<font face=”jameel noori nastaleeq”>
<div dir=”ltr” style=”text-align: right;”>
<div dir=”rtl” style=”text-align: justify;”><span style=”color: #000000;”><span style=”background-color: white; font-family: ‘Alvi Nastaleeq’, ‘Jameel Noori Nastaleeq’, ‘Urdu Typesetting’, ‘Alvi Lahori Nastaleeq’, Tahoma; font-size: 22px; line-height: 40px;”>
میرے مہمان
پارٹ۔ 70
فاسفورس اور آرسنکم میں بے شمار علامات (تقریباً چار ہزار) مشترک ہیں۔سلیشیا کے بارے میں یہ جملہ بہت مشہور ہے۔
OBSTINATE AND HEAD STRONGَ
کونیم کے بارے میں جارج وتھالکس نے لکھا ہے کہ ہمارے ہاں یونان میں کسی ایسے شخص کا مزاج بیان کرنا ہو جو کسی دلیل سے ٹس سے مس نہیں ہوتا تو اس کے لیے کہا جاتا ہے۔
There are rocks in his mind
اور یہ شخص کونیم ہوتا ہے۔ کونیم میں آپ کو ہر سطح پر پتھر جیسی سختی ملتی ہے۔اور جہاں تک نائٹرک ایسڈ کی بات ہے اس سے بڑھ کر کینہ پرور کوئی دوا نہیں۔ معافی کا لفظ اس کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔ کیس ٹیکنگ میں مجھے اگر نائٹر ک ایسڈ کا شبہ ہو تو میں مریض سے ایک سوال بطور Elemenating symptom ضرور کرتا ہوں۔کیا آپ اپنے دشمنوں یا مخالفین کو معاف کر سکتے ہیں۔”کبھی نہیں ” (نائٹرک ایسڈ کا جواب ہوتا ہے)
میٹیریا میڈیکا کی واحد ٹاپ کی دوا ہے جو اپنے دشمنوں کو معاف نہیں کرتی۔
نیٹرم میور دشمن کومعاف تو کر سکتی ہے،لیکن تلخیوں کو بھلا نہیں سکتی۔
بات ہو رہی تھی آرسینکم البم کی۔ یہ بڑی Fastidious ہے۔ کینٹ ریپرٹری میں صرف دو دوائیں ہیں ایک آرسینکم اور دوسری نکس وامیکا۔ Synthesis میں ان کی تعداد اگر چہ اب 71 ہو گئی ہے تاہم ٹاپ میں آرسینکم البم ہی ہے۔ آرسینکم آپ کے کلینک میں آئے گا تو اندر داخل ہوتے ہی بیٹھنے سے پہلے ایک نظر کلینک کی صفائی ستھرائی اور نظم نسق پر ضرور ڈالے گا۔ کیس ٹیکنگ میں آپ دیکھتے ہیں کہ مریض آتا ہے۔ سلام کرتا ہے،آپ اسے بیٹھنے کا کہتے ہیں۔ظاہر ہے وہ چند لمحوں کے لئے خاموش بیٹھے گا، حالات کا جائزہ لے گا، یا آپ کی طرف سے اشارہ یا موقع پر سلسلہ کلام شروع کرے گا۔ آرسینکم کے ساتھ ایسانہیں ہوتا۔ یہ صاحب آتے ساتھ ہی اور بغیر کسی اجازت یا وقفہ کے بولنا شروع کر دیں گے۔ شروع میں آپ کو محسوس ہو گا کہ اسے بڑ ی سیریس بیماری ہے اور مریض کے لہجے میں تشویش اور مایوسی صاف محسوس ہو گی۔
بلیکی مارگیری نے اسے GOLD HEADED CANE PATENT لکھا ہے۔
جیسا کہ کہا گیا کچھ شخصیات آسانی سے قائل ہونے والی نہیں۔ دھن کی پکی ہوتی ہیں۔سنتی سب کی ہیں کرتی اپنی ہیں۔ آئیے ایک ایسی شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں جس کی ضد کے آگے بڑے بڑے ہتھیارڈال دیتے ہیں۔
</div>
</div>