showcase demo picture

میرے مہمان


میرے مہمان
پارٹ۔14
مرد حضرات میں مسٹر لائیکو اور ارجن ٹام کی نظریں کھانے پر کم اور سویٹ ڈشوں پر زیادہ تھیں۔ ارجن ٹام تو کھانا شروع ہونے سے پہلے ہی سویٹ ڈشوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے پھر رہے تھے۔ کھیر، گاجر کا حلوہ، گرم گرم گلاب جامن، کسٹرڈ، کیک الغرض جو کچھ سامنے آیا انھوں نے اس کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا۔میٹھے کا نام سنتے ہی ان کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔میٹھے کے گرد نازک بدن فاسفورس کو بھی دیکھا گیا لیکن ان کی دلچسپی ٹھنڈے میٹھے مثلاًکسٹرڈ، آئس کریم وغیرہ سے تھی،بریانی اور زردہ ایک ساتھ ملا کر کھا رہے تھے۔ جبکہ لائیکو گرم گرم میٹھے پر جان واری کر رہے تھے۔ حالانکہ لائیکو کو پتہ ہے کہ بعد میں پیٹ گیس فیکٹری بن جائے گا۔ لیکن کون پرواہ کرتا ہے۔ گیس فیکٹری میں ارجن ٹام، لائیکو اور چائنا کے برابر کے حصص ہیں۔کاسٹیکم نے کھانے کے دوران اپنا دایاں گال اندر سے زخمی کر لیا۔
ٹھنڈی سلیشیا کے بطن سے جنم لینے والی گرم خون بیٹی پلسٹیلا جانتی ہے کہ انڈے کیک پیسٹری اسے راس نہیں آتے۔ اس نے جو ڈش بھی ڈال کر چکھی ایسا محسوس ہوا کہ نمک زیادہ ڈال دیا گیا ہو۔ یہ ہر وقت دوسروں کی توجہ کی محتاج رہتی ہے۔پلسٹیلا، کاربو ویجی اور اپی کاک نے چکناہٹ سے دور رہنے میں ہی عافیت سمجھی۔
برائٹامیور کو صرف خشک روٹی کھاتے دیکھ کر دوسروں کو شبہ ہوتا تھا شاید اس میں عقل نام کی کوئی شے نہیں ہے جبکہ نیٹرم میور نے روٹی کو ہاتھ لگا کر بھی نہیں دیکھا۔نیٹرم میور جوں جوں مشروبات پیتی اس کے مزاج میں نکھار آتا جاتا ان کا موڈ ٹھیک کرنا ہو توانہیں مشروبات کی دعوت دیں۔
مرکیورس، برائٹا میور کو خشک روٹی کھاتے دیکھ کر حیران ہوا۔ اور مکھن پر نظر پڑتے ہی اس کے منہ میں پانی بھر آیا۔یہ شخص چلتا پھرتا تھرما میٹر ہے، کھانے کے دوران مکھن سوپ اورٹھنڈے مشروبات پر ہاتھ صاف کرتا رہا۔سردی کی ماری مس چائنا نے سوچا کہ اسے بھوک نہیں ہے پلیٹ میں تھوڑا سا کھانا ڈالا لیکن چند نوالے کھانے پر بھوک ایسی بڑھی کہ مزید دو پلیٹیں صاف کر گئی۔بے چاری اکثر بد ہضمی کا شکار رہتی ہے۔ لیکن چٹ پٹی چیزیں کھانے سے باز نہیں آتی۔ اسے یہ وہم ہوتا ہے کہ جتنا زیادہ کھائے گی اتنی طاقت آئے گی۔چائنا، پلسٹیلا اور فاسفورس کوٹھنڈے مشروبات، چاکلیٹ، سویٹس اور مصالحہ دار ڈشوں کے قریب پایا گیا۔کارسی نوسن تو چاکلیٹ کی دیوانی ہے۔
بالعموم لنچ میں ابلے ہوئے انڈے نہیں رکھے جاتے لیکن شاید آج کے میزبان کو معلوم تھا کہ مہمانوں میں کلکیریاکارب بھی شامل ہو گا۔چھوٹے کلکیریا نے انڈوں کو دیکھ کر مچلنا شروع کر دیا۔ انڈوں کو کھانے کی پلیٹ میں ڈالنے کی بجائے بلاواسطہ پیٹ میں اتارنا مناسب سمجھا۔چھوٹے صاحب انڈے کھائے جا رہے تھے اور سر اور چہرے سے پسینے کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ بچے کی ماں حیران ہے کہ جو کچھ کھاتا ہے وہ جاتا کہاں ہے یہ لڑکا کئی کئی دن باتھ روم نہیں جاتا اور نہ ہی اسے کچھ پرواہ ہوتی ہے۔ نمکین اور میٹھا اسے خوب پسند ہے۔اسے غیر محفوظ اور کمزور ہونے کا خیال پریشان رکھتاہے۔ پلسٹیلا کو half boiled انڈے پسند ہیں۔ایلپس اکثر معدہ کی تیزابیت کا شکار رہتی ہے لہذا لسی کے گلاس چڑھائے جا رہی تھی۔اسے لسی اور ٹھنڈے مشروبات اچھے لگتے ہیں۔ٹھنڈی لسی نیچے معدے میں جہاں جہاں جاتی وہاں ٹھنڈ محسوس ہوتی۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.