showcase demo picture

میرے مہمان


میرے مہمان

پارٹ۔13
عالیجاہ سلفر لباس کے معاملے میں دوسروں سے یوں منفرد تھے کہ ان کے لباس پر شب خوابی کے لباس کا گماں ہوتا تھا۔سلوٹ زدہ تڑے مڑے کالر کے ساتھ ان کے بوٹ کا ایک تسمہ کھلا تھا کسی کے توجہ دلانے پر باندھا۔ انہیں ان کی اہلیہ جو لباس بھی پہننے کو دے دے بخوشی پہن لیتے ہیں۔صبح اٹھ کر شاید بالوں کو کنگھی کی ہو لیکن اس وقت بھری محفل میں زلفیں پریشاں تھیں۔ شخصی آزادی میں کسی کو مخل نہیں ہونے دیتے۔ جہاں تک خوش لباسی کا تعلق ہے آرسنکم کے علاوہ مسٹر اورم بھی بہت نمایاں تھے۔ ان کا لباس شہر کے مشہور درزی کا سلا ہوا اور نہایت قیمتی تھا۔ آخر خاندانی وجاہت بھی تو کوئی چیز ہے۔آرسنکم سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔
کچھ مہمانوں نے جسم پر پرفیوم بھی چھڑکا ہوا تھا۔ فاسفورس کو پرفیوم کی بو سے کھانسی شروع ہو گئی۔سباڈیلا کا چھینکوں کے مارے برا حال تھا۔ لال سرخ سینگونیریا کو دمہ کی شکایت ہو گئی۔ اور مس اگاریکس تو بے ہوش ہوتے ہوتے بچی۔ پرفیوم ایک ہی ہے لیکن مختلف لوگوں نے اس کا مختلف اثر لیا۔ اگاری کس میز پر رکھے سرکہ کی بو سے بے ہوش ہو گئی۔
بالآخر تقریب کا سب سے دلچسپ لمحہ آپہنچا۔ میزبان کی طرف سے اعلان کیا گیا۔معزز خواتین و حضرات! کھانا دیر سے شروع کرنے پر ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔آپ سے درخواست ہے کہ ڈائننگ ہال میں تشریف لے چلیں۔
اعلان سنتے ہی مہمان ڈائننگ ہال کی طرف بڑھے۔کیمو میلا، آرسنکم، ہائیو سائمس، لائیکو پوڈیم، اور آئیوڈیم چند ایک نے تو باقاعدہ دوڑ لگا دی۔ پلیٹوں کی کھڑکھڑاہٹ اور چمچوں کی کھنکھناہٹ نے موسیقی کی شکل اختیار کر لی۔بیشتر مہمان اخلاقیات سے بے نیاز ہو کر کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ جن لوگوں نے کھانے کے میدان میں تیزی دکھانے پر نام پیدا کیا ان میں ٹچ می ناٹ ہیپر، شہزادی پلاٹینا، ایسڈ خاندان کے چشم و چراغ سلفیورک(یہ صاحب عالیجاہ سورا کے تیزابی خاندان میں شادی کے نتیجہ میں پیدا ہوئے)ارجن ٹام اور خدائی فوجدار کاسٹیکم پیش پیش تھے۔ تاہم آئیوڈیم ان سب پر بازی لے گیا۔ سالن ڈالنے کے بڑے چمچے تعداد میں کم تھے۔ اور مہمانوں کو مشکل پیش آرہی تھی۔ مسٹر آئیوڈیم نے آؤ دیکھا نہ تاؤ بازو کی آستین چڑھائی۔دائیں ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کو چمچے کی شکل میں جوڑا اور اس سے پہلے کہ پبلک ان کے اقدام کو سمجھ پاتی ان کی پانچوں انگلیاں چکن کڑاھی میں ڈبکی لگا کر جوہر مقصود پلیٹ میں ڈال چکی تھیں۔ محفل میں موجود لوگ دنگ رہ گئے۔ خواتین نے اپنی انگلیاں دانتوں میں داب لیں۔ اور میزبان نے اپنا منہ دوسری طرف کر لیا۔ بکری کی طرح ہر وقت اس شخص کا منہ چلتا رہتا ہے۔ اس کا پیٹ عمروعیار کی زنبیل کی طرح کبھی نہیں بھرتا۔ اس کے بارے میں کہا گیا ہے ”کھائے بکری کی طرح سوکھے لکڑی کی طرح“
خواتین میں مس سائنا کا وہی حال تھا جو مردوں میں آئیوڈیم کا تھا۔ کیونکہ سائنا کی بسیار خوری میں شاید اس کے پیٹ میں پلنے والے کیڑوں کا بھی حصہ تھا۔
تھوجا، آرسنک، ہائیوسائمس، اناکارڈیم، میڈورینم، سورائنم، وریٹرم، سائی کیوٹا اور چاندی نے بغیر دوسروں کا خیال کئے بلکہ اخلاقی قدروں کو پامال کرتے ہوئے کھانا پلیٹوں میں ڈالا۔ جبکہ کلکیریا، نیٹرم میور، نیٹرم کارب، کالی کارب، سلیشیا، نیٹرم فاس وغیرہ اس وقت تک کھانے کے قریب نہیں گئے جب تک رش کم نہیں ہو گیا۔
بعض مہمان جن میں برائٹا کارب، ایلومینا، اناکارڈیم اور اگنیشیا شامل تھے پلیٹیں ہاتھوں میں لئے کبھی ایک ڈش کے پاس جاتے کبھی دوسری کے پاس۔ وہ فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کون سی ڈش لی جائے اور کون سی نہ لی جائے۔ جبکہ اگنیشیا کی بڑی بہن نیٹرم میور نے چٹ پٹی اور نمکین غذاؤں سے پلیٹ بھر لی۔ اور محفل سے ذراہٹ کر ایک کونے میں بیٹھ کر کھانا شروع کر دیا۔ نیٹرم کے لئے بڑا مشکل ہے کہ چار بندوں کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھا سکے۔ آپ انہیں اکثر ہال کے کونوں کھدروں میں بیٹھا کھانا کھاتے پائیں گے۔ برائٹا کارب اور امبرا کا بھی یہی حال تھا۔ انہیں اجنبی لو گو ں کی مو جو دگی میں بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔ uncomfortمحسوس کرتے ہیں۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.