showcase demo picture

میرے مہمان

میرے مہمان
پارٹ۔15
سلفر، کلکریا کارب، فاسفورس اور نیٹرم میور کی توجہ گوشت، نمکین ڈشز، اچار وغیرہ پر رہی۔ کلکیریا کارب کو ایک اچھا پرسکون ماحول،سیفٹی اوردوست یار مل جائیں تو کسی چھپر ہوٹل میں ایک کپ چائے بھی انجوائے کرنے کو کافی ہیں۔اسے پلاٹینا یا نکس کی طرح ہائی فائی ماحول نہیں چاہیے۔چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی انجوائے کرتا ہے۔ عزیزوں رشتہ داروں سے میل ملاپ رکھنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
اتنی زیادہ تعداد میں اور خوشی سے انڈے کھاتے دیکھ کر لوہا فیملی کے سربراہ کو سب سے بڑھ کر حیرانی ہوئی۔ کیونکہ خود اسے اول تو انڈا بالکل پسند نہیں اور اگر غلطی سے ایک آدھ کھا لے تو الٹی ہو جاتی ہے۔روٹی مکھن۔ گرم مشروبات۔ سوپ وغیرہ ان کی پسندیدہ ڈشز میں شامل ہیں۔کالچیکم نے انڈوں کی ڈش کے قریب آنا بھی گوارا نہ کیا، مبادا اس کی بو سے قے شروع ہو جائے۔ایلومینا نے دیکھا کہ کچھ لوگ کھانے میں چھری کانٹے کا استعمال کر رہے ہیں۔ چھری دیکھ کر اسے جھرجھری سی آ گئی۔ اسے ایسامحسوس ہوا جیسے چھری پلیٹ میں پڑے گوشت کو نہیں بلکہ اس کے جسم کو کاٹ رہی ہو۔اس وقت اس کے ذہن میں عجیب خوفناک خواہش نے جنم لیا کہ وہ اس چھری سے اپنے آپ کو ختم کر دے۔اس نے بڑی مشکل سے اپنی اس خواہش پر قابو پایا۔
نکس وامیکا ایک ملٹی نیشنل مشروبات کمپنی میں چیف ایگزیکٹو ہیں۔ ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔ اور تھکن اتارنے کے لئے چائے کافی، کولا خوب استعمال کرتے ہیں۔ مرغن کھانے ان کی من پسند غذائیں ہیں۔ گھر میں اور آفس ٹیبل کی دراز میں ہاضمے کے معجون اور پھکیاں بھی پڑی رہتی ہیں۔ ان کی پلیٹ میں پڑے مٹن کڑاہی، چکن تکہ اور سیخ کباب اس بات کی گواہی دے رہے تھے۔ بڑی آمرانہ طبیعت کے مالک ہیں۔ کسی کی غلطی پرجب تک ”رج کر“ اس کی بے عزتی نہ کر لیں ان کی تسلی نہیں ہوتی۔اپنے شیڈول اپنے مشن کے قیدی۔
فیرم آئیوڈیڈ بھی چکن کڑاہی پر ٹوٹ پڑی۔سائنا نے بیک وقت بہت ساری ڈشیں پلیٹ میں بھر لیں۔ سائنا کی بڑے سائز کی پلیٹ میں محتلف ڈشوں کا ملغوبہ دیکھ کر کلکیریا نے کراہت سے منہ موڑ لیا۔کلکیریا ہر ڈش اور سالن کو الگ الگ کھانا پسند کرتی ہے۔ برائی اونیا ندیدوں کی طرح کھا رہی تھی اور پانی کے گلاس پر گلاس چڑھا رہی تھی۔ اسے سمجھ نہیں لگ رہی تھی کہ کیا کھائے، کیا نہ کھائے۔تقریبات میں ہمیشہ ضرورت سے زیادہ کھا جاتی ہے اور بعد میں کہتی پھرتی ہے کہ ”معدہ میں جیسے پتھر رکھا ہوا ہے“۔اسے تو خواب بھی بزنس کے آتے ہیں۔
کالی برومیٹم نے کھانے کے بعد ہی قے کر دی۔ بے چاری کو ہسٹیریا کے دورے پڑتے ہیں اور جوں ہی کھانا کھاتی ہے قے کر دیتی ہے۔ کاربن خاندان کے تینوں افراد یعنی انیمل، ویجی اور سلف کھانے کے دوران پسینے سے شرابور تھے۔ یہی حال کالی کارب، مرکیورس اور سیپیا کا تھا۔ اناکارڈیم اور لیکسس کے سر میں درد تھا لیکن جوں ہی کھانا شروع کیاان کے درد کو آرام آگیا۔
سائیکلمن حاملہ تھی، بڑی مشکل سے دعوت میں پہنچی، جوں ہی کھانا شروع کیا اسے ہچکی لگ گئی۔ کھانے کے حوالے سے سائیکلمن اور کلکریا کارب دونوں کو نہ ہضم ہو نے والی اشیا پسند ہیں۔ کالی کارب اور فاسفورس کو کھانے کے دوران نیند آنا شروع ہو گئی۔ مرکیورس کو دانت درد شروع ہو گیا۔ اسے ٹھنڈی ہوا تنگ کر رہی تھی ساتھ ہی چہرہ بھی درد کرنے لگا۔ گرم سوپ پینے سے افاقہ ہوا۔
کچھ لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی آنکھیں بھوکی ہیں۔بے چارے زنکم کے ساتھ یہ مسئلہ،کہ چاہتا ہے پوری دیگ ہڑپ کر جائے لیکن جلدی نہیں کھا سکتا۔ اکثر دعوت سے بھوکے پیٹ ہی واپس آتا ہے۔ ایکونائٹ، ایلومینااور سلفیورک ایسڈکا بھی یہی حال تھا۔ انہیں شدید بھوک لگی تھی لیکن کھانا بہت آہستہ کھارہی تھیں۔ یہ جتنی بھی بھوکی ہوں تیزی سے نہیں کھا سکتیں۔ آرنیکا اور بووسٹا کو کھانے کے دوران سینے میں درد شروع ہو گئی۔نکس موشکاٹا نے کھانے میں خوب سپیڈدکھائی اور خوب رج کے کھایا۔کھانے میں تیزی دکھانے میں مسٹر پلمبم بھی پیچھے نہیں۔ یہ صاحب نہ صرف کھانے میں بلکہ باتیں کرنے اور چلنے میں بھی تیزی دکھاتے ہیں اور دوسروں سے بھی ایسی ہی توقع کرتے ہیں۔
سباڈیلا کا یہ حال تھا کہ کھانے کے دوران بار بار گلا کھنکارتی رہی جیسے گلے میں کچھ پھنس گیاہو۔ بڑی نروس شخصیت گردوپیش کے ماحول سے فوری اثرلے لیتی ہے۔ فاسفورس کی طرح ڈرپوک۔

Posted in: Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Theme Features

Welcome to the Zen Theme which is best used for personal blogging. Here is a list of some of the special features you will be able to take advantage of when customizing your website and blog:
  • Theme Control panel
  • Customize colours, layout, buttons, and more
  • Dynamic widgets with varied widths
  • Up to 8 Widget Positions
  • Built-in Social Networking
  • Google Fonts for Headings and site title
  • and a lot more...

Relax With Herbal Teas

When enjoying your moment of zen, it's best to enjoy fresh herbal teas for relaxation. Of course, choosing the right zen teas requires the expertise of asian herbalists.

Recent Posts

Check out the recent articles posted here at Zen and keep up to date with the latest news and information about having a zen lifestyle.