showcase demo picture

میرے مہمان

 

<font face=”jameel noori nastaleeq”>

<div dir=”ltr” style=”text-align: right;”>

<div dir=”rtl” style=”text-align: justify;”><span style=”color: #000000;”><span style=”background-color: white; font-family: ‘Alvi Nastaleeq’, ‘Jameel Noori Nastaleeq’, ‘Urdu Typesetting’, ‘Alvi Lahori Nastaleeq’, Tahoma; font-size: 22px; line-height: 40px;”>

 

میرے مہمان
پارٹ۔ 63
لالچ۔ خود غرضیGREED-
ؒٓلالچ اور خود غرضی کے حوالے سے آرسنکم، لائیکو پو ڈیم اور پلسٹیلا نمایاں دوائیں ہیں۔ جبکہ خود غرضی میں پلاٹینا کے مقابل کوئی دوا نہیں ٹھہرتی۔ آرسنک کی لالچ ایسی ہے کہ اس کی کوئی انتہا نہیں۔” ھل من مزید” جتنا آرسنکم پر فٹ آتا ہے شاید ہی کسی اور شخصیت پر فٹ آتا ہو۔ریپرٹری میں ایک Rubric ہے۔Dsire more than she needs ۔یہاں آرسنک واحد دوا ہے جو Italics میں ہے۔ لالچ اتنا کہ گلی کوچے سے پیپسی کی خالی بو تل اٹھانے سے بھی باز نہیں آتا۔یہ سوچ ہوتی ہے کہ گھر لا کر صاف کر کے دھو کر رکھ لے گا،کسی وقت دودھ ڈالنے کے کام آجائے گی۔ اس کے گھر کا سٹور کاٹھ کباڑ سے بھرا ہو تا ہے۔ فریج میں پہلے سے خریدی گئی ڈبل روٹی کا کچھ حصہ باقی ہوتا ہے لیکن رات سونے سے پہلے مارکیٹ سے نئی ڈبل روٹی خرید کر سوئے گا، یہ خوف کہ ممکن ہے صبح ڈبل روٹی کم پڑ جائے اور بیکری دیر سے کھلے۔
راجرموریسن نے لکھا ہے : فرض کریں آپ ہو ٹل میں کھانا کھا رہے ہیں اورآپ کی ٹیبل پر آرسنکم بیٹھا ہواہے۔ آپ کی اپنی ٹرے میں مختلف آئٹم رکھے ہوئے ہیں۔ آپ کچھ کھاتے ہیں کچھ چھوڑ دیتے ہیں اور اب آپ اٹھنے لگے ہیں۔(آرسنکم) کیا آپ انہیں پھینکنے لگے ہیں؟(آپ)جی ہاں، اگر آپ کو چا ئییں تو آپ لے لیں۔ آرسنکم بڑے مزے سے وہ سب بچا کھچا مال شاپر میں ڈال لے گا اور گھر لے آئے گا۔ شام کو کھانے میں فیملی سمیت کھائے گا۔
ہمارے ایک آرسنک دوست(جو اچھے خاصے خوش حال ہیں) رات گئے دیر تک جب ریڑھیوں والے اپنی سبزی ترکاریاں ختم کرنے کے چکر میں ہوتے ہیں ان سے گندامندا ملا جلاسودا انتہائی سستے داموں خرید لاتے ہیں۔ گھر آکر صفائی وغیرہ کر لیتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک فرق واضح ہونا چائیے اگر کوئی شخص غربت کے سبب سستا سودا خریدتا ہے تو وہ الگ بات ہے وہ علامات نہیں ہوتی۔آرسنکم سخی دل نہیں ہو سکتالیکن اگر کبھی آپ آرسنکم کو سخاوتاً مال لٹاتادیکھیں تو یقیناً اس کے پیچھے کو ئی نہ کوئی لالچ اور خود غرضی کا پہلو پنہاں ہوگا۔ممکن ہے ایسی سخاوت سے وہ کوئی فائدہ اٹھانا چاہتا ہو۔کہیں رشتے ناطے کی بات ہو اپنی یا بچوں کی شادی کا مسئلہ ہو تو یہ ہمیشہ کسی ایسے رشتے کی تلاش میں ہو گا جہاں سے زیادہ جہیز اور مال متاع ملنے کی تو قع ہو۔ اگر لڑکی ملازمت پیشہ ہے تو پیسہ کما کر لائے گی۔ اگر لڑکی کے والدین کروڑپتی ہیں یا لڑکی گرین کارڈ ہولڈر ہے تو ان کی پسند میں اضافہ کا سبب ہو گا۔مادی سوچ کا مالک ہوتا ہے۔
اگر چہ یہ شخص زندگی سے لطف اندوز ہو نے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے تا ہم ہر معاملے میں ذاتی مفاد کو تر جیع دیتا ہے۔ سلفر،نکس یا تھوجا کی مانند اپنا مقصد حاصل کرنے کی خاطر ہر جائز و ناجائز طریقہ استعمال کرتا ہے۔یہ شخص اپنی غذا کے معاملے میں بہترین کھانوں، علاج کے معاملے میں بہترین ڈاکٹر اور اولاد کی تعلیم کے معاملے میں بہترین سکول کالج کا انتخاب کرے گا۔No Risk Personalityہے۔
ہمارے ایک دوست نے اپنے بھائی کے بارے میں جو واپڈا میں بہت بڑے افسر تھے بتایا کہ ان کے بھائی صاحب بہت کنجوس ہیں۔ایک ایک پیسے کاحساب رکھتے ہیں۔لیکن ایک بار ان کی بیٹی کو جو کالج میں پڑھتی تھی ایک کتاب کی ضرورت پڑی جو مارکیٹ میں نہیں مل رہی تھی۔یہ صاحب راتوں رات سندھ سے لاہور آئے اور کتاب خرید کر لے گئے تا کہ بچی کی پڑھائی حرج نہ ہو۔انہوں نے بچوں کی پڑھائی کے لئے خوب مہنگے ٹیوٹر رکھے ہوئے تھے مہمانوں کے لئے کھانا اتنا ناپ تول کر بنتا کہ ذرا باقی نہ بچتا۔آرسنک کی دوسروں پر نظریں ہو تی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دلوانا اور اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھنا پسند کرتا ہے تاکہ بڑھاپے میں یہی اولاد اس کا سہارا بن سکے۔ Rainy Days کے لیے بچا کہ رکھنا آرسنک میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔Risky بزنس میں پیسا لگانے کا حوصلہ نہیں رکھتا البتہ سیونگ سرٹیفیکیٹ خریدنا پسند کرتا ہے۔ ہر وہ سکیم جو محفوظ ہو اور اس سے نفع بھی زیادہ ہو اسے مائل کرتی ہے۔تاہم بعض ایسے لالچی “ڈبل شاہ” کے ہتھے بھی چڑھ جاتے ہیں۔

 

 

</div>

</div>

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.