showcase demo picture

کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ) (پارٹ ۔25)


؂متحرم قارئین،ہم آپ کی خدمت میں مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹرمرزا انور بیگ کی کتا ب سے اقتباسات پیش کرتے رہیں گے۔
امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔
کتاب(ایک سرجن کا سفر)سے انتخاب(مرزا انور بیگ)
(پارٹ ۔25)
ایک واقعہ یاد آ رہا ہے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب میں مع اہلیہ حج کرنے گیا تھا۔شاید 2005کے دسمبر مہینے کی بات ہے۔ہم لوگ مدینے میں تھے۔ہمارا پورا گروپ تھا جس میں کئی لوگ جان پہچان کے تھے،انھیں میں ایک ہمارے رشتہ دار بھی تھے جو وہاں کی ٹھنڈ سے پریشان تھے۔جب نماز کا وقت ہوا تو باتھ روم گئے وضو کے لئے مگر بھیڑ کی وجہ سے وہاں کچھ گندگی تھی آتے جاتے کراہئیت ہوتی تھی۔یہ حال سب کا تھا،انہوں نے وضو کر لیا جوتے پہنے ہوئے،مگر پوچھنے لگے جوتے پہنے ہوئے ان کا وضو جائز ہوا یا نہیں؟بس ہنستے ہوئے پوچھتے پھر رہے تھے۔سردی زبردست تھی۔تھوڑی دیر میں انھیں چکر آ گیا اور وہ لڑ کھڑانے لگے۔کچھ دیر بعد انھیں الٹیاں بھی شروع ہو گئیں۔انھوں نے اپنی اہلیہ سے سر درد کی شکایت کی جس پر انھیں بام لگا دیا گیا۔تھوڑی دہر بعد وہ تیزی سے بھاگے اور ایک جگہ گر گئے۔میں ساتھ تھا۔انھیں جا کر دیکھا تو مجھے لگا وہ کولیپس ہو گئے ہیں ۔یہ واقعہ اس وقت کا ہے کہ جس سونامی ہوائیں چل رہی تھیں۔ایسے میں انھیں اسپتال لے جانے کی اشد ضرورت تھی۔میں نے وہاں کے ایک اسپتال میں داخل کرنے کی کوشش کی۔اور اسٹریچر کی مانگ کی۔وہاں کا ڈاکٹر مِصری تھاجس کی انگلش میری سمجھ سے باہر تھی۔اور میری انگریزی بھی اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی۔یا کیا تھا خدا جانے وہ مجھے وہیل چیئر دے رہا تھا جبکہ ضرورت اسٹریچر کی تھی ۔چونکہ ان سب وقت میں کافی وقت گزر چکا تھا اور ایسے وقت میں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔میں نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر شاہدہ سے پومیوپیتھی کی ایک دوا لے کر ان کے منھ میں ڈال دی۔جس سے ان کی حالت اسٹیبل ہوئی۔دراصل ہوا یوں تھا کہ سونامی ہوائیں چل رہی تھیں اور انھوں نے گیلی جرابیں پیروں سے نہ نکال کر ویسے ہی جوتا پہن لیا اور گھومتے رہے جس کا اثر یہ ہوا کہ ٹھیک ان کے پیروں سے ہو کر دماغ تک پہونچ گئی اور انھیں اسٹروک ہو گیا۔دماغی نسوں میں خون جم گیا۔کلاٹ بن گئے۔یعنی خون کے تھکے جمع ہو گئے۔اور دماغ کو خون اور اکسیجن ملنا بند ہو گئی جس سے وہ کولیپس ہو گئے۔خیر اس وقت ہومیوپیتھی کی ان چھوٹی چھوٹی گولیوں نے بڑے کام کا رول ادا کیا اور ان کے دماغ میں جمع خون کے تھکوں کو گلا دیا۔آج وہ حضرت ماشا اللہ پوری طرح سے تندرست ہیں مگر اپنی شفایابی میں ہومیوپیتھی کو شامل نہیں کرتے ۔تو یہ ہے ہومیوپیتھی کا فی الفور کمال۔ہومیوپیتھی اور نیچروپیتھی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں کیونکہ نیچر ہے تو سب ہیں۔نیچر نہیں تو کچھ بھی نہیں۔اگست کا مہینہ ایسا ہوتا ہے جب برسات اپنے شباب پر ہوتی ہے اور اس مہینے میں بیماریوں کا حملہ اکثر لوگوں کو سہنا پڑتا ہے۔کبھی کبھی اس مہینے میں لگاتار کئی کئی دنوں تکبارش ہوتی رہتی ہے۔جولائی اگست کے مہینے کونیساں کہتے ہیں جو لاطینی زبان کا لفظ ہے۔ اس لگاتار برستے پانی کو جمع کر لیا جائے تو یہی آب نیساں کہلاتا ہے جو دمہ،الرجی اور بعد از بارش کی بیماریوں کے علاج کے لئے اکسیر ہے۔یہی نیچرو پیتھی ہے۔میں نے اسی آبِ نیساں سے کئی لا علاج اور موسمی بیماریوں کا علاج کیا ہے۔اور بھی کئی ایسے واقعات ہیں جو قدرتی ہومیو پیتھی کی اہمیت کو ڈنکے کی چوٹ پر ظاہر کرتے ہیں ۔قدرتی ہومیوپیتھی اس لئے کہہ رہا ہوں کہ آج ہومیوپیتھی میں بھی ایلوپیتھی کی طرح سکّہ بند فارمولوں کی بھر مار ہے جن کی افادیت ڈاکٹر سے زیادہ اس دوا فروش کو معلوم ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.