکے ادا کرنے کی کو شش کرے گا۔ Pronounciation، لہجے اور گرائمر کا بہت خیال رکھے گا۔آواز کے زیروبم کا درست استعمال کرے گا۔ سلفر ایسے باریکیوں اور نخروں سے بے نیاز ہے۔ سلفر اپنی خوشی کوا ہمیت دیتا ہے، من موجی ہے۔آپ جانتے ہیں کہ آرسنکم کے ہاں لیٹ ہوجانے کا تصور نہیں ہے لیکن اگر کسی تقریب میں جانے کے لیے کپڑے وغیرہ استری نہیں کیے ہوئے تو ایسی صورت میں لیٹ توہوسکتا ہے لیکن مکمل ڈریس کی تیاری کے بغیر نہیں جائے گا۔
قاضی صاحب واہ فیکٹری میں بہت بڑے افسر تھے۔ انہوں نے اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں ایک تصویر آویزاں کرانے کے لیے ماتحت ادارے کو بندہ بھیجنے کو کہا۔ تھوڑی ہی دیر میں مستری ضروری آوزار یعنی کیل اور ہتھوڑی وغیرہ لے کر پہنچ گیا قاضی صاحب خود ڈرائنگ روم میں کھڑے تھے مستری نے جوں ہی کیل ٹھو کنے کے لیے ہتھوڑی چلانا چاہی قاضی صاحب نے اسے غصے سے نیچے اترنے کو کہا اور باہر نکال دیااور ٹیلیفون کر کے کسی اچھے سمجھ دار مستری کو بھیجنے کہ کہاان لو گوں نے دوسرابندہ بھیجا جسے قاضی صاحب نے پہلے کی طرح مسترد کر دیا۔ بالآخر تیسرا بندہ آیا جو واقعی سمجھدار تھا،اس نے پو چھا؟ سر!آپ دیوار پر کس جگہ اور کس زاویے سے تصویر لگانا چاہتے ہیں۔ قاضی صاحب نے انگلی کے اشارے سے بتایا یہاں درمیان میں۔اس شخص نے فیتہ نکالا دیوار کی لمبائی ناپی اس کا مرکزی نقطہ تلاش کیا افقی لیول ناپنے والے آلے سے لیول درست کیا اور آخر میں قاضی صاحب سے حتمی رائے لی اور اجازت ملنے پر تصویر سیٹ کردی قاضی صاحب اس سے بہت خوش ہوئے۔
آرسنک لوگ باوجود قوت خرید ہونے کے پھل اور سبزی خریدتے وقت ریڑھی والوں سے خوب بحث کرتے ہیں۔ پلسٹیلا کی طرح پائی پائی کا حساب کرتے ہیں،ایک ایک چیز کو چھان پھٹک کر لینا پسند کرتے ہیں اور پیسے بھی اپنی مرضی سے دیتے ہیں۔ نازک مزاجی اتنی کے سی ہیرنگ نے اسے Gold Headed Cane Patient لکھا ہے
سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے سو گیاہے
آرسنک اپنی باریک بینی اور نقاد مزاجی کے باعث ایسے پیشوں میں بہت فٹ رہتا ہے جو ایسے خواص کے متقاضی ہوں مثلاً ہیروں کی پالش کا کام۔ گھڑی سازوں کا کام، بیوٹی پارلر کا کام، مینہ کاری کا کام۔ یعنی فیکٹریوں میں ایسے کام جنہیں سب سے آخر میں فائنل شکل دینی ہو۔ وغیرہ۔آپ نے اگر گفٹ پیک کروانا ہو تو سلفر کی خدمات نہ لیجیے گا آپ کو مایوسی ہو گی۔

 

 

</div>

</div>

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.