showcase demo picture

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ) (پارٹ ۔31)


متحرم قارئین،ہم آپ کی خدمت میں مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹرمرزا انور بیگ کی کتا ب سے اقتباسات پیش کرتے رہیں گے۔
امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔
کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ)
(پارٹ ۔31)

میری کتاب نفسِ امّارہ نے سرحد پار کے قارئین تک کو اپنی طرف متوجہ کیا۔یہ کتاب یہاں اتنی نہیں بکی وہاں اس کے پائیریٹ ایڈیشن پر ایڈیشن شائع ہوئے۔ایڈز کی ریسرچ نے مجھے جیم آفمیڈیسن کے اعزاز سے نوازااور امریکہ وانگلینڈ کے کچھ سائنس داں اور اسکالرز کو بھی متوجہ کیا۔ان سے میں نے کچھ سیکھا اور سکھایا بھی۔مگر یہ جکڑن بدستور اپنی جگہ قائم رہی کہ ابھی تو کچھ کیا نہیں،ابھی تو کچھ ہوا نہیں۔پس،یہی وہ باتیں تھیں کہ مجھ سے خواب بنواتی تھیں۔اور میں بنتا گیا ایک ریسرچ کے بعد دوسری۔اب باتوں سے دُور ہوتا چلا گیا یعنی کہ ایک سرجن کی حیثیت سے جو میرا ذریعہ معاش تھا وہ سمٹتا چلا گیا۔
کم وبیش دنیا کے ہر حصے میں گیا ہوں،ہومیوپیتھی اور متبادل علاج کی کانفرنسوں اور سیمیناروں نیز کانگریس میں لیکن حا صل کچھ نہیں ہوا۔ہم سوچتے تھے کہ واقعی ہماری بات کو سمجھا جائے گااور آگے شاید ان تک پہنچے جو قاعدے بناتے ہیں۔کیا کچھ ہونا چاہئیے کیا کچھ نہیں۔مگر یہ بھرم زیادہ دنوں تک قائم نہ رہا۔ڈاکٹری کانفرنسیں ہوتی ہیں سیر سپاٹے اور مستی کے لئے۔جب یہ بات سمجھ آئی تب کانفرنسوں میں جانا چھوڑ دیا۔
اسی ملینئیم ایر میں اپنی تھیوریHomo-Immunizationکہ کس طرح سے بریسٹ کینسر کے وائرس سے ایڈز کا،اہڈز کے وائرس سے کینسر کا علاج ممکن ہے اور کیسے کیا جا سکتا ہے،یہ سب ہے اس میں۔کتاب”ہومیوامیونائزیشن”شائع ہوئی،ریلیز سری لنکا میں ورلڈ ایڈز ڈے پر کولمبو میں موئی تھی۔اس ورلڈ کانگریس پر مفت بانٹی گئی تحفتاً۔بعد میں یہ کتاب یوروپوامریکہ میں ہاتھوں ہاتھ بِک گئی اور آج بھی بکتی ہے۔مگر خو د انڈیا میرے اپنے کنٹری میں اس میں شائع مواد کو شاید سمجھا ہی نہیں گیا۔
یہ ایک بڑی جکڑن نہیں تو کیا ؟
کچھ برسوں بعد عمرہ اور پھر حج۔
مگر جکڑن اب بھی باقی ہے۔
کچھ نہ کچھ کرتے رہنا ایک ہابی بن گئی ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.