showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔8
اناکارڈیم کو معدہ کا السر تھا۔ یہ بے چارہ نہ سوپ لے سکا نہ کولڈڈرنک۔ خالی پیٹ رہنا اس کے لئے عذاب ہے۔ کھانے میں دیر ہو جانے پر اس کے دردوکرب میں اضافہ ہو رہا تھا۔ادھر اس نے چار لقمے منہ میں ڈالے ادھر اس کو درد سے نجات۔فاسفورس، ہائڈراسٹس، کالی بائیکرومیکم اور نکس بھی السر کا شکار نظر آتے تھے۔کالی فاس اور فاسفورس نے پریشانی کے عالم میں اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو بل دینا شروع کر دیا۔
بہت ساری خواتین و حضرات بشمول لائیکو، فاسفورس، سلفر، سلیشیا، سینگونیریا کے سر میں درد شروع ہو گیا۔سیپیا کا تو سر درد کے مارے برا حال تھا۔زنکم اور سلفر کو تو بارہ بجے ہی پیٹ خالی خالی لگنے لگا۔
لائیکو اور ارجن ٹام سے اور کچھ نہ بن پڑا تو محفل سے نظریں بچا کر چینی کے چند چمچے منہ میں ڈال لئے۔ فاسفورس کو کھانے کے فوراً بعد پھر بھوک لگ جا تی ہے اور کبھی تو انہیں رات کو نیند کے دوران بھوک جگا دیتی ہے اس وقت فریج سے جو ملے کھالیتے ہیں۔ریفریجریٹر سے برف نکال کر کھانا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔
سورائی عالیجاہ سلفر کو گیارہ بارہ بجے کھانے کو کچھ نہ ملے تو ان کا سارا فلسفہ جواب دے جاتا ہے۔ یہی حال سیپیا کا ہوتا ہے۔پلاٹینا، آرسنک اور اورم میٹ کو بھوک کے مارے معدہ میں درد شروع ہو گئی۔ سلفر کو بھوک ہو نہ ہو انہیں وقت بے وقت جگالی کرتے رہنے کی عادت ہوتی ہے۔ سلفر کے عجیب معاملات ہیں کبھی تو اسے بھوک لگی ہوتی ہے لیکن لائیکو کی مانند چند لقمے لیتے ہی بھوک اڑ جاتی ہے کھانے کے دوران کھانا کم اور پینا زیادہ۔
کالی کارب کو چکر آنے لگے۔ان کا معدہ بیٹھا جا رہا تھا۔ کٹھے ڈ کار اور سینے کی جلن کے مارے بر احال تھا۔
سمی سی فیوگا کو اختلاجِ قلب کی شکایت ہو گئی۔آئیوڈیم، سلفر اور فاسفورس تو بالکل نڈھال ہو گئے۔
خوشگوار موسم کے باوجود آرسنکم، کلکیریا، سلیشیا، ہیپر سلف، چائنا اور سورائنیم نے ابھی تک سویٹریں نہیں اتاری تھیں۔یہ ایسے لوگ ہیں جو مئی جون میں بھی پانی گرم کر کے غسل کرتے ہیں۔ موسم مرطوب ہوتو چائنا کے دمہ میں اضافہ کر دیتا ہے۔ایسے زخم جن سے بے تحاشہ پیپ کا اخراج ہو رہا ہو وہاں پر چائنا اورسلیشیا باری باری ایک دوسرے کی مدد کو آتی ہیں۔ سورانیم کے تو سارا سال گرم کپڑے نہیں اترتے۔ بدلتا موسم اس کے لیے عذاب ہوتا ہے۔ چائنا کی طرح انہوں نے بھی سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔
جبکہ اس کے برعکس ارجن ٹام، لیکسس اورآیوڈیم کو سر درد ہو نے کے لیے ذرا سی گرمی کافی ہے۔ مارچ کے شروع ہوتے ہی انہیں، اپریل، مئی کی گرمی کا تصور مارے ڈالتاہے۔ گرمی سے ان کی ہر شکایت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٹھنڈے پانی میں نہانے سے بہت لطف اندوز ہو تے ہیں۔ گرم دواؤں کی یونین کی سرکردہ ممبر سیکیل کار بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ لیکن جہاں سرد و گرم کا معاملہ ہو جائے دونوں کی راہیں الگ ہو جاتی ہیں۔آرسنکم سے اس کی عادات و اطوار بہت ملتی ہیں تاہم اول الذکر کی سردی سے جان جاتی ہے جب کہ آخرالذکر کی گرمی سے۔یہ ایک صفت ان کے راستے جدا کرتی ہے۔سیکیل کا جسم چھونے سے چاہے ٹھنڈا بھی ہو لیکن کپڑا اوڑھنا بر داشت نہیں۔ شدید بھوک اور پیاس میں برائی اونیا کا مقابلہ کرتی ہے۔
سیکیل کار، میڈورینم، برائی اونیا اور فلورائیڈ خاندان کے مہمانوں کو گرمی لگ رہی تھی۔دائمی تھکن کی ماری کمزور دوران خون اور ڈکاروں کی خود کار مشین مس کاربوویجی نے بیٹھنے کے لئے ایسی ٹیبل پسند کی جہاں پنکھے کی ہوا سیدھی اس پر پڑتی تھی، سیپیا کی مانند عدم دلچسپی کا شکار جیسے کسی نے زبردستی دعوت میں آنے پر مجبور کیا ہو جیسے کسی نے جسم سے توانائی نچوڑلی ہو، کھوئی کھوئی سی کنفیوز سی ۔جبکہ ”ٹچ می ناٹ“ نواب ہیپر۔واہ کیا بات ہے ان کی، ہیپر صاحب پیدائشی نواب ہیں بلیکی مارگیری نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ ان کے سر پر سونے کا تاج ہے، یعنی شا ہانہ خیالات،انہیں تو کسی نواب کے گھرمیں پیدا ہونا چاہیے تھا۔ذرا سی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے۔ رانی اگنیشا، پیدائشی باس نکس وامیکا، ضدی سلیشیا، ہومیوپیتھی کی پہلی بیٹی چائنا، ننھا شیطان اناکارڈیم اور آوارہ رہسٹاکس نے پنکھے کی ہوا سے دور رہنے میں غنیمت سمجھی۔پنکھے کی ہوا کی زد میں آتے ہی ہیپر نے بھی فوراً اپنی نشست بدل لی، کون سی الرجی ہے جو انہیں نہیں ہوتی۔ فاسفورس کو سر درد کے ساتھ چکر بھی آرہے تھے۔ اور عجیب بات یہ کہ اسے سر در د کے دوران بھو ک بھی بہت لگ رہی تھی۔نیلی آنکھوں اور سنہرے بالوں والی خاتون نے تازہ ہوا کے شوق میں کھلی کھڑکی کے قریب والی نشست پسند کی اور جوتے اتار دئیے۔محفل میں موجود کسی نے نوشی گیلانی کایہ شعر اس حسینہ پر چست کیا۔
حبس بڑھ جائے تو بینائی چلی جاتی ہے
کھڑکیاں کھول کے رکھ تازہ ہوا آنے دے

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.